کسی نے ہاتھ تھام کر جھٹک دیا،شدید دکھ
کوی قبول کہہ گیا کسی اور کو سوچتے ہوئے
اور محبتیں بھی بے حسوں کو مل گئیں،برا ہوا
یہ لوگ سوچتے نہیں ہیں کسی کو چھوڑتے ہوے
__🍂🖤
میں تم کو روز یاد کرتا ہوں
کیا تمھیں ہچکیاں نہیں آتیں
کوئی تُم سے پُوچھے ، کون ہوں میں!
تُم کہہ دینا ، کوئی خاص نہیں
اِک دوست ہے ، کچّا پکّا سا
اِک جھوٹ ہے ، آدھا سچّا سا
اِک خواب ، ادُھورا پُورا سا
اِک پُھول ہے ، رُوکھا سُوکھا سا
اِک سپنا ہے ، بِن سوچا سا
اِک اپنا ہے ، اَن دیکھا سا
اِک رِشتہ ہے ، انَجانا سا
حقیقت میں ، افسانہ سا
کُچھ پاگل سا ، دیوانہ سا
بس اِک بہانا ، اچھّا سا
جیون کا ، ایسا ساتھی ہے
جو دُور ہو تو ، کُچھ پاس نہیں
کوئی تُم سے پُوچھے ، کون ہوں میں!
تُم کہہ دینا ، کوئی خاص نہیں! 🦋❤️
کوئی بتلاؤ کہ اک عمر کا بچھڑا محبوب
اتفاقاً کہیں مل جائے تو کیا کہتے ہیں
جب تلک دور ہے تو تیری پرستش کر لیں
ہم جسے چھو نہ سکیں اس کو خدا کہتے ہیں
احمد فراز 🖤
شاید ترے خوابوں میں مرا عکس نہیں ہے
ورنہ تری آنکھوں میں، شکایت نہیں ہوتی
اس درجہ مجھے خود میں مقفّل نہ کریں آپ!
اس درجہ اسیری میں محبت نہیں ھوتی.......
✨✨
کوئی اتنا پیارا کیسے ہو سکتا ہے
پھر سارے کا سارا کیسے ہو سکتا ہے
تُجھ سے جب مل کر بھی اُداسی کم نہیں ہوتی
تیرے بغیر گزارا کیسے ہو سکتا ہے
کیسے کسی کی یاد ہمیں زندہ رکھتی ہے
ایک خیال سہارا کیسے ہو سکتا ہے
یار !! ہوا سے کیسے آگ بھڑک اُٹھتی ہے
لفظ کوئی انگارا کیسے ہو سکتا ہے
کون زمانے بھر کی ٹھوکریں کھا کر خوش ہے
درد کسی کو پیارا کیسے ہو سکتا ہے
ہم بھی کیسے ایک ہی شخص کے ہو کر رہ جائیں
وہ بھی صرف ہمارا کیسے ہو سکتا ہے
کیسے ہو سکتا ہے جو کُچھ بھی میں چاھوں
بول نا میرے یارا کیسے ہو سکتا ہے
اک شخص کے جنوں میں گرفتار ہو کے میں
بے بس ہوں اپنے آپ میں سردار ہو کے میں
یہ سوچ کر کہ شہر میں جاوں گا اب کہاں
چپ چاپ بیٹھ جاتا ہوں تیار ہو کے میں
(ڈاکٹر علی ساحر)
کسی کو کچھ نہ بتائیں گے تِرے بارے میں
کوئی پوچھے گا تو ہم صاف مکر جائیں گے
ہم تری قیدِ سلاسل کے سبب زندہ ہیں!!!!
تیری تحویل سے جائیں گے تو مر جائیں گے۔
۔
آسیب زدہ سناٹا ھے دل میں، سکون ڈر کے مارے نہیں آتا
__🖤💔
ہے میرا لاشہ بھی میرے سَر پر
جو کوئی سَمجھے تو دُہرا دُکھ ہے
آخری آئینہ بھی توڑ دیا
میری تنہائی اب مکمل ہے
ضد
مجھے چھوڑ کر وہ چلا گیا
تو میں نے کہا کہ سن زرا
وہ نشانیاں میرے پیار کی
میری روح کی وہ امانتیں
مجھے دے کے جا
میرے ساتھ بیتے ہوئے وہ دن
وہ جو خواب تیرے ہی نام تھے
مجھے دے کے جا
میں بضد ہوا تو وہ کہہ اٹھا
کہ یہ سب تو میرے ہی نام تھے
تجھے کیسے دوں
میری صبح تھے میری شام تھے
تجھے کیسے دوں
یہی ایک بات
میرے پیار میں جو نہ کہہ سکا
میری ضد میں آ کے وہ کہہ گیا
😊💞
دنیا کا خوبصورت ترین شخص وہ ہے
جسے مشکل میں آواز دینا آسان ہو ۔۔۔
البتہ میں ظاہر نہیں کرتا
اور نا ہی کسی کو بتاتا ہوں
کہ میں ڈرتا ہوں!
میں ڈرتا ہوں تنہا ہونے سے
اور ڈرتا ہوں تمہیں کھونے سے🙂🖤
عہدِ رفاقت ٹھیک ہے لیکن مُجھ کو ایسا لگتا ہے...!!
تُم تو میرے ساتھ رہو گی، میں تنہا رہ جاؤں گا...🙂🖤
اَیسا کوئی بِھی شَخص، دل کا مَکیں نَہ ہو
جَو ہَر جگہ پہ ہوتے ہُوئے بھی کَہیں نَہ ہو
حَسرت سے سَوچتے ہیں تُجھے دیکھ کر یہ ہم
بَندہ وَفـا پَرَست ہو, چـاھے حَسِیـں نَہ ہو....!!!
ہم ہیں بے فیض ادیبوں کے ادھورے مصرعے..
اور وہ میر کے دیوان پر چھایا ہوا شخص ..
خودکشی، عشق، فنا، قتل یا پھر ترکِ تعلق..
کچھ بھی کرسکتا ہے جذبات میں آیا ہوا شخص۔🖤
اُمید دلنشین سہی، دُنیا حسیں سہی
تیرے بغیر کچھ بھی نہ بھائے تو کیا کروں🖤
اک مدت سے خود سے بچھڑا ہوں
کل اس نے میرا حال پوچھاتو یاد آیا
ہم جو ہر بار تیری بات میں آجاتے ہیں
گھوم پھر کر اسی اوقات میں آجاتے ہیں
جب اسے باقی نہیں رہتی ضرورت میری
درجنوں عیب میری ذات میں آجاتے ہیں
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain