جانئے آپ کون ہیں، آپ کا مقصد کیاہے۔ اللّٰہ نے آپ کو کیوں بھیجا۔ زمین پر موجود ایک درخت، ایک پہاڑ، ایک کیڑا بھی بوجھ نہیں ہے۔ تو آپ بھی بے مقصد نہیں ہو سکتے ۔ خود کی تلاش میں نکلیں۔ اپنے دل میں جھانکیں، سجدوں میں ڈھونڈیں، رات کے تیسرے پہر ہاتھ اٹھائیں۔ جب آپ میں خود کو جاننے کی طلب ہوگی تو اللّٰہ آپ کے دل میں آپ کا مقصد ڈال دے گا