سیدناسہل بن سعدؓ سے روایت ہے کہ رسولﷺ نے فرمایا:
’’میری اُمت کے لوگوں میں اس وقت تک خیر باقی رہے گی ،
جب تک وہ افطار میں جلدی کرتے رہیں گے۔’’
(صحیح بخاری:1957)
سیدنا عبداللہ بن عمروؓ سے مروی ہے کہ رسولﷺنے فرمایا :
’’روزہ دار کی افطاری کے وقت کی دُعا ردنہیں کی جاتی۔ ٗ ٗ
(ابن ماجہ :1752 )
نبیﷺنے فرمایا: ’’ قسم ہے اُس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمّدﷺکی جان ہے
روزے دارکے منہ کی بسانداللہ تعالیٰ کو مشک کی خوشبوسے بھی زیادہ پسندیدہ ہے۔‘‘
( صحیح بخاری:1894)
💐السلام عليكم و رحمۃاللہ و برکاتہ💐
🌹ماہ رمضان مبارک ہو 🌹
اللہ تعالیٰ اس مبارک مہینے کے صدقے آپ کی، آپکے والدین کی، آپکے اہل خانہ کی بے حساب بخشش و مغفرت فرمائے، دونوں جہاں کی بھلائیوں سے مالا مال فرمائے، کورونا وائرس اور دیگر زمینی و آسمانی آفات و بلیات سے محفوظ فرمائے، پورا رمضان بلکہ ساری زندگی نیکیوں میں گزارنے کی توفیق عطا فرمائے اور گناہوں سے محفوظ فرمائے. اور یہ ساری دعائیں اللہ تعالیٰ میرے اور میرے اہل خانہ کے حق میں بھی قبول فرمائے، آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ و سلم...
💐🌹☘💐🌹☘
















submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain