کہتے ہیں سب سے پیارا انسان وہ ہے جسے مشکل وقت میں آواز دینا آسان ہو،
میں کہتا ہوں آواز دینے کی ضرورت ہی کیا ہے؟ جب آواز ہی دے کر بتانا ہے کہ مجھے اس وقت تمہاری ضرورت ہے تو بہتر ہے خاموشی سے سہہ لیا جائے، کیونکہ جہاں بانڈنگ سٹرانگ ہوتی ہے وہاں آواز دینے کی بھی گنجائش باقی نہیں بچتی، اگر آپ کو ایک ایسا ساتھ میسر ہے جو آپ کی خاموشی کو بھی پڑھ پاتا ہے تو اسے کسی بھی قیمت پر جانے مت دیں،
لیکن یاد رکھیں! اصل میں ایسا ساتھ بہت نایاب ہے،
ہاں! ایسا وہم ہم میں سے ہر کسی نے پال رکھا ہوگا کہ ہمیں ایسا ساتھ میسر ہے لیکن جب ضرورت کے وقت آنکھ اُٹھا کر دیکھو تو کچھ بھی نظر نہیں آتا سوائے سراب کے
شاید آج کل کی مصروف زندگی کا اثر ہے لوگوں پر جبکہ مجھ سمیت بہت سی روحیں کہیں غاروں کی زندگی میں ہی ابھی تک قید ہیں