تمہارے ساتھ "خواب" تک کا رشتہ تھا۔۔۔۔۔۔
ہو رہا ہوں میں بیدار ۔۔۔🥱 "فی امان اللہ"۔۔۔۔
مرنے کی باتیں کرنے والے سبھی تھوڑی مرنا چاہتے ہیں وہ تو یہ سننا چاہتے ہیں کہ کوئی ہے جو ان سے بہت محبت کرتا ہے اور انہیں مرنے نہیں دے گا.
#واپسی
اس نے کہا
سُن
عہد نبھانے کی خاطر مت آنا
عہد نبھانے والے اکثر
مجبوری یا مہجوری کی تھکن سے لوٹا کرتے ہیں
تم جاؤ
اور دریا دریا پیاس بجھاؤ
جن آنکھوں میں ڈوبو
جس دل میں اترو
میری طلب آواز نہ دے گی
لیکن جب میری چاہت
اور مری خواہِش کی لَو
اتنی تیز اور اتنی
اُونچی ہو جائے
جب دل رو دے
تب لوٹ آنا
اکتوبر کے مہینہ کا وہ شاید آخری دن تھا
میں نے "محبت" لفظ لکھا تھا
کسی کاغذ کے ٹکڑے پر!
اچانک یاد آیا ہے
برس گزرے کئی۔۔۔
مجھھ کو کسی سے بات کرنا تھی
اُسے کہنا تھا
جانِ جاں! مجھے تم سے محبت ہے
مگر میں کہہ نہیں پایا
وہ کاغذ آج تک لپٹا پڑا ہے دھول میں لیکن
کسی کو دے نہیں پایا
دوبارہ چاہ کر بھی میں محبت کرنہیں پایا۔۔۔۔
سنو لڑکی _!!
کسی کو تم نے چاہا تھا تمہیں وہ مل نہیں پایا
کسی کو میں نے چاہا تھا مجھے وہ مل نہیں پائی
ادھوری تم بھی ہو اب تک ادھورا میں بھی ہوں اب تک
ادھورے پن کی تنہائی تمہیں بھی ڈستی رہتی ہے
ادھورے پن کی تنہائی مجھے بھی ڈستی رہتی ہے
ادھورے پن سے تم بھی اب نکلنا چاہتی ہو نا...!!
ادھورے پن سے میں بھی اب نکلنا چاہتا ہوں بس
تمہارے اور میرے سب مسائل ایک جیسے ہیں
سبھی غم ایک جیسے ہیں سبھی دکھ ایک جیسے ہیں
سنو لڑکی
چلو اک کام کرتے ہیں
مجھے تم ویسا ہی چاہو کہ جیسا اس کو چاہا تھا
تمہیں میں ویسا ہی چاہوں گا کہ جیسا اس کو چاہا تھا
چلو آؤ... کہ مل جل کر نیا اک گھر بناتے ہیں
محبت کے دیئے کو پھر محبت سے جلاتے ہیں
سنو لڑکی
سچ کہتا ہوں میں تمہیں اس سے
کہی بڑھ کر چاہوں گا میں تمہارے سارے درد بانٹ لونگا👑
کتنی مشکل کے بعد ٹوٹا ہے
ایک رشتہِ جو تھا ہی نہیں 🍂
تم بن🥀
تم بن جیا جائے کیسے
کیسے جیا جائے تم بن
صدیوں سے لمبی ہیں راتیں صدیوں سے لمبے ہوئے دن
آجائو لوٹ کر تم یہ دل کہہ رہا ہے
کیا کیا نہ سوچا تھا میں نے کیا کیا نہ سپنے سجائے
کیا کیا نہ چاہا تھا دل نے کیا کیا نہ ارماں جگائے
اس دل سے طوفاں گزرتے ہیں تم بن تو جیتے نہ مرتے ہیں
آجائو لوٹ کر تم یہ دل کہہ رہا ہے
پھر شام تنہائی جاگی پھر یاد تم آرہے ہو
پھر جاں نکلنے لگی ہے پھر مجھ کو تڑپا رہے ہو
اس دل میں یادوں کےمیلے ہیں تم بن بہت ہم اکیلے ہیں
آجائو لوٹ کر تم یہ دل کہہ رہا ہے
آجائو لوٹ کر تم یہ دل کہہ رہا ہے۔۔۔۔
سنو تم میری رگوں میں خون بن کر بہتے ہو ۔۔
تم میرے دل میں دھڑکن کی طرح ہوں ۔۔۔
پھر ہمارے بیچ یہ دوری کیوں ہے ۔۔
کیوں میں تمہاری یاد میں مر رہا ہوں ۔۔
کیوں تم کو احساس نہیں ہے
I miss you so much

اک شخص نے لکھ کر بھیجا ہے تم بھی آنا
جگنو، کلیاں اور چاند ستارے آئیں گے!!!
میں اکثر سوچتا رہتا ہوں اور ہنستا ہوں
ہم اِک تصویر میں کتنے پیارے آئیں گے!!!
✨❤️
الجھن زدہ حیات کی سب تلخیوں کے بیچ
جاناں سکوں فروش ، اک تیرا خیال ہے💔
گایا کریـــؔـــں گے دہشت میـــؔـــں کَوّے میـــؔـــری غـــؔـــزل
وحشـــؔـــت زدوں کـــؔـــا رزق بنے گـــؔـــا میـــؔـــرا کـــؔـــلام
میـــؔـــری نِـــؔـــداٶں کے لٸـــؔـــے زوروں ســـؔـــے قہقہـــؔـــہ
اور زور دار تالیـــؔـــاں میـــؔـــرے غمـــؔـــوں کـــؔـــے نـــؔـــام
شـــؔـــاعر: نامعلـــؔـــوم
تمہارے بعد کئی بار یوں ہوا ہے کہ ہم
جہاں پہ بنتا نہیں تھا وہاں اداس ہوئے۔۔
پوچھے ہیں کہ محبت کا بھی خمیازہ ہے؟
مجھ سے ملیئے کہ میرا زخم ابھی تازہ ہے💔
میرے ہونےکی اذیت کو بھی میں جانتا ہوں
اس لیے تیری اذیت کا بھی اندازہ ہے🥀
ہم کہ معمور ہیں دنیاؤں کی دلجوئی پر
ہم کِسے جا کہ بتائیں ___جو ہمارا دکھ ہے...!!
ہے کوئی اور مرے بعد ___ تری دنیا میں
میری دنیا میں ترے بعد دوبارہ دکھ ہے...!!
سنا ہے اکتوبر آیا ہے پھر-__
پت جھڑ کا موسم لے کر___
دیکھوں اب ان پتوں کو
یہ بھی زرد ہونا شروع کر دیں گے___
جانتا ہوں یہ ایسا کیوں کرتے ہیں
کیوں کہ اپنوں سے بچھڑنے کا دکھ ہوتا ہے ___
جب یہ شاخوں کو چھوڑ جاتے ہیں
پھر ہوا جہاں چاہے لے جائے ان کو___
کون روک سکتا ہے کسی کو جانے سے
جیسے تم چلے گئے اور میں روک نہیں سکا تمہیں ___
اکثر اس موسم کے آتے ہی زخم ہرے ہوجاتے ہیں
لوگ کہتے ہیں پتے سوکھنے کا موسم آیا ہے___
لیکن ___
یہ موسم اور یہ ماہ مجھے پھر ہرا کرنے آیا ہے ___
آج 11 مہینے 13 دن اور دو گھنٹے ہو گئے ہیں ۔۔
اس کے بعد سے تم سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ۔۔ مگر اتنے وقت میں ایک پل بھی ایسا نہیں آیا کہ تم یاد نا آئے ہو
خیر یہ تو میرا مسئلہ ہے
سنو اک کام کرو گے میرا
تم کو لوٹ نہیں آتے تو
یاد بھی نہ آیا کرو ۔
کی یہ یادیں جسم سے خون نچوڑ لیتی ہیں
I miss you so much
میں نے کل رات
تمہارے بارے میں ایک خواب دیکھا
اچھا !!! واقعی؟ وہ مُسکرایا۔۔۔۔
تو پھر تم نے کیا دیکھا؟
وہ تو مجھے اچھے سے یاد نہیں،
لیکن
اتنا یاد ہے کہ
خواب میں تم میرے تھے
یہ حسنِ کمال بھی اک دن فنا ہونا ہے
یہ ہونٹ ، جبین، یہ رخسار چھوڑو یار
رکھا ہے بھرم تیری اداؤں کا وگرنہ
میں اور محبت میں گرفتار چھوڑو یار
ستمبر جا رہا ہے!!
شامیں سہانی لگنے لگی ہیں...
دھوپ کی تپش ٹھنڈی ہو رہی ہے....
پرندوں کی ہجرت___پرتول رہی ہے...
دل بے وجہ اداس رہنے لگا ہے....
انگوروں کے پتے لال ہو کر جھڑنے لگے ہیں...
بادل, بارش, کالی گھٹا شرارت چھوڑ چکی ہیں
ہوا میں دھوپ کی آمیزش اور ساون کی نمی ہے
گلاب تھک رہے ہیں...
موسمی پودے کیاریوں میں ڈھ رہے ہیں....
شاید نئے پنیریاں لگانے کا موسم آ گیا ہے...
کہ ستمبر جا رہا ہے....
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain