ضد مجھے چھوڑ کر وہ چلا گیا تو میں نے کہا کہ سن زرا وہ نشانیاں میرے پیار کی میری روح کی وہ امانتیں مجھے دے کے جا میرے ساتھ بیتے ہوئے وہ دن وہ جو خواب تیرے ہی نام تھے مجھے دے کے جا میں بضد ہوا تو وہ کہہ اٹھا کہ یہ سب تو میرے ہی نام تھے تجھے کیسے دوں میری صبح تھے میری شام تھے تجھے کیسے دوں یہی ایک بات میرے پیار میں جو نہ کہہ سکا میری ضد میں آ کے وہ کہہ گیا 😊💞
اَیسا کوئی بِھی شَخص، دل کا مَکیں نَہ ہو جَو ہَر جگہ پہ ہوتے ہُوئے بھی کَہیں نَہ ہو حَسرت سے سَوچتے ہیں تُجھے دیکھ کر یہ ہم بَندہ وَفـا پَرَست ہو, چـاھے حَسِیـں نَہ ہو....!!!
ہم ہیں بے فیض ادیبوں کے ادھورے مصرعے.. اور وہ میر کے دیوان پر چھایا ہوا شخص .. خودکشی، عشق، فنا، قتل یا پھر ترکِ تعلق.. کچھ بھی کرسکتا ہے جذبات میں آیا ہوا شخص۔🖤
اک بات کہوں اگر سنتے ہو تم مجھکو اچھے لگتے ہو کچھ پاگل پاگل لگتے ہو ہیں چاہنے والے اور بہت پر تم میں ہے اک بات بہت تم اپنے اپنے لگتے ہو یہ بات بات پہ کھو جانا کچھ کہتے کہتے رک جانا یہ کس الجھن میں رہتے ہو؟ کیا بات ہے ہم سے کہہ ڈالو ایک بات کہوں اگر سنتے ہو تم مجھ کو اچھے لگتے ہو ~~~!!!!