*✨ ولی کسے کہتے ہیں؟*
```اللہ کے وہ مقبول بندے جو اُس کی ذات و صفات کی معرفت رکھتے ہوں، اُس کی اطاعت و عبادت کے پابند رہیں، گناہوں سے بچیں، انہیں اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے اپنا قربِ خاص عطا فرمائے ان کو "اولیاء اللہ" کہتے ہیں۔```
*✨ گھرٹوٹنے سے بچائیے ✨*
```آج کل ہمارے معاشرے میں گھر ٹوٹنے یعنی طلاق کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں، اِس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں اور اِس میں میاں بیوی کی نادانیاں بھی شامل ہیں۔ اِن نادانیوں میں تیز غصہ، قوتِ برداشت کی کمی، بداَخلاقی، معمولی باتوں پر بحث و تکرار، لڑائی جھگڑا اور مار پیٹ وغیرہ شامل ہیں، اِن اسباب کی وجہ سے بالآخر طلاق تک نوبت پہنچ جاتی ہے۔
🌹☘️ *ایمان کی شاخیں*☘️🌹
*حدیث نمبــــــر 263
حضرت *ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ* سے روایت ہے کہ…
*رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم* نے فرمایا…
"ایمان کی ستر سے کچھ اوپر یا ساٹھ سے کچھ اوپر شاخیں ہیں۔ (راوی کو ستر اور ساٹھ میں شک ہے کہ رسول اللہ نے ستر کہیں تھیں یا ساٹھ.)۔ ان شاخوں میں سے سب سے افضل *لاالہ الااللہ* کہنا اور سب سے کم راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا ہے۔ اور انہی میں سے ایک حیا بھی ہے۔"
*(صحیح بخاری، حدیث-9)*
*(صحیح مسلم، حدیث-35)*
*🌹 اچھی باتوں کا مدنی گلدستہ 🌹*
```سوائے مخصوص اور تھوڑی تعداد کے آج وہ مسلمان نہ جانے کہاں ہیں جنہیں قراٰنِ پاک کے حلال وحرام کا علم ہو؟ جنہیں اسلامی اَخلاق کا پتا ہو؟ جن کے دل اللّٰہ پاک کی آیات سُن کر ڈر جاتے ہوں اور ان کے اعضاء اللّٰہ پاک کے خوف سے کانپ اُٹھتے ہوں؟ جن کے دل و دماغ پر قراٰنِ کریم کے اَنوار چھائے ہوئے ہوں۔ جب تک مسلمان اِس مقدّس کتاب کے دستور و قَوانِین پر سختی سے عمل پیرا رہے تب تک دنیا بھر میں اُن کی شان وشوکت کا ڈنکا بجتا رہا اور غیروں کے دلوں پر اُن کا رُعب جما رہا، لیکن جب سے انہوں نے قراٰنِ کریم کے احکامات پر عمل چھوڑ رکھا ہےتب سے دنیا میں بَظاہر کیسی ہی عزّت سہی مگر حقیقت میں ذِلّت و خوار ی اُن کا مقدّر بنی ہوئی ہے۔```
*Aaj Ki Hadees💫*
💞happy sunday💞
Khush rhen abaad rhen
🌹☘️ *منافق کون شخص*☘️🌹
*حدیث نمبــــــر 267
حضرت *ابو ہریرہ* سے روایت ہے کہ…
*رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم* نے فرمایا…
"منافق کی تین نشانیاں ہیں.
1. جب بات کرے تو جھوٹ بولے۔
2. جب وعدہ کرے تو اسے پورا نہ کرے۔ (یعنی وعدہ خلافی کرے).
3. جب امانت رکھوائی جائے تو خیانت کرے۔"
`
*✨ ایک دوسرے کو غیبت سے بچانے کا طریقہ*
```اے عاشِقانِ رسول! جِن جن خوش نصیبوں کا یہ ذِہْن بن رہا ہو کہ ہمیں غیبت کے مُوذی مَرَض سے چھٹکارا پانے کیلئے کوششیں تیز تر کر دینی ہیں وہ آپس میں طے کر لیں کہ ہم میں سے اگر مَعاذَ اللہ کوئی غیبت شُروع کردے تو جو موجود ہو وہ اپنی قُوّت کے مطابق زَبان سے ٹوک کر روک دے اور توبہ کرنے کا کہے نیز اوّل آخِر صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب کہہ کر دُرُود شریف پڑھا نے کے ساتھ کہے: (اللہ پاک کی طرف توبہ کرو!) یہ سن کر غیبت کرنے والا کہے: اَسْتَغْفِرُاللہ (یعنی میں ﷲ پاک سے بخشش چاہتا ہوں) اِن شاءَ اللہ الکریم اِس طرح ہاتھوں ہاتھ توبہ کی سعادت مل جائے گی۔
```ایک شخص نے خواب میں جَرِیْر خَطَفی کو دیکھا تو پوچھا: ما فَعَلَ اللہُ بِکَ؟ یعنی اللہ پاک نے تمہارے ساتھ کیا مُعامَلہ کیا؟
تو اُنہوں نے کہا: میری مَغْفِرت کر دی۔ میں نے پوچھا: مَغْفِرت کا کیا سبب بنا؟ کہا: اُس تکبیر کہنے پر جو میں نے ایک جنگل میں کہی تھی۔ میں نے پوچھا: فَرَزْدَق کا کیا ہوا؟ تو اُنہوں نے کہا: افسوس پاک دامن عورَتوں پر تُہمت لگانے کے باعِث وہ ہلاکت میں گرفتار ہوا۔```
*✨ اُم المؤمنین حضرت سیدتنا زینب بنتِ خزیمہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کا مختصر تعارف۔*
```ام المؤمنین حضرت سیدتنا زینب بنت خزیمہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کا شمار تاریخ کی اُن ہستیوں میں ہوتا ہے، جو غریب پروری، مسکین نوازی، رحم دلی، سخاوت اور فیاضی جیسے اوصاف میں نہایت بلند مقام پر فائز ہیں۔
سخی اور فیاض طبیعت نیز یتیموں اور مسکینوں کے ساتھ مہربانی اور شفقت کے ساتھ پیش آنے اور انہیں کثرت کے کھانا کھلانے کے باعث آپ کا لقب ہی "ام المساکین" (مسکینوں کی ماں) مشہور ہوگیا تھا۔```۔
```اے عاشِقانِ رسول! کسی مسلمان کے عَیبوں کی ٹوہ میں نہیں پڑنا چاہئے، ربِّ کائنات پارہ 26 سُورۃُ الحجرٰت آیت نمبر 12 میں ارشاد فرماتا ہے:```
*ترجَمۂ کنز الایمان: اور عیب نہ ڈھونڈو۔*
*صدرُ الْاَفاضِل حضرتِ علّامہ مولانا سیِّد محمد نعیم الدّین مُراد آبادی رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں
```یعنی مسلمانوں کی عیب جوئی نہ کرو اور اُن کے چھپے ہوئے حال کی جستجو میں نہ رہو جسے اللہ پاک نے اپنی ستّاری سے چُھپایا۔```
*✨ چھپی ہوئی باتوں کی ٹَٹول مت کرو!*
*غمزدوں کے غم دور کرنے والے خوش اَخلاق آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمان ہے
```اے وہ لوگو جو زَبان سے ایمان لائے اور ایمان اُن کے دلوں میں داخِل نہیں ہوا، مسلمانوں کی غیبت نہ کرو اور اُن کی چُھپی ہوئی باتوں کی ٹَٹول نہ کرو، اِس لیے کہ جو شخص اپنے مسلمان بھائی کی چھپی ہوئی چیز کی ٹَٹول کرے گا، ﷲ پاک اُس کے عیب ظاہر فرما دے گا اور جس کے ﷲ (پاک) عیب ظاہر کرے گا، اُس کو رُسوا کر دے گا، اگرچِہ وہ اپنے مکان کے اندر ہو۔```
*📖 ابوداود، 4 / 354، حدیث: 4880
*حضرتِ بی بی رَابِعَہ عَدَوِیَّہ رحمۃُ اللہِ علیہا فرماتی تھیں
```بندہ جب اللہ ربُّ العزّت کی مَحبَّت کا مزہ چکھ لیتا ہے اللہ پاک اُسے خود اُس کے اپنے عَیبوں پر مُطَّلع فرما دیتا ہے پس اِس وجہ سے وہ دوسروں کے عیبوں میں مشغول نہیں ہوتا۔ (بلکہ اپنے عیبوں کی اصلاح کی طرف متوجِّہ رہتا ہے۔)```
*🌹🌹*
*⭕ عَیب چھپاؤ جنَّت پاؤ ⭕*
*✨ درود شریف کی فضیلت*
*حضرت ابو دَرْداء رضی اللہُ عنہ سے رِوایت ہے کہ پیارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا
```جو شَخص صُبح و شام مجھ پر دس دس بار دُرُود شریف پڑھے گا بروزِ قِیامت میری شَفَاعت اُسے پَہُنچ کر رہے گی۔```
💞jumma mubarak💞
💞ya Allah hmary tamaam sagheera or qabeerah gunnaho ko muaaf frma 🙏
💞or Hm se sada k leye raazi hoja🙏
Ameeen
آجکل پرینک کے نام پر وڈیوز بناے جاتے ہیں جن میں لوگوں کو اسلحہ ، نقلی جانور يا كوئى اچانک خوفناک آواز سے ڈرایا جاتا ہے ۔ یہ سب حرام ہے اور ان پر اس وقت تک فرشتوں کی لعنت ہوتی رہتی, ہے جب تک وہ یہ کام ترک نا کر دیں۔
مسلمان کو بلا حق ڈرانا دھمکانا اور کسی بھی اوزار سے اشارہ کرنا حرام ہے۔ خواہ سگا بھائی ہی مذاق میں کیوں نا کرے۔
*🌹 مـــــدنی پھـــــول 🌹*
*ایڪ مرتبہ اللہ ڪے نیڪ بندے شیخ سعدی رحمۃُ اللہِ علیہ کے پاس پہننے کے لئے جوتے نہ تھے تو تھوڑا غم زدہ ہوگئے۔ اللہ پاڪـــ ڪی قدرت کہ اُسی وقت اُن کی نظر ایسے شخص پر پڑی جس ڪے دونوں پاؤں ہی نہ تھے۔ یہ دیکھ کر انہوں نے اللہ پاک کا شکر ادا کیا اور جوتے نہ ہونے پر صبر کیا۔*
*📖 حرص، ص 178 ماخوذاً*
*آپ کے جو کچھ موجود ہے اُس پر اللہ پاک کا شکر ادا کرتے رہا کریں اور جو نہیں ہے اُس پر صبر کیا کریں۔ آپ بہت پُرسکون رہیں گے۔*
💞Ya Allah hmy sabar or shukar krne ki tofeek ata farma or esa insan bna dy jesa tujhe or tere mehboob ko psand he🙏
*🌹 مـــــدنی پھـــــول 🌹*
حضرت سیّدنا اِمام احمد بن حَجَر مَکِّی شَافِعِی رحمۃ اللہ علیہ نَقْل فرماتے ہیں: مِعراج کی رات سرورِڪائنات، شاہِ موجودات ﷺ نے جو بعض عورَتوں ڪے عذاب ڪے ہولناک مَناظِر مُلاحظہ فرمائے اُن میں یہ بھی تھا کہ ایک عورت بالوں سے لٹکی ہوئی تھی اور اُس کا دِماغ ڪھول رہا تھا۔ سرڪار ﷺ ڪی خدمتِ سراپا شفقت میں عَرْض ڪی گئی کہ یہ عورت اپنے بالوں کو غَیر مَردوں سے نہیں چُھپاتی تھی۔
Ya Allah hmy parda krne ki tofeek ata farma 🙏
🍂 *صبح کی نماز کے بعد تین مرتبہ پڑھنے والے افضل کلمات !*
🔹 *سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ عَدَدَ خَلْقِهِ وَرِضَا نَفْسِهِ وَزِنَةَ عَرْشِهِ وَمِدَادَ كَلِمَاتِهِ*
*"پاکیزگی ہے اللہ کی اور اس کی تعریف کے ساتھ ، جتنی اس کی مخلوق کی گنتی ہے اور جتنی اس کو پسند ہے اور جتنا اس کے عرش کا وزن اور جتنی اس کے کلمات کی سیاہی ہے۔"*🔹
📗«صحیح مسلم-6913»
🍂 *ماں باپ کی نافرمانی !*
🔹 *نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اللہ تعالیٰ نے تم پر ماں (اور باپ) کی نافرمانی لڑکیوں کو زندہ دفن کرنا، (واجب حقوق کی) ادائیگی نہ کرنا اور (دوسروں کا مال ناجائز طریقہ پر) دبا لینا حرام قرار دیا ہے۔ اور فضول بکواس کرنے اور کثرت سے سوال کرنے اور مال ضائع کرنے کو مکروہ قرار دیا ہے۔*🔹
📗«صحیح بخاری-2408»
*🌹 مـــــدنی پھـــــول 🌹*
تم اپنے رب سے التجا ڪرتے ہو ڪہ تمہارا رب تمہارے حالات تمہاری چاہت ڪے مطابق بہتر کردے، تو جہاں تم یہ چاہتے ہو تو کبھی تم نے یہ سوچا کہ تمہارا رب تم سے کیا چاہتا ہے؟ کیا تم وہ ڪر رہے ہو جو تم سے تمہارے ربــــــــ نے فرمایا ہے؟
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain