Damadam.pk
Zosh-11's posts | Damadam

Zosh-11's posts:

Zosh-11
 

کچھ وقت میں کچھ لمحے میں
کچھ لوگ کچھ خاص بندھن کی گرہ باندھ جاتے ہیں ۔۔۔
جو ظاہری گفتگو میں نہ ہو کر بھی
اک پوشیدہ سی گفتگو میں اک بندھن کی گانٹھ میں جڑ جاتے ہیں۔۔

Zosh-11
 

بـاتیـں اگــر بـول دی جـائیـں تـو رشتـے مـر جـاتـے ہیـں،اور اگـر دل میــں رکـھ لـی جـائیـں تــو انســان مـر جـاتـاہــے …

Zosh-11
 

محبتیں سرسری ہوتی ہیں
اس قوس قزح کی مانند جو بارشوں کے بعد آسماں پر
چند لمحوں کے لیئے نمودار ہوتی اور اپنا جلوہ بکھیر کر بادلوں میں تحلیل ہو جاتی
اور اداسیاں تادیر ساتھ رہتی ہیں
اور کبھی کبھی قبر تک ساتھ چلتی ہیں
بلکل اس جان لیوا بیماری کی طرح جس کا علاج دریافت نہیں ہوتا اور آہستہ آہستہ ہم موت کو اپنی جانب بڑھتا دیکھ کر اداسیوں میں ڈھلتے چلے جاتے ہیں
محبتوں کی قدر کریں جس کو بھی ملے،
جہاں سے ملے،
خواہ وہ کسی بھی رنگ میں ہو،
اسے سمیٹ لیں__🥀

Zosh-11
 

طبیبوں سے میں کیا پوچھوں علاج درد دل محسن ۔!!
مرض جب زندگی خود ہو، تو دوا کیسی؟ دعا کیسی؟

Zosh-11
 

عجیب شخص تھا کیسا مزاج رکھتا تھا
کہ ساتھ رہ کر بھی اختلاف رکھتا تھا
میں کیوں نہ داد دوں اس کوکہ میرے
ہر سوال کا پہلے سے جواب رکھتا تھا
وہ تو روشنیوں کا باسی تھا مگر
میری اندھیری نگری کا بڑا خیال رکھتا تھا
محبت تو اسکو کسی اور سے تھی شاہد
مجھ سے تو بس ہنسی مذاق رکھتا تھا

Zosh-11
 

کسی انسان کا مکمل خاموش ہو جانا چیخ کر رونے کے برابر ہوتا ہے
🥀

Zosh-11
 

اور اُس دن سب محبّتیں جھوٹی لگیں گی جب سُنو گے.
رَبِّ ھَبْ لِیْ اُمَّتِی
پَرْوَرْدگار! میری اُمَّت کو بخش دے۔

Zosh-11
 

کسی کو پسند أنا بہت أسان ہے
ہمیشہ اس کی پسند رہنا مشکل ہے

Zosh-11
 

ان چیزوں کی تلاش چھوڑ دی ہے جو لاحاصل ہیں
🥀

Zosh-11
 

کھو جانے کا ، کھو دینے کا مطلب جانتے ھو
پھر اس حال میں جی لینے کا مطلب جانتے ھو
” لا “ کی منزل پا لینا آسان نھیں ھوتا
کیا ھو کر بھی نہ ھونے کا مطلب جانتے ھو
ویسے تو ھر چیز فنا کی جانب چلتی ھے
زندہ رہ کر مر جانے کا مطلب جانتے ھو
ساری باتیں کہ دیتے ھو کس آسانی سے
کیا تم میرے چپ رھنے کا مطلب جانتے ھو
چھوڑ کے جانے والے تم کو کیسا ھے اب ڈر
اللہ حافظ کہہ دینے کا مطلب جانتے ھو
بے حالی ھے ، بے حالی ، یہ بے حالی ھے بس !
ھنستے ھنستے رو پڑنے کا مطلب جانتے ھو

Zosh-11
 

پوری کائنات کے گرد
مسلسل سفر کرنے سے
انسان کو اتنی تھکن نہیں ہوتی
جتنا اسے اپنی ذات کی تلاش کے سفر میں اٹھانی پڑتی ہے
کیونکہ یہ قدموں کا نہیں احساس کا سفر ہوتا ہے
قدموں کا سفر جسم کو تھکا دیتا ہے،
جبکہ احساس کا سفر روح کو تھکا دیتا ہے🥀🌚🖤.

Zosh-11
 

حشر ہے، حشر کو مصر کا بازار سمجھ بیٹھے ہیں
اجی کچھ سوداگر ہمیں یوسف کا خریدار سمجھ بیٹھے ہیں
یہ پوری داستان بس مجھ پہ منحصر ہے میاں
اور کچھ لوگ مجھے چھوٹا سا کردار سمجھ بیٹھے ہیں
حد ہے مجھ جیسے عشق میں ہارے ایک شخص کو
میرے دوست سمجھدار سمجھ بیٹھے ہیں
بچھڑتے وقت لبوں پہ ہے مسکراہٹ، یہ ضبط ہے میرا
اور دیکھنے والے مجھے اداکار سمجھ بیٹھے ہیں
مجھ جیسے اجھڑے شخص سے پیار کی توقع ہے انھیں
کوئی سمجھائے انھیں، وہ خزاں کو بہار سمجھ بیٹھے ہیں
یہ میرا درد ہے جسے لفظوں کی شکل دی ہے میں نے
اور لوگ میرے نالوں کو اشعار سمجھ بیٹھے ہیں
🥀

Zosh-11
 

کل تک تو آشنا تھے ، مگر آج غیر ہو
دو دن میں یہ مزاج ہے، آگے کی خیر ہو
🥀

Zosh-11
 

ہر شام ہر رات انتظار میں گزری
زندگی بےبسی کے سیلاب میں گزری
ہم وہ پھول تھے جیسے وہ رکھ کر بھول گئے
پھر ساری عمر انکی کتاب میں گزری!
🥀

Zosh-11
 

دنیا طعنے دے گی تم کو دور رہا کروبگڑے ہوئے لوگ ہیں ہم
🙂🥀

Zosh-11
 

ڈگری تو ایسی ہونی چائیے جو آپکو باوقار اور باحیاء باحجاب بنا دے
ناکہ ایسی جو آپکا حجاب تو ایک طرف آپکے سر سے دوپٹہ بھی اتروا دے.....
⁦🥀💯

Zosh-11
 

ویسے کیا گھٹیا سی شے ہے یہ تمنا کا فریب
آپ جیسوں کو بھی ہم جیسے ترس جاتے ہیں۔۔۔!!
🥀

Zosh-11
 

کہاں ہو تم چلے آؤ محبت کا تقاضا ہے
غمِ دنیا سے گھبرا کے تمہیں دل نے پکارا ہے
تمہاری بے رخی اک دن ہماری جان لے لے گی
قسم تم کو ذرا سوچو کہ دستورِ وفا کیا ہے
نجانے کس لیے دنیا کی نظریں پھر گئیں ہم سے
تمہیں دیکھا، تمہیں چاہا، قصور اس کے سوا کیا ہے
نہ ہے فریاد ہونٹوں پہ، نہ آنکھوں میں کوئی آنسو
زمانے سے ملا جو غم اسے شعروں میں ڈھالا ہے. . .🥀

Zosh-11
 

Life is full of sudden goodbyes.🥀

Zosh-11
 

If i talk about it,I'll cry so it's a secret 🥀