Damadam.pk
Zosh-11's posts | Damadam

Zosh-11's posts:

Zosh-11
 

محبتوں کے متبادل نہیں ہوتے جو دل جیت لیتا ہے بس وہی ہمیشہ دل پہ راج کرتا ہے
🥀

Zosh-11
 

our heart is a place to draw true happiness✨

Life Advice image
Z  : Sufi poetry - 
Reminder
Z  : Reminder - 
True 🥀
Z  : True 🥀 - 
Islamic Quotes image
Z  : ... ... ...🥀 - 
No doubt ☺️🥀
Z  : No doubt ☺️🥀 - 
... .... ....🥀
Z  : ... .... ....🥀 - 
Zosh-11
 

تجھ سے وعدہ عزیز تر رکھا
وحشتوں کو بھی اپنے گھر رکھا
اپنی بے چہرگی چھپانے کو
آئینے کو ادھر ادھر رکھا
اک ترا غم ہی اپنی دولت تھی
دل میں پوشیدہ بے خطر رکھا
آرزو نے کمال پہچانا
اور تعلق کو طاق پر رکھا
اس قدر تھا اداس موسم گل
ہم نے آب رواں پہ سر رکھا
اپنی وارفتگی چھپانے کو
شوق نے ہم کو در بہ در رکھا
کلمۂ شکر کہ محبت نے
ہم کو تمہید خواب پر رکھا
ان کو سمجھانے اپنا حرف سخن
آنسوؤں کو پیام پر رکھا

Zosh-11
 

دل مرا پھر دکھا دیا کن نے
سو گیا تھا جگا دیا کن نے
میں کہاں اور خیال بوسہ کہاں
منہ سے منہ یوں بھڑا دیا کن نے
وہ مرے چاہنے کو کیا جانے
یہ سندیسا سنا دیا کن نے
ہم بھی کچھ دیکھتے سمجھتے تھے
سب یکایک چھپا دیا کن نے
وہ بلائے سے بھاگتا تھا اور
دردؔ تجھ تک بلا دیا کن نے

Zosh-11
 

نئی ہواؤں کی صحبت بگاڑ دیتی ہے
کبوتروں کو کھُلی چھت بگاڑ دیتی ہے
جو جُرم کرتے ہیں اتنے بُرے نہیں ہوتے
سزا نہ دے کے عدالت بگاڑ دیتی ہے
مِلانا چاہا ہے انساں کو جب بھی انساں سے
تو سارے کام سیاست بگاڑ دیتی ہے
ہمارے پیر تقی میر نے کہا تھا کبھی
میاں! یہ عاشقی عزت بگاڑ دیتی ہے
🥀

Zosh-11
 

پتا ہے محبت تو شروع ہی نکاح کے بعد ہوتی ہے اس سے پہلے صرف ہوس دھوکہ فراڈ سراب ہوتا ہے جس کے پیچھے انسان اپنی مرضی سے بھاگ بھاگ کر خود کو تھکا دیتے ہیں نصیبوں میں جو لکھا جا چکا ہے وہی ملے گا مائند اٹ تماشا ہم اپنی مرضی سے بنتے ہیں۔ عشق کے پانچ نقطوں سے افضل نکاح کا ایک نقطہ ہوتا ہے اور اس ایک نقطے میں اللہ پاک کی ہمارے بزرگوں کی رضا شامل ہوتی ہے اور حکم الہی نکاح سنت اور والدین کی خوشی کی برکت کا پتا چل جائے ہمیں تو ہم آنکھوں پر پٹی باندھ لیتے ہیں غیر محرم سامنے ہو کر بھی نظر نہیں آتے بڑے بڑے طرم اپنی بے وقعتی پہ شرم سار ہوتےہوئے__

Zosh-11
 

بہت مدت سے ایسا ہے
کہ تم خاموش رہتے ہو ، کوئی گہرا ہے غم شاید
جسے چپ چاپ سہتے ہو ، یونہی چلتے ہوئے تنہا
کوئی غمگین سا نغمہ تم اکثر گنگناتے ہو
دوران گفتگو یونہی ، ملیں جب نظروں سے نظریں
تم باتیں بھول جاتے ہو کسی گم سم سی حالت میں
یا پھر بارش کے موسم میں فقط اتنا ہی کہتے ہو
اُداسی بےوجہ سی ہے ، بہت بوجھل طبیعت ہے
بھلا سچ کیوں نہیں کہتے ، کسی کو یاد کرتے ہو🌸

Zosh-11
 

🍂*
مرجھا کے کالی جھیل میں گرتے ہوئے بھی دیکھ
سورج ہوں میرا رنگ مگر دن ڈھلے بھی دیکھ
کاغذ کی کترنوں کو بھی کہتے ہیں لوگ پھول
رنگوں کا اعتبار ہی کیا سونگھ کے بھی دیکھ
ہر چند راکھ ہو کے بکھرنا ہے راہ میں
جلتے ہوئے پروں سے اڑا ہوں مجھے بھی دیکھ
دشمن ہے رات پھر بھی ہے دن سے ملی ہوئی
صبحوں کے درمیان ہیں جو فاصلے بھی دیکھ
عالم میں جس کی دھوم تھی اس شاہکار پر
دیمک نے جو لکھے کبھی وہ تبصرے بھی دیکھ
تو نے کہا نہ تھا کہ میں کشتی پہ بوجھ ہوں
آنکھوں کو اب نہ ڈھانپ مجھے ڈوبتے بھی دیکھ
اس کی شکست ہو نہ کہیں تیری بھی شکست
یہ آئنہ جو ٹوٹ گیا ہے اسے بھی دیکھ
تو ہی برہنہ پا نہیں اس جلتی ریت پر
تلووں میں جو ہوا کے ہیں وہ آبلے بھی دیکھ..

Zosh-11
 

شکستِ اعتمادِ ذات کے وقت
قیامت آرہی تھی، آگئی کیا۔
مجھے اب تم سے ڈر لگنے لگا ہے
تمہیں مجھ سے محبت ہو گئی کیا۔

Zosh-11
 

نبھاہ کرنا اصل مسئلہ ہے ورنہ رشتے تو ہر انسان بنا ہی لیتا ہے ...........

Zosh-11
 

کچھ وارداتیں قلبی ہوتی ہیں انہیں عام کر بھی دو تب بھی ہر قلب پر وارد نہیں ہوتیں....

Zosh-11
 

سڑک کے کنارے لگے شاہ بلوط کے سات درخت
بغداد کو روانہ ہوتے تین قافلے
آسمان پہ نمودار ہوتے بادل کے سرخ ٹکڑے
زمین کی آغوش میں ڈوبتا سورج
تکیے تلے چھپائے گئے چند آنسو
پلنگ کے دائیں جانب دراز میں ترتیب سے رکھی گئی سو نظمیں!
مجھے نہیں خبر کہ یہ سب کیا ہوئے
میں تو تمھارے اس ایک خط کے انتظار میں ہوں
جس کے اختتام پہ
ایک مختصر سی طویل نظم لکھی ہو
"فقط تمھارا"
🍂

Zosh-11
 

بعض اوقات انسان اس کنڈیشن میں ہوتا ہے کہ اسے خود بھی سمجھ نہیں آتی
کہ وہ ہرٹ ہے تو کس چیز سے؟ برا لگا تو کیا ؟اداس ہے تو کیوں؟

Zosh-11
 

ذکر تیرا تو ہم تجھ سے بھی نہیں کرتے
غیروں کی بات ہم غیروں سے بھی نہیں کرتے