Damadam.pk
aasi-1's posts | Damadam

aasi-1's posts:

aasi-1
 

خط کے چھوٹے سے تراشے میں نہیں آئینگے
غم زیادہ ہیں لفافے میں نہیں آئینگے
اسکی کوئی خیر خبر ہے تو بتا دو یارو
ہم کسی اور دلاسے میں نہیں آئینگے
جس طرح بیمار سے رخصت لی تھی اس نے
صاف لگتا ہے جنازے میں نہیں آئینگے

aasi-1
 

آب خوشی دے کر آزما لے خدا____
ان غموں سے تو میں نہیں مرتا

aasi-1
 

مایوسی کُفر ہے تو میاں اس حساب سے
میں پچھلے کئی سالوں سے ایمان میں نہیں

aasi-1
 

جس تسلسل سے جل رہا ہے میرا دل"""!!!!
عین ممکن ہے راکھ ہو جائے """!!!

aasi-1
 

ہو رہا ہوں میں کس طرح برباد
دیکھنے والے ہاتھ ملتے ہیں

aasi-1
 

یاد آئیں گی غفلتیں تم کو
دکھ نہ ہونے کا دکھ بڑا ہوگا!

aasi-1
 

اور پھر یوں ہوا کہ کوئی چپکے سے ہی مر گیا ...
نہ کوئی میت اٹھی اور نہ ہی کوئی جنازہ اٹھا ...

aasi-1
 

میں بھیک دے کے بھکاری سے بد دعا لوں گا
کہ مجھ کو عین جوانی میں موت آ جاۓ

aasi-1
 

تم نے بہت شراب پی اس کا سبھی کو دکھ ہے جون
اور جو دکھ ہے وہ یہ ہے تم کو شراب پی گئی

aasi-1
 

جانے کیا واقعہ ہوا کیوں لوگ
اپنے اندر نہیں رہے آباد

aasi-1
 

کیا قیامت ہوئی اگر اک شخص
اپنی خوش قسمتی کو بھول گیا

aasi-1
 

خواہشیں دل کا ساتھ چھوڑ گئیں
یہ اذیت، بڑی اذیت ہے

aasi-1
 

بیٹھ جا راہ میں قرینے سے۔۔
یاد آئی ہے یار کے مانند۔

aasi-1
 

زمانہ تھا وہ دل کی زندگی کا
تری فرقت کے دن لاؤں کہاں سے

aasi-1
 

لکھا تھا اک کتاب میں ہر مسئلے کا حل
اور آخری سطور میں لکھا تھا خودکشی
پہلے بدن پہ ہجر مسلّط کیا گیا
پھر چیخ کر کہا گیا،"اب کاٹ زندگی

aasi-1
 

تیرے غم نے پہن لیا ہے مجھے
اور میں تیرے پاس آیا ہوں
تو نے مجھ کو پہچانا۔۔۔؟
میں ہوں اس زندگی کا افسانہ
جو یہاں زخم کھانے آئی تھی
جس کی شہ رگ کو خون اگلنا تھا
جس کی پوشاک پوستین خشن
کم بہا تر تھی ان نیاموں سے
جو زیان و ضرر اگلتی ہیں
آدمی اور زندگی کے لیے
زندگی جو فقط محبت تھی
اور انہوں نے اسے نہ پہچانا..!!

aasi-1
 

میں نے یہ کب کہا تھا محبت میں ہے نجات
میں نے یہ کب کہا تھا وفادار ہی رہو؟؟؟

aasi-1
 

دل پریشاں ھے کیا کیا جاۓ
عقل حیراں ھے کیا کیا جاۓ

aasi-1
 

اک تو کبھی نہ آئے تھے، گئے تو روٹھ کر گئے

aasi-1
 

نہ ہوا نصیب قرارِ جاں، ہوسِ قرار بھی اب نہیں
ترا انتظار بہت کیا، ترا انتظار بھی اب نہیں🖤
تجھے کیا خبر مہ و سال نے ہمیں کیسے زخم دیئے یہاں
تری یادگار تھی اک خلش، تری یادگار بھی اب نہیں🖤
نہ گلے رہے نہ گماں رہے، نہ گزارشیں ہیں نہ گفتگو
وہ نشاطِ وعدہء وصل کیا، ہمیں اعتبار بھی اب نہیں🖤