شور بہت ہے مگر سناٸ نہیں دے گا درد دل کا اب چہرے پر دکھاٸ نہیں دے گا ایک تجھ سے بنانے کے لیٸے میں نے بگاڑ لی سب سے سو ،، میرے حق میں بھی کوٸ گواہی نہیں دے گا
اسے کہنا کہ راتوں کی اداسی میں تمہاری یاد کا جگنو ابھی تک ٹمٹما تا ہے۔۔۔۔۔ اسے کہنا کہ آنکھوں کی اداسی روز وشب کے اس تسلسل میں اب بھی چیخ اٹھتی ہے۔۔۔۔۔ اسے کہنا چمکتے آسماں پر اب بھی اک.ہالہ سا بنتا ہے۔۔۔۔۔۔ *اسے کہنا* *مجھے وہ اب بھی* *اکثر یاد آتا ہے*..۔۔
یہ آٹھ پہروں شمار کرنا کہ سات رنگوں کے اس نگر میں جہان چھ ہیں حواس، خمسہ، چہار، موسم زماں، ثلاثہ، جہاں دو ہیں خدائے واحد ! یہ ترے بےانت وسعتوں کے سفر پہ نکلے ہوئے مسافر عجیب گنتی میں کھو گئے ہیں جانِ من❤
اگر مَیں آدھا اَدھورا ہی لوٹ آؤں تو نگاہِ ناز ! وہی اہتمام ھو گا نا ؟ بس ایک بار محبت سے دیکھنا ھے اِدھر بتاؤ ! تم سے یہ چھوٹا سا کام ھو گا نا ؟ اتباف ابرک _🖤🌼
لکھ کے دیتا ہوں تمہیں ردِ اَنا کا تعویذ پھر کبھی ضِد پے وہ اَڑ جائے، تو پیسے واپس میں نے کاٹا ہے میاں، بائیس برس کا چِلّا وہ تیرے پاؤں نا پڑ جائے، تو پیسے واپس
نا جانے کون سے جملے پہ آپ چونکے ہیں؟ ہمارا قصہ تو سارا لہو لہو ٹھہرا! جو اپنی آئی پہ آؤں،تو چھوڑ دوں تجھ کو! میں ضد میں اپنا نہیں،اور تُو تو تُو ٹھہرا!