اکثر زندگی ہمیں انہی لوگوں کے ہاتھوں توڑتی ہے، جنہیں ہم اپنا مضبوط سہارا سمجھتے ہیں۔ 💔🙂
@ Zoq

آج لفظوں کو میں نے ۔۔۔۔ چائے پر بلایا ہے۔۔
بن گئی بات تو ایک غزل بھی ہو سکتی ہے۔۔☕
@ Zoq
کل میں نے اپنے والد کے ساتھ ایک گھنٹہ بینک میں گزارا تھا ، کیونکہ انہیں کچھ رقم منتقل کرنا پڑی۔ میں خود مزاحمت نہیں کرسکا اور پوچھا .
'' والد ، آپ اپنا انٹرنیٹ بینکنگ کیوں نہیں چالو کرتے ہیں؟ '
'' میں ایسا کیوں کروں گا؟ '' انہوں نے جواب دیا ..
'' ٹھیک ہے ، پھر آپ کو منتقلی جیسی چیزوں کے لیہ یہاں ایک گھنٹہ نہیں گزارنا پڑے گا۔
یہاں تک کہ آپ اپنی شاپنگ آن لائن بھی کرسکتے ہیں۔ سب کچھ بہت آسان ہوگا! '
میں انہیں نیٹ بینکنگ کی دنیا میں متعارف کرانے کے بارے میں بہت پرجوش تھا۔
انہوں نے پوچھا ' اگر میں یہ کروں تو ، مجھے گھر سے نکلنا نہیں پڑے گا؟
'ہاں ہاں'! میں نے کہا. میں نے انہیں بتایا کہ یہاں تک کہ کھانے پینے کی چیزیں بھی اب گھر پر کس طرح پہنچائی جاسکتی ہیں اور ایمیزون کس طرح سب کچھ فراہم کرتا ہے!
ان کے جواب نے مجھے زبان سے باندھ دیا
کیوں نہ آج کہیں تنہا بیٹھ کے
اپنے زندہ ہونے پہ رویا جاۓ.........!!!
@ Zoq
سونپ کر دن مجھے محرّم کے
خود کہیں عید کر رہا ہو گا
@Zoq
ہر شخص میں خودکشی کا الگ انداز ہے!
ایک ہے جو اچھے کپڑے پہننا چھوڑ چکا ہے۔
ایک اب آرزوئیں نہیں کرتا۔
ایک نے پڑھائی چھوڑ دی۔
ایک اپنی وضع قطع کی دیکھ بھال نہیں کر رہا۔
ایک غمگین میوزک سننے کا عادی ہو چکا ہے۔
ایک نے اپنے فوٹو بنانا چھوڑ دیے ہیں۔
ایک اب محبت نہیں کر رہا۔
ایک ہے جو محبت کو قبول نہیں کر رہا۔
اور اسی طرح ہے کہ اکثر لوگ 30 سال کی عمر میں ہی مرجاتے ہیں اور 80ویں سال جاکر دفن ہوتے ہیں
پھر یوں ہوا کہ دل سے اترتا گیا وہ شخص🍁
پھر یوں ہوا کہ جان سے پیارا نہیں رہا
🍁
@Zoq
چلو اب جنگلوں میں جا بسیں ہم
درندے بستیوں تک آ گئے ہیں....!
@Zoq
نئے سرے سے بھا گیا مجھے وہ جب بھی ملا_!!
سو ایک شخص سے میں نے بارہا محبت کی__!!!
@Zoq
اس کی عادت ہے کُوفیوں جیسی
گھر بُلاتا ہے، مار دیتا ہے
@ Zoq
اس بات نے بهی ان کو شک میں ڈال دیا ہوگا.
.
ہائے اتنی محبت؟؟ ضرور کوئی مطلب ہی ہوگا
@ Zoq
*زندگی میں بہت سے لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں*
*جو وعدے تو نہیں کرتے مگر*
*بہت کچھ نبھا جاتے ہیں*
*وہی آپ کے اپنے ھوتے ہیں ____*
@ Zoq
میرے احباب مجھے لُوٹ کے نکلے ہیں ابھی
اے دشمن تُجھے اس بار بھی تاخیر ہوئی۔۔۔۔!
@ Zoq
وہ میری دسترس میں ہے لیکن
مسئلہ دسترس کا تھوڑی ہے۔
💕
@ Zoq
ایک خواہش ہے جسے سمت کا ادراک نہیں
اک خلش ہے جو نہ معلوم کدھر کھینچتی ہے
💕
@ Zoq
ہوتا تو نہیں ایسے مگر ہم نے کیا ہے
اِک یادِ مسلسل پہ لگاتار گزارا
💕
@Zoq
"- میں نے کہا رنگوں سے عشق ہے مجھے
اور پھر زمانے نے ہر رنگ دکھایا مجھے! 💯
@ zoq
مچلتے رہتے ہیں ذہنوں میں وسوسوں کی طرح
حسیں لوگ بھی جاں کا و بال ہوتے ہیں ۔
@ Zoq
تم کیا جانو اُس دریا پر کیا گزری
تم نے تو بس پانی بهرنا چهوڑ دیا
روز اک پتا آ کر مجه میں گرتا هے
جب سے میں نے جنگل جانا چهوڑ دیا
@ Zoq
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain