اُس کو بندوں سے پیار ہے بیشک
پِھر بھی ڈرتے رہو __ خُدا ہے وہ !
@ Zoq

زندگی ہے اک کرائے کی خوشی
سوکھتے تالاب کا پانی ہوں میں
@ Zoq



عُمر جٙلوں میں بٙسر ہو،، یہِ ضٙروری تو نٙہیں
ہٙر شٙبِ غٙم کِی سٙہر ہو،، یہ ضٙروری تو نٙہیں

آئی ہے عجب بے دلی کچھ روز سے مجھ میں
۔
۔
میں چاہنے والوں کو بھی دُھتکار رہا ہوں

سوال یہ ہے کہ اس پر فریب دنیا میں
خدا کے نام پہ کس کس کا احترام کریں
"نماز" پانچ وقت اور "اخلاق" چوبیس گھنٹے فرض ہے..!!
بچھڑ کے بھی وہ میرے ساتھ ہی رہا ہر دم
سفر کے بعد بھی میں ریل میں سوار رہا




لوہار کی بند دکان میں کہیں سے گھومتا پھرتا ایک سانپ گُھس آیا
یہاں سانپ کی دلچسپی کی کوئی چیز نہیں تھی ، اسکا جسم وہاں پڑی ایک آری سے ٹکرا کر بہت معمولی سا زخمی ہو گیا ، گھبراہٹ میں سانپ نے پلٹ کر آری پر پوری قوت سے ڈنگ مارا ، سانپ کے منہ سے خون بہنا شروع ہو گیا۔۔۔
اگلی بار سانپ نے اپنی سوچ کے مطابق آری کے گرد لپٹ کر ، اسے جکڑ کر اور دم گھونٹ کر مارنے کی پوری کوشش کر ڈالی ، دوسرے دن جب دکاندار نے ورکشاپ کھولی تو ایک سانپ کو آری کے گرد لپٹے مُردہ پایا جو کسی اور وجہ سے نہیں محض اپنی طیش اور غصے کی بھینٹ چڑھ گیا تھا۔۔۔
بعض اوقات غصے میں ہم دوسروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں ، مگر وقت گزرنے کے بعد ہمیں پتہ چلتا ھے کہ ہم نے اپنے آپکا زیادہ نقصان کیا ھے۔
آج تک رکھے ہیں پچھتاوے کی الماری میں
ایک دو وعدے جو دونوں سے نبھائے نہ گئے.. 🔥
تعلق توڑتا ہوں تو مکمل توڑ دیتا ہوں
میں جس کو چھوڑ دیتا ہوں، مکمل چھوڑ دیتا ہوں
محبت ہو کہ نفرت ہو، بھرا رہتا ہوں شّدت سے
جدھر سے آئے یہ دریا وہیں کو موڑ دیتا ہوں
یقیں رکھتا نہیں ہوں میں کسی کچے تعلق پر
جو دھاگہ ٹوٹنے والا ہو، اس کو توڑ دیتا ہوں
میرے دیکھے ہوئے سپنے، کہیں لہریں نہ لے جائیں
گھروندے ریت کے تعمیر کرکے چھوڑ دیتا ہوں
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain