Damadam.pk
Zilch's posts | Damadam

Zilch's posts:

Zilch
 

ایک تعویز گنڈے والا بابا اپنی ویڈیو میں کہہ رہا تھا
لعنتی سے لعنتی محبوب بھی آپ کے قدموں میں ۔ ۔ ۔
پہلے تو الفاظ کے چناؤ پر حیرانی سی ہوئ
پھر رفتہ رفتہ یادوں کا دریچہ کھلا …اور دور افق پار ایک لعنتی سی تصویر لہرانے لگی

Zilch
 

مُحسن ہمیں یہ سوچ کر کرنی پڑی پہل
شاید وہ شخص آج بھی قیدِ انا میں ہو

Zilch
 

اگر آپ کو اس سائٹ کا معلوم نہ ہوتا تو آپ اس وقت کیا کر رہے ہوتے؟

Zilch
 

دو اشخاص کے درمیان بدترین فاصلہ غلط فہمی کا فاصلہ ہے۔

Zilch
 

کیا کہا، التجاء کروں ان سے؟
کیا وہ بامِ فلک سے اترے ہیں

Zilch
 

سنتا ہی نہیں یہ کسی کی بھی
میرا دل بالکل تمھارے مزاج جیسا ہے

Zilch
 

جہاں میں اُس سے بڑا خوش نصیب کیا ہو گا
کہ جس کا کوئی کہیں انتظار کرتا ہو
نعیم ضرار

Zilch
 

وفا کریں گے نباہیں گے بات مانیں گے
تمہیں بھی یاد ہے کچھ یہ کلام کس کا تھا
داغؔ

اب ہم ہیں اور کشمکشِ اضطرابِ دل
وہ دن گئے کہ دعویِٰ صبر و قرار تھا
Z  : اب ہم ہیں اور کشمکشِ اضطرابِ دل وہ دن گئے کہ دعویِٰ صبر و قرار تھا - 
جس کے ہونٹوں پہ ہے سناٹا کبھی غور تو کر
اس کی آنکھوں میں شکایت بھی تو ہو سکتی ہے
Z  : جس کے ہونٹوں پہ ہے سناٹا کبھی غور تو کر اس کی آنکھوں میں شکایت بھی تو ہو - 
انا کا معاملہ درپیش ہے ، ورنہ حقیقت میں
اسے میری، مجھے اسکی کمی محسوس ہوتی ہے
Z  : انا کا معاملہ درپیش ہے ، ورنہ حقیقت میں اسے میری، مجھے اسکی کمی محسوس ہوتی - 
وہ جارہا تھا مگر میں کہہ نہیں پایا  
کہ یار ایسے نہ جا خود میں مبتلا کرکے
Z  : وہ جارہا تھا مگر میں کہہ نہیں پایا کہ یار ایسے نہ جا خود میں مبتلا کرکے - 
Zilch
 

ﻣﯿﺰﺍﻥِ ﻋﺸﻖ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﺭ ﺑﺎﺭ ﺗﻮﻻ گیا
ﻣﺴﮑﺎﻥِ ﯾﺎﺭ ﻃﺐِ ﻟﻘﻤﺎﻥ ﺳﮯ ﺑﮩﺘﺮ ﻧﮑﻠﯽ

ادا  مطلب،  نگاہ  مطلب،
یار  مطلب، پیار  مطلب،
بتا  مطلب،  کہاں  جاؤں 
جہاں  جاؤں  وہاں  مطلب
Z  : ادا مطلب، نگاہ مطلب، یار مطلب، پیار مطلب، بتا مطلب، کہاں جاؤں  - 
کبھی یہ دعا کہ اسے مل جاۓ سارے جہاں کی خوشیاں
کبھی یہ خوف کہ خوش وہ میرے بنا تو نہیں..
Z  : کبھی یہ دعا کہ اسے مل جاۓ سارے جہاں کی خوشیاں کبھی یہ خوف کہ خوش وہ میرے - 
Zilch
 

اپنی زبان میں اپنا مدعا سب سے بہتر بیان ہوتا
اپنی زبان میں اپنے خیالات کا اظہار کریں اور اسی میں لکھیں
بعض اوقات ماڈرن نظر آنے کے چکر میں اتنی غلط انگلش بولی اور لکھی جاتی ہے کہ سننے والا سر پکڑ کر بیٹھ جائے
ایسی شرمندگی سے بچنے کے لیے اپنی صلاحیتیں اپنی زبان میں استعمال کریں

Zilch
 

جنہیں نیند نہیں آتی انہیں معلوم ہے
صبح ہونے میں کتنے زمانے لگتے ہیں
جون ایلیاء

Zilch
 

کیا ہوگا اگر ہم منطق سے آگے بڑھیں؟
اور تم مُجھے پوچھو
کیسی ہو؟
اور میں تمہیں بے ساختہ جواب دُوں
میں تُمہارے بغیر ٹھیک نہیں ہوں
🦋