ہم چلے جائیں تو کیا فرق پڑے گا تجھکو
شہر بستا رہے گلیوں میں گدا اور بہت! 🤍
تلاش ِ گُم شدگاں میں نکل چلوں، لیکن
یہ سوچتا ہوں کہ کھویا ہُوا تو میں بھی ہوں
__
اس شرط پر لیجئے تو حاضر ہے دل ابھی
رنجش نہ ہو، فریب نہ ہو، امتحان نہ ہو
*کچھ اداسیاں کسی کے ساتھ بھی بانٹی نہیں جا سکتی
*انہیں خود کے اندر رکھنے میں ہی سکون ہوتا ہے
zee
بنا گلاب تو کانٹے چبھا گیا اک شخص
ہوا چراغ تو گھر ہی جلا گیا اک شخص
محبتیں بھی عجب اس کی نفرتیں بھی کمال
میری طرح کا ہی مجھ میں سما گیا اک شخص
میرے اجنبی، میرے آشنا
تجھے حرف حرف دعا لکھوں!
کوئی ایسا وصال نصیب کر
تجھے چاند، تارے ہوا لکھوں!
گر بن نہ سکوں کبھی تیرا
تو حیات کو فنا لکھوں !
یہ زندگی قدم قدم
تیری یاد سے جواں رہے!
میرے اجنبی، میرے آشنا
تجھے کبھی نہ خود سے جُدا لکھوں!
کوئی طلسمی صفت تھی جو اس ہجوم میں وہ
ہوئے جو آنکھ سے اوجھل تو بار بار دِکھے۔
🖤🥀
بے دلی کیا یونہی دن گزر جائیں گے
صرف زندہ رہے ہم تو مر جائیں گے
.zee
کبھی کبھی الفاظ نہیں ہوتے کیفیت کو بیان کرنے کے لیے ___پھر دل کرتا ہے کوئی بن کہے سن لے سنبھال لے سمیٹ لے ہمیں
*اپنے احساسات کے جنازے اکثر دفنانے پڑتے ہیں
zee
میری آنکھ کا پُوچھ رھے ہو ؟ بہتی ھے بہتی رہتی ھے
میرے دل کا پوچھ رھے ہو ؟ میرا دل گھبراتا ھے
کیا جذبِ عشق مجھ سے زیادہ تھا غیر میں،
اُس کا حبیب، اُس سے جدا کیوں نہیں ہوا ؟
جو کچھ ہوا، وہ کیسے ہوا جانتا ہوں میں،
جو کچھ نہیں ہوا وہ بتا، کیوں نہیں ہوا ؟🖤
اور کسی کو کیا معلوم کہ جب کوئی بھیگی آنکھیــــں سختی سے رگڑ کر لمبی سانس کھینچ کر تلخ مسکراہٹ لبوں پر سجائے آسمان کی طرف دیکھتا ہے تو وہ ضبط کی کس انتہا پر ہوتا ہے
zee
میرا شعر تمہارے جذبات سے اچھا ہو گا
میرا دن تیرے رات سے اچھا ہو گا
دیکھ لینا ان آنکھوں سے بے وفا
میرا جنازہ تیرے بارات سے اچھا ہو گا
الفاظ کے جھوٹے بندھن میں…
اغراض کے گہرے پردوں میں…
ھر شخص محبّت کرتا ھے…
حالانکہ محبّت کچھ بھی نہیں…
سب جھوٹے رشتے ناطے ہیں…
سب دل رکھنے کی باتیں ہیں…
کب کون کسی کا ہوتا ھے…؟؟
سب اصلی روپ چھپاتے ہیں…
احساس سے خالی لوگ یہاں…
لفظوں کے تیر چلاتے ہیں…
اک بار نظر میں آ کے وہ…
پھر ساری عمر رولاتے ہیں…
یہ عشق و محبّت، مھر و وفا…
سب رسمی رسمی باتیں ہیں…
ھر شخص خودی کی مستی میں…
بس اپنی خاطر جیتا ھے.
سلگ رہی ہیں میری انگلیاں حرارت سے
تمہارے ہجر کی شامیں گِنی تھیں پوروں پر
zee
بُری ہے خودکشی لیکن تِرے جانے پہ سالوں تک
تعجب میں پڑے رہنے سے بہتر تھا کہ مر جاتے
zee
اداسی کچھ تو بولو نہ
بھلا کیوں آج تم دل میں
بنا دستک ، بنا آہٹ
کسک بن کر سمائی ھو
. zee
"اے رنج بھری شام"
دہلیزِ سماعت پہ کسی وعدے
کی آہٹ اترے کہ نہ اترے..!!!
اے رنج بھری شام..!!
دُکھتے ہوئے دل پر کوئی آہستہ
سے آ کر اک حرف تسلی تو رکھے
کسی پھول کی مانند..!!!
اور کسی کو کیا معلوم کہ جب کوئی بھیگی آنکھیــــں سختی سے رگڑ کر لمبی سانس کھینچ کر تلخ مسکراہٹ لبوں پر سجائے آسمان کی طرف دیکھتا ہے تو وہ ضبط کی کس انتہا پر ہوتا ہے
zee
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain