برسے گا ٹوٹ ٹوٹ کر ابرِ محبتاں
ہم چیختے رہیں گے کہ حاجت نہیں رہی
اک روز کوئی آئے گا لے کر کے فرصتیں
اک روز ہم کہیں گے ضرورت نہیں رہی
یہ زندگی جو مجھے ایک بار دی گیی تھی💦
سزائے موت مگر بار بار دی گئی ہے💔
تمہارے ترک تعلق پہ یوں لگا جیسے💦
میری نماز میرے منہ پہ مار دی گیی ہے 💔
افواہ تھی کہ میری طبیعت خراب ہے🖤
لوگوں نے پوچھ پوچھ کے بیمار کر دیا 🙃✨
دو گز سہی مگر یہ مری ملکیت تو ہے 🖤
اے موت!تو نے مجھ کو زمیں دار کر دیا 🙃✨
تم وینٹیلیٹر پہ لی گئی آخری سانس ہو۔۔۔
جس میں دنیا بھر ڪی
بے بسی ، شڪست اور تھڪاوٹ ہوتی ھے
مگر
پھر بھی وہ سانس موت اور زندگی ڪے درمیان دیوار بن ڪر ڪھڑی ہوتی ھے
وہ سانس۔۔۔
جو پھیپھڑوں ڪے غبار میں سے پھنس ڪر نڪلتی ھے
وہ تم ہو۔۔۔
موت نے دیکھا کہ میں مسکرا رہا ہوں تو وہ بہت حیران ہوئی۔ مگر جب اس نے میرے پیچھے کھڑی زندگی کو دیکھا تو اس کے چہرے کے عضلات پہلے ڈھیلے پڑے پھر کھنچ گئے۔
نہ آزماؤ مجھے اتنا کہ میں مجبور ہو جاؤں
جو پہلے ہی تنہا ہو اسے درد نہیں دیا کرتے۔🖤🌸
خواب ہوتے ہیں دیکھنے کے لیے
ان میں جا کر مگر رہا نہ کرو
🖤
میں آج بھی اسی شدت سے تمہارا انتظار کرتا ہوں ۔
ایک دن میں ہار جاؤں گا اور یہ ہجر جیت جائے گا ۔ آج میں انتظارِ کر رہا ہوں مگر تب میں تہہ خاک ہوں گا ۔۔ پھر میں صرف یاد آؤں گا لوٹ کر نہیں
وہ کہہ گیا ہے کوئی رابطہ نہیں کرنا
تو اب پکارنے والے پہ ضبط لازم ہے
مگر یہ سانس اٹکنے لگی ہے سینے میں
اسے بتاؤ محبت میں ربط لازم ہے🍁
✨✍️
شہرِ خوباں میں تو رائج ہے ازل سے یہ اصول
جو بھی وہ حکم کریں اُس کو نہ ٹالا جائے
سیکھ لے ، سیکھ لے آدابِ محبت مظہرؔ
ورنہ ممکن ہے تجھے دل سے نکالا جائے۔۔۔۔۔۔
مقامِ افسوس ہو گا
تمھارے بعد
جب ہم کسی ناپسندیدہ شخص کو کہیں گے
" ہم تمھارے ہیں۔🖤🌸
درد کرتے ہیں سرِشام تلاوت میری
میں ترا سوگ مناتے ہوئے گھر جاتا ہوں
رات ہوتے ہی مجھے نیند پکڑ لیتی ہے
آنکھ لگتے ہی ترے ہجر میں مر جاتا ہوں
اس بار تَیرے پَاؤں تک آگیا ہوں مَیں،
کوئی اور سِتم کر مَگر چُھوڑ کے نَہ جا
یہ بھی مُمکن ھے مسافت کی تھکن ھو لیکن
میں تُمہیں کیسے بتاؤں کہ میرا دل نہیں لگتا
مجھے جب جب دلاسے کی ضرورت تھی..
میں نے تب تب تیرے رابطے کا انتظار کیا..
ﮐَﻮﻥ ﮨَﻮﺗﺎ ﮨﮯﺍَﺏ ﻣَﻨﻈُﻮﺭِ ﻧَﻈَﺮ
ﮐِﺲ ﮐَﯿﻠِﺌَﯿﮯ ﺍِﺣﺘﯿَﺎﻁ ﮐَﺮﺗﮯ ﮨﻮ
ﮐﻮﻥ ﺭِﮨﺘﺎ ﮨﮯﺍَﺏ اندﺭُﻭﻥِ ﺩِﻝ
ﮨَﻢ ﺳﮯ ﺟﻮ ﺍِﺟﺘَﻨﺎﺏ ﮐَﺮﺗﮯ ﮨﻮ۔۔!
اب تو مجھ کو پانے کے تدبیر کر۔۔۔۔🤨💭
اب میں تُجھ کو کھونے پر آمادہ ھوں ۔۔۔۔🙂🚷
کسی کمزور لمحے میں اگر میں کہہ پڑوں تم کو
مجھے تم سے محبت ہے تو ہنس کر ٹال دینا بات میری اور بتانا کہ
محبت جن سے ہوتی ہے انہیں آگاہ نہیں کرتے
کہ آگاہی محبت میں گویا موت ہوتی ہے محبت نام ہے خاموش جذبے کا سسکنے کا تڑپنے کا سلگنے کا
اگر بتلاؤ گے محبوب کو چاہت کے بارے میں
وہ تم سے دور جائے گا وہ تم کو چھوڑ جائے گا
وہ تم کو خاص سے یکدم ہی بلکل عام کردے گا
وہ تم کو عشق کے بازار میں بےدام کردے گا
سو اے ہمدم
لگاؤ دل کو تم سو بار لیکن دھیان یہ رکھنا
تمہارے دل میں جو ٹھہرے
اسے یہ مت بتانا وہ تمہارے دل کا باسی ہے
اسے یہ مت بتانا کہ بغیر اسکے اداسی ہے
اسے بلکل نہ جتلانا کہ تم کو اسکی چاہت ہے
اسے بلکل نہ بتلانا تمہیں اس سے محبت ہے....
°°🥀
ہائے وه نئے رابطوں میں مصروف ہو گی
ہائے ہم پرانی یادوں کو اذیت بنائے بیٹھے ہیں
اے زندگی ہم تیرے ناز تو اٹھاتے مگر ابھی
ہم تیرے ہی پھیلاۓہوۓ جال میں الجھے ہیں
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain