تو کیا تم اتنی ظالم ہو مِرے تیمار داروں سے مسیحا جب یہ کہہ دیں گے دوا تاثیر کھو بیٹھی دُعا کا وقت آ پہنچا یہ بیماری بہانہ تھی قضا کا وقت آ پہنچا تو کیا تم اتنی بے حس ہو یقیں اس پر نہ لاؤ گی تو کیا تم اتنی ظالم ہو مجھے ملنے نہ آؤ گی؟
قصور میرا ہی ہے...!! چاہے ٹرین کی آخری سِیٹ ہو...!! یا الماری کے اُوپر پڑا کِھلونا...!! چاہے چاند ہو، یا پِھر وہ...!! دِل نے ہمیشہ چاہا ہی وہی ہے...!! جو میری پہنچ سے دُور ہو...🙂 ♥️🥀
اور جب میں مر جاؤں تومجهے کسی خشک پهول کی مانندمحبت کی کسی کتاب میں قید کر لینا، میرے دوست ،محبت کی کسی کہانی میں دفن کر آنا، میں یادوں کی صورت میں ہمشہ زندہ رہوں گا۔۔۔۔۔۔🖤 داستان ِ اسیر۔۔۔۔
تمہارے جانے کے بعد میں خود کو چھوڑنے کے لیے ریلوے اسٹیشن گیا ، آخری گاڑی جا چکی تھی مینے خود کو بینچ پر بٹھایا اور پانی لینے کے بہانے سٹیشن سے باہر نکل گیا پھر کبھی مڑ کر نہیں دیکھا، کوئی نہیں جانتا کہ میں اس کے بعد کہیں گیا بھی کہ وہیں بینچ پر بیٹھا اپنے آنے کا انتظار کرتا رہا۔۔۔۔ انتخاب تنہا مسافر
کوئی پوچھے , ذرا ان سے ...! کہ دل جب , مر گیا ہو تو کیا تدفین لازم ہے ...! 🥀 محلے کی , کسی مسجد میں کیا اعلان , واجب ہے ...! 🥀 کوئی پوچھے , ذرا ان سے محبت ... چھوڑ دینے پر دلوں کو ... توڑ دینے پر کوئی فتویٰ نہیں لگتا ...!!!
اسے کہنا..!! اگر دو، چار دن..!! ہفتہ، مہینہ..!! میرا کوئی لفظ..!! میرا کوئی شعر..!! نظر تم کو نہ آ پاۓ..!! کوئی دکھ سکھ کا لمحہ..!! کوئی شکوہ شکایت بھی..!! آپ اپنی موت ہی مر جاۓ..!! تو مجھ کو جان کر مردہ..!! مجھے اک بات بتلاؤ..!! خوشی کتنی مناؤ گے..!! غم کتنا مناؤ گے..!! 🖤
مجھے کسی بھی تعلق کے شروع کے دن بہت اچھے لگتے کیوں کہ اس میں آپکے رپلائی میں لمحہ بھر کی تاخیر ہو جائے تو سامنے والے کو آپ کی فکر ہونے لگتی لیکن تعلق جوں جوں پرانا ہوتا جاتا ایسے ایسے اس خلوصِ ختم ہوتا جاتا ۔۔ ایک وقت ایسا آتا کہ جسے آپکی لمحہ بھر کی خاموشی تڑپا دیتی تھی اسے آپ کے مرنے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا