کبھی جو سامنا انکا ہوا تو کہہ دیں گے
محبتوں میں جو ہاریں _ وہ مر نہیں جاتے
@ Zoq
تمہارے بعد ہمیں کبھی یہ لگا ہی نہیں
کہ ہم جہاں ہیں وہاں دستیاب پورے ہیں
@ Zoq
اللہ سے مانگیں ، پھر مانگیں اور مانگتے رہیں
وہ دے گا، وہ ہی دےگا، کیونکہ وہ ہی دے سکتا ہے⚘🌷⚘
یہ وحشتِ دل سن کر طبیبوں نے کہا تھا
بیزار ہے دنیا سے یہ بیمار نہیں ہے___!!!!!
@ Zoq
ہم سے تہذیب کا دامن نہیں چھوڑا جاتا
دشتِ وحشت میں بھی آداب لئے پھرتے ہیں
@ Zoq
اس راہِ محبت کی بات تم مت پوچھو
انمول جو انسان تھے، بے مول بک گئے
عبادتیں جھکنے سے مشروط نہیں ہوتیں ، نیتوں کی پابند ہوتی ہیں . نیتوں میں کھوٹ ہو تو.. برسوں کی ریاضت بیکار جاتی ہے..
زندگی کے عین وسط میں
موت آتی ہے
اور ہمارا ناپ لے جاتی ہے
ہم بھول جاتے ہیں کہ وہ آئی تھی
زندگی کے جھمیلوں میں کھو جاتے ہیں
اور وہ خاموشی سے، چپکے سے
سیتی رہتی ہے، ہمارا کفن
ہمارے پرکھوں کو کیا خبر تھی!
کہ ان کی نسلیں اداس ہونگی
ادھیڑ عمری میں مرنے والوں کو کیا پتہ تھا!
کہ ان کے لوگوں کی زندگی میں،
جوان عمری ناپید ہوگی
سمے کو بہنے سے کام ہوگا
بڑھاپا محو کلام ہوگا
ہر ایک چہرے میں راز ہوگا
حواس خمسہ کی بدحواسی،
بس ایک وحشت کا ساز ہوگا
زمیں کے اندر آرام گاہوں میں،
سونے والے مصوروں کو کہاں خبر تھی!...
کچھ اسیر لوگوں کےہاتھ کی لکیروں میں قسمتیں نہیں ہوتیں
عمر قید ہوتی ھے......!!!!
داد ملتی ہـے صِـرف آنکھـوں کـو
سـارے آنســُو تـو دل کـے ہوتـے ہیں
@ Zoq
کیا لگے آنکھ ، کہ پِھر دل میں سمایا کوئی
رات بھر پِھرتا ہے اِس شہر میں سایا کوئی
فِکر یہ تھی کہ شب ہجر کٹے گی کیوں کر
لُطف یہ ہے کہ ہمَیں یاد نہ آیا کوئی
شوق یہ تھا کہ محبت میں جلیں گے چُپ چاپ
رنج یہ ہے کہ ، تماشہ نہ دِکھایا کوئی
شہر میں ہمدمِ دیرِینہ بُہت تھے ناصِـر
وقت پڑنے پہ مِرے کام نہ آیا کوئی
اپنے رب کو مت بتاؤ کہ تمہارے لیے کیا بہتر ہے، وہ تم سے بہتر جانتا ہے ، دعا میں اس سے مدد اور ہدایت طلب کرو اور بس اتنا کہو کے جو اسے بہتر لگتا ہے عطا کر دے __!!⚘⚘🌷
چلو پھر!
چائے پیتے ہیں_ _ _
نہ جانے کتنے سالوں سے
نہ جانے کتنی شاموں سے
بدن جب تھک سا جاتا ہے _ _ _
میں اکثر خود سے کہتا ہوں
چلو پھر!
چائے پیتے ہیں _ _ _
مگر !
یہ بھی تو اک سچ ہے _ _ _
اکیلے پی نہیں سکتا
تمہارے نام کا اک کپ
ہمیشہ ساتھ ہوتا ہے _ _ _
نہ جانے تم کہاں ہوگے
بہانہ چائے کا لیکر
چرا لیتا ہوں میں تم سے
تمہارے نام کے
دو پل...!
☕☕
زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا
ہم بھی سو گئے داستان کہتے کہتے😪
@ Zoq
لوگ دیتے رہے کیا کیا نہ دلاسے مجھ کو
زخم گہرا ہی سہی زخم ہے بھر جائےگا
@ Zoq
عجیب طرح سے گزر رہی ہے زندگی
سوچا کچھ، کیا کچھ،ہوا کچھ،ملا کچھ 🔥
تیرا کوچہ نہ سہی ، دامن صحرا ہی سہی
میری مٹی کہیں کم بخت ٹھکانے تو لگے۔!
❤️❤️
@ Zoq
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain