اے گردش ایام ہمیں رنج بہت ہے
کچھ خواب تھے ایسے کہ بکھرنے کے نہیں تھے
قیامت خود بتائے گی، قیامت کیوں ضروری تھی...
ہمارے پرکھوں کو کیا خبر تھی!
کہ ان کی نسلیں اداس ہونگی
ادھیڑ عمری میں مرنے والوں کو کیا پتہ تھا!
کہ ان کے لوگوں کی زندگی میں،
جوان عمری ناپید ہوگی
سمے کو بہنے سے کام ہوگا
بڑھاپا محو کلام ہوگا
ہر ایک چہرے میں راز ہوگا
حواس خمسہ کی بدحواسی،
بس ایک وحشت کا ساز ہوگا
زمیں کے اندر آرام گاہوں میں،
سونے والے مصوروں کو کہاں خبر تھی!
کے بعد ان کے تمام منظر، سبھی تصور
ادھورے ہونگے
دعائیں عمروں کی دینے والوں کو کیا خبر تھی
دراز عمری عذاب ہوگی۔۔۔۔

قرآن پاڪ بار بار ڪہتا ہے
لَا تَقْنَطُوْا
نا امید نہ ہو
لَا تَهِنُوْا
ڪمـزور نہ پڑو
لَا تَحۡزَنُوۡا
غمگین نہ ہو
لَا تَيْاَسُوْا
مایوس نہ ہو
"امید کو ڪبھى نہ چھوڑنا
ڪمزور تمہارا وقت ہے
اللّٰـہﷻ نہیں" ❤
یہاں کسی کے لئے کوئی بھی نہیں روتا
یہ لوگ ابر کی تعظیم بھی نہیں کرتے
کہاں کی آنکھیں کہ اب تو چہروں پہ آبلے ہیں
اور آبلوں سے بھلا کوئی کیسے خواب دیکھے
اور ـــــــــــ پھر میں نے آزاد کر دیا،
وہ اپنا من پسند شخص بھی!! 💕
وہ جو چاہے تو کیا نہیں ممکن ۔۔💞
وہ نہ چاہے تو کیا کرے کوئی۔۔ 💞
"ہمیں تو اور بھی دُکھ تھے مگر تمہارے بعد
لگا __ نصیب کی سب ٹھوکریں تمام ہوئیں"
تم نے اک پل بھی نہ سوچا ، میں زندگی بھر یہی سوچتا رہا
ممکنہ فیصلوں میں ایک ہجر کا فیصلہ بھی تھا
مَیں نے تو ایک بات کی اُس نے کمال کر دیا
ٹوٹنے کا مطلب یہ نہیں کہ زندگی ختم ہو گئی
کبھی کبھی ٹوٹنے سے زندگی کا آغاز ہوتا ہے.
محبت کے عشرت کدے میں
تمھارے غم کو کسی اور نے چھوا
اور اپنی موت آپ مر گیا!!
موت بھی ایسی جس کا ماتم
منانا بھی واجب نہ ہوا ۔۔
محبت اپنی کوکھ میں ایسے غم چھپائے ہی رکھتی ہے!
رت جگے، آنسو بھری آنکھیں اور ہنستے ہونٹ!
یہ تو محبت کی سوغاتیں ہیں۔۔
محبت کر بیٹھے ہیں
اب یہ سوغاتیں لئے دل کا رونا کیسا ۔۔
محبت میں آنکھ کا تڑپنا کیسا۔۔
یہاں تو غم اپنی موت آپ مر جاتے ہیں ۔۔
یہ محبت ہے پیارے ۔۔۔
وصل کی طلب سے کہیں پرے۔۔۔
صرف آواز کی کھنک ہی مردہ تن میں جاں پھونک ڈالے
کون مجرم ہے ازل سے میری تنہائ کا
میری چاہت،تمھاری ذات یا میں خود
