تم اُن کو رو رہے ہو جو پت جھڑ میں جھڑ گئے
اور ہم جو سبز رُت میں جھڑے جا رہے ہیں وہ___🥀
کون پُرسانِ حال ہے میرا
زندہ رہنا ، کمال ہے میرا
تو نہیں تو ترا خیال سہی
کوئی تو ہم خیال ہے میرا
میرے اعصاب دے رہے ہیں جواب
حوصلہ کب نڈھال ہے میرا
چڑھتا سورج بتا رہا ہے مجھے
بس یہیں سے زوال ہے میرا
سب کی نظریں مری نگاہ میں ہیں
کس کو کتنا خیال ہے میرا
بے خیالی میں یوں ہی بس اک ارادہ کر لیا
اپنے دل کے شوق کو حد سے زیادہ کر لیا
جانتے تھے دونوں ہم اس کو نبھا سکتے نہیں
اس نے وعدہ کر لیا میں نے بھی وعدہ کر لیا
غیر سے نفرت جو پا لی خرچ خود پر ہو گئی
جتنے ہم تھے ہم نے خود کو اس سے آدھا کر لیا
منیر نیازی
جو دِل میں ہے ، آنکھوں کے حوالے نہیں کرنا
خود کو کبھی ، خوابوں کے حوالے نہیں کرنا
اِس عمر میں ، خوش فہمیاں اچھی نہیں ہوتیں
اِس عمر کو ، وعدوں کے حوالے نہیں کرنا
تم اصل سے بچھڑا ہُوا ، اِک خواب ہو شاید
اِس خواب کو ، یادوں کے حوالے نہیں کرنا
اِس معرکۂِ عشق میں ، جو حال ہو میرا
لیکن مجھے ، لوگوں کے حوالے نہیں کرنا







ہر روز مشکل آے گی جہانوں کے رب نے آسان زندگی کا وعدہ نہیں کیا ہر روز آپکو۔ ہمت کرنی ہے بہادر بننا ہے اور کھڑے ہوجانا ہے مقابلہ کرنا ہے ہر روز شیطان کو ہرانا ہے جو آپکو مایوس کرنا چاہتا ہے
🥀








submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain