وحشت وہ دیکھ کے ڈر گئے ہیں
مدت کے بعد جو گھر گئے ہیں
ہمیں دیکھ کے ہنستے ہوتے تھے جو
جانے وہ لوگ کدھر گئے ہیں
جتنے بھی پھول تھے چمن میں
ان آندھیوں میں بکھر گئے ہیں
ضبط اپنی جگہ پر میں کروں کیا
اف میرے خواب بھی مر گئے ہیں
عاصم نثار
گزشتہ رات مجھے کتنا یاد آتی رہی ۔۔
"وہ میری پہلی محبت!
وہ میری پہلی شکست "
خود کو ازسرنو تعمیر کرنے کے لیے ایک بار مرنا پڑتا ہے
کیا ضروری ہے؟
کہ ہر روز ملیں ہم دونوں
ہم جہاں گاؤں بسائیں
وہاں اک "جھیل" بھی ہو ؟
کیا ضروری ہے؟
محبت تیری " تکمیل" بھی ہو؟
لکھنے کو کچھ بھی نہیں ہے
سانس لینا بات کرنا انتظار کرنا
اور پھر میں نے چھوڑ دیا
ان امیدوں کو توڑنے کا شکریہ
جو تم سے لگاۓ بیٹھے تھے۔