خوش رنگ خوش لباس ہیں لیکن اُداس ہیں
تیرے لئے تو خاص ہیں لیکن اُداس ہیں
ہم لوگ ہیں اسیر محبت کے بس میاں
یعنی نظر شناس ہیں لیکن اُداس ہیں
سہمے ہوئے ہیں دونوں بچھڑنے کے خوف سے
ہر وقت آس پاس ہیں لیکن اُداس ہیں
ہر دردِ ہجر ہم نے سہا کچھ نہیں کہا
ہر غم سے ناشناس ہیں لیکن اُداس ہیں
ہم شوخ تیری آنکھ سے اوجھل ہیں کس لئے
ہونٹوں کی ہم مٹھاس ہیں لیکن اُداس ہیں
اردو زباں کے رنگ میں رنگے ہیں شوخ جی
یعنی سخن شناس ہیں لیکن اُداس ہیں🥀🥀
تجھ سے کوئی گلہ نہیں ہے
میں نے زمانہ بدلتا دیکھا ہے
میں اور کتنا انتظار کروں
کچھ تو میرے ہمدم بتا
کہیں بھی دل نا لگا تیرے بعد
موت حیران کُن "پَہیلی" ہے
اور یہ زِندگی نے کھیلی ہے
صرف دِل "داؤ" پر لگایا تھا..
آپ نے جان ساتھ لے لی ہے.!!
ایک تنہائی، دُوسری دَھڑکن
شاعری تیسری "سہیلی" ہے
سانس ہی اُن کی زعفرانی نہیں
زُلف بھی عنبریں "چنبیلی" ہے
مسکراؤں تو "طعنے" دیتا ہے
رَنج بچپن سے "یار بیلی" ہے
موت کا بہترین وَقت ہے یہ
سَر تلے لیلیٰ کی ہتھیلی ہے
قیسؔ میں اور زِندہ رِہ لیتا
آسمانوں پہ وُہ "اَکیلی" ہے
.... ملنگ❤️🩹....
ہماری زندگیاں اپنے خاتمے کا آغاز اسی وقت کردیتی ہیں جب ہم ان باتوں پہ خاموش ہوجاتے ہیں جو کبھی بہت اہمیت کی حامل ہوا کرتی تھیں ۔۔۔
۔
یوں تو ہر شے میسر ہے ہم کو لیکن
وہ شخص جو ہے کہاں سے لاؤں
وہ جو نا آنے والا ہے نا مجھے اس سے مطلب ہے
آنے والوں کا کیا ہے آتے ہیں آتے ہوں گے
ہم نے سوچا تها کہ سب دکھ درد تمهیں بتائیں گے 🥹
پر تم نے تو اتنا بهی نہیں پوچها کہ خاموش کیوں ہو🥹
مجھ کو یہ احساس تنہائی مار ڈالے گا
یہ خاموشی مجھے اندر سے کھا جائے گی ۔۔