آپ جیسے ہیں ویسے راہیں
جس نے اپنانا ہوگا وہ آپکو ایسے ہی اپنائے گا
کوئی بڑا کام صرف وہ شخص کرتا ہے
جو اپنے آپ کو چھوٹا کام کرنے پر راضی کرلے
رشتے ضرورت کے ہوں تو کبھی ساتھ نہیں دیتے
اور جذبات کے ہوں تو کبھی ساتھ نہیں چھوڑتے
سیکھنے کے بے شمار ذرائع ہیں
مگر پھر بھی کہا جاتا ہے کہ زمانہ بڑا استاد ہے
جس کو جتنا قریب سے جانو گے اس سے اتنا ہی دور ہوتے چلے جاؤگے
لمبی دوستی کے لیے دو باتوں پر عمل کرنا ایک اپنے دوست سے گصے میں بات مت کرنا
اور اپنے دوست کی گصے میں کہی ہوئی بات کبھی دل پر نہ لینا
زندگی کے جس مقام پر ہو اسے تسلیم کرلو
اور یہ بھی تسلیم کرلو کے یہاں تم ہمیشہ نہیں رہوگے
لوگ آپکی زندگی میں آئینگے اور چلے جائینگے لیکن
آئنے میں نظر آنے والا شخص ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے گا لہذا خود کو جانیں خود کو پہچانیں اور خود کی قدر کریں
ہر عمل سوچ سمجھ کر کرو کیوں کے ہر عمل کے اندر
اسکا انجام یوں چھپا ہوتا ہے جیسے ہر بیج کے اندر درخت
کوئی کہتا ہے دنیا پیار سے چلتی ہے کوئی کہتا ہے دنیا دوستی سے چلتی ہے
جب آزمایا تو پتا چلا دنیا صرف مطلب سے چلتی ہے
جب ٹانگیں کھیچنے والے اچانک ٹانگیں دبانے لگ جائیں
تو سمجھ جاؤ کہ دال میں کچھ کالا ہے
کامیاب لوگ اپنے فیصلوں سے دنیا بدل دیتے ہیں اور کمزور لوگ دنیا کے ڈر سے اپنے فیصلے بدل دیتے ہیں
رشتے موتیوں جیسے ہوتے ہیں اگر گر بھی جائیں تو ذرا سا جھک کر اٹھا لینے چاہیئں
آپ جس کے ساتھ جتنا زیادہ مخلص ہونگے
وہ آپکو اتنا ہی زور دار تھپڑ مارے گا کے آپ کی مخلصی بھی حیران رہ جاۓ گی
زندگی میں جب کبھی ہمارا خود سے سامنا ہوتا ہے تو سمجھ آتا ہے
کے ہم نے دوسروں کی خاطر اپنا کتنا دل دکھایا ہے
جھوٹ اس لیے بھی بک جاتا ہے کیوں کے
سچ کو خریدنے کی اوقات ہر کسی کی نہیں ہوتی
بدلتی ہوئی چیزیں اچھی ہوتی ہیں مگر یقین کیجئے
بدلتے ہووے اپنے بہت تکلیف دیتے ہیں
سوچیں اور اچھا بولیں کیوں کے بد گمانی اور بد زبانی دو ایسے عجیب ہیں جو انسان کے ہر کمال کو زوال میں بدل دیتے ہیں
اس نگاہ سے میری طرف نہ دیکھو پیار ہو جائے گا
جو پیار ہوگیا تو تیر دل کے پار ہو جائے گا
حسن مجسم ہو یا سانولی سی صورت
محبوب جس کا بھی ہو کمال کا ہوتا ہے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain