مجھ کو خدشہ ہے کہیں نام نہ لے لوں تیرا سب ہی کہتے ہیں میں سوتی ہوں بہت بولتی ہوں آنکھ وحشت میں سموتی ہوں ، بہت بولتی ہوں جب نیا خواب پروتی ہوں، بہت بولتی ہوں تم نے دیکھے نہیں فرصت سے خدوخال مرے جب میں تصویر میں ہوتی ہوں بہت بولتی ہوں مجھ کو اچھی نہیں لگتی یہ شکستہ حالی جب بھی آنچل کو بھگوتی ہوں بہت بولتی ہوں میری وسعت سے زیادہ ہے ترا بوجھ مجھے زندگی جب تجھے ڈھوتی ہوں بہت بولتی ہوں توڑ کر چیزیں نکلتی ہے مری ساری بھڑاس خوب ہنستی بھی ہوں ، روتی ہوں، بہت بولتی ہوں مجھ کو خدشہ ہے کہیں نام نہ لے لوں تیرا سب ہی کہتے ہیں میں سوتی ہوں بہت بولتی ہوں zoooni
*بسم الله الرحمن الرحيم. ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ.* *"وہ نیکی بڑی افضل ھے جس کا اللّه ربُ الکَریم کے سِوا کوئی گواہ نہ ھو."* *اے پاک پروردگار* *صُبح کی ان نیک ساعتوں کو ھمارے لیے باعثِ رحمت, دن کو باعثِ برکت اور شام کو باعثِ عافیت بنا.* *اے معبودِ بَرحق ھم تیری عبادت کرتے ھیں اور تجھ سے ھی مدد مانگتے ھیں ۔ ھم پہ رحم و کرم اور فضل فرما اور عافیت و سلامتی عطا فرما.* *اے ربِ کاٸنات!ھمیں باعمل دین کی سمجھ عطا فرما ہمارے دل میں ہدایت ڈال، ہمیں ہمارے نفس کی بُرائی سے بچا اور ہمارے حساب کو آسان فرما دے.* *آمین، ثم آمین*
خدا کرے تیرے ہونٹوں پر سدا مسکان رہے، نصیب لکھنے والا ہمیشہ تجھ پر مہربان رہے، خدا کرے تو زندگی میں کبھی مجبور نہ ہو، تجھے چاہنے والا کبھی تجھ سے دور نہ ہو، خدا کرے تیری آنکھ میں کبھی آنسو نہ آۓ، مانگنے سے پہلے تیری ہر دعا قبول ہوجاۓ امیں ثم آمین SUBHA BAKHYR.
رابطے بَھلے نہ ہوں چاہتیں تو رہتی ہیں💔 دَرد کے توسط سے نِسبتیں تو رہتی ہیں🔥 چَھوڑ جانے والوں کو رَوک تو نہیں سکتے🔥 مُدتوں مگر اُن کی عادتیں تو رہتی ہیں💔