"وہ بِچھڑا ہے تو یاد آيا" وہ اکثر مُجھ سے کہتا تھا محبت وہ نہیں جو یہ نسلِ نو سمجتھی ہے یہ پہروں فون پر باتیں یہ آئے دن ملاقاتیں اگریہ سب محبت ہےتو تف ایسی محبت پر _____ !! محبت تو محبت ہے وصال و وصل کی خواہش سے بالاتر کہا کرتا محبت قُرب کی خواہش پہ آئے تو سمجھ لینا ہوس نے سر آُٹھایا ہے ہوس کیا ہےفقط جسموں کی پامالی ، فقط تذلیل روحوں کی _____ !! کہا کرتا محبت اور ہوتی ہے ہوس کچھ اور ہوتی ہے سو جب قُرب کی خواہش پہ آجائے محبت تو سُنو پھر دیر مَت کرنا وہیں رستہ بدل لینا وہ بِچھڑا ہے تو یاد آیا ______ !!
زندگی تو مجھ سے۔۔۔ زندگی تو مجھ سے۔۔۔ صلح کیوں نہیں کر لیتی! آخر میں نے تیرا کیا بگاڑا ہے؟ اب تک تو تیری مزدوری کی ہے! چلو سارا نہ سہی ۔۔۔۔۔۔۔۔ میری اجرت کا کچھ حصہ تو دے دو!
اگر تمہیں کبھی کوئی شخص ۔۔!! کسی ویران جگہ پر اکیلے بیٹھے ۔۔!! چاند کو تکتا نظر آئے۔۔!! تو اُس کا دھیان اپنی طرف کر کے۔۔!! بس اتنا پوچھنا کہ چاند پورا ہے کیا۔۔؟؟ ممکن ہے کہ وہ جواب دینے سے قاصر ہوگا۔۔!! درحقیقت چاند کو ٹکٹکی باندھے دیکھنے والے۔۔!! چاند کو دیکھ نہیں پاتے ہیں۔۔!!! وہ بس اپنے آج میں بیٹھے۔۔!!! ماضی کو سوچتے ہیں۔۔!!🍁