*آج کل ایک پوسٹ کے ذریعے بار بار کئے جانے والے 11 سوالات کے زبردست مستند جوابات* 🌀س1 : ہر سال جشن سعودیہ منایا جاتا ہے جس کا قرآن و حدیث میں کوئی ثبوت نہیں۔ جواب : سعودیہ یا کسی ملک کا اپنے ملک کے بننے یا ملک سے متعلق کسی اور معاملے کا جشن منانا دُنیاوی معاملات میں سے ہے ، دِین سے متعلق نہیں ، اس لیے اِسے بدعت نہیں کہا جاتا۔ بدعت کے متعلق جو احادیث آئی ہیں وہ دینی معاملات کے متعلق ہیں جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " جس نے ہمارے اس دین میں کوئی ایسی نئی بات شروع کی جو اس میں نہیں تھی، تو وہ مردود ہے " (صحیح المسلم - 4492) 🌀س2 : ہر سال غسل کعبہ ہوتا ہے جس کا قرآن و حدیث میں کوئی ثبوت نہیں۔ جواب : غسل کعبہ کا ثبوت آیات اور احادیث دونوں میں موجود ہے پوسٹ کو مختصر رکھنے کیلئے ایک ایک ہی ذکر کروں گا۔
🌻☘🌹🌟🌹☘🌻 *ربیع الاول* ✨✨✨🌹✨✨✨ بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ *تعارف حبیب صلی اللہ علیہ وسلم* 🌹✨🌹ماہ ربیع الاول کے آتے ہی ہمیں نبی کریم صل اللہ علیہ والہ و سلم کی یاد آتی ہے... جن کی شخصیت کہ بارے میں ایک مسلمان کی حیثیت سے ہم بچپن سے سنتے چلے آرہے ہیں..... آج سے ہم وہ باتیں یاددہانی کے طور پر دوبارہ سنتے ہیں ایک نیے انداز میں جو ہمارے دلوں میں نبی کریم صل اللہ علیہ والہ و سلم کی محبت کو بڑھا دے گا جس کے بغیر اللہ کی رضا کو حاصل کرنا نا ممکن ہے 🌻☘🌹🌟🌹☘🌻
🥀🥀 *بچوں سے شفقت* 🥀🥀 سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہم بچوں سے دل لگی کرتے، یہاں تک کہ میرے چھوٹے بھائی سے فرماتے: اے ابو عمیر! تیری نغیر (چڑیا) نے کیا کیا؟ (صحیح البخاری: 6129)
🥀🥀 *ناراضگی کتنے دن تک* 🥀🥀 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی شخص کے لئے جائز نہیں کہ اپنے کسی بھائی سے تین دن سے زیادہ کے لئے ملاقات چھوڑ دے، اس طرح کہ جب دونوں کا سامنا ہو جائے تو یہ بھی منہ پھیر لے اور وہ بھی منہ پھیر لے، اور ان دونوں میں بہتر وہ ہے جو سلام میں پہل کرے (صحیح البخاری: 6077)
🥀🥀 *خوش خلقی* 🥀🥀 رسول اللہ نے فرمایا: کامل ترین مومن وہ ہے جو بہترین اخلاق کا مالک ہے اور تم میں سے بہتر وہ شخص ہے جو اپنے اہل خانہ کے ساتھ بہتر ہے (ابو داؤد: 4682)
🥀🥀 *اچھے اور برے لوگ* 🥀🥀 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چند آدمیوں کے پاس رکے جو بیٹھے ہوئے تھے اور فرمایا: کیا میں تم کو تمہارے اچھوں اور بروں کی خبر نہ دوں؟ سب خاموش رہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات تین مرتبہ دہرائی۔ تب ایک شخص نے عرض کیا: کیوں نہیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمیں بتائیے کہ ہم میں کون نیک ہے اور کون بد؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: *تم میں نیک وہ ہے جس سے نیکی کی امید رکھی جائے اور اس کے شر سے بے خوف ہوا جائے اور بد وہ ہے جس سے نیکی کی امید نہ رکھی جائے اور اس کے شر سے بے خوف نہ رہا جائے* (الترمذی: 2263)
🥀🥀 *صدقہ کی فضیلت* 🥀🥀 رسول اللہ نے فرمایا: صدقہ اپنے خرچ کرنے والوں کے لیے قبروں کی آگ بجھا دیتا ہے اور قیامت کے دن مومن اپنے صدقہ کے سایہ تلے ہو گا (بیھقی فی شعب الایمان: 3347)
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام عليكم ورحمة الله و بركاته 🌹*{وَأَنَّهُ هُوَ أَضْحَكَ وَأَبْكَىٰ}*🍂 (اور وہی ہے جو ہنساتا اور رلاتا ہے) جب آپ یہ جان لیں گے کہ ہنسانا اور رلانا دونوں اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہیں تو آپ کی ساری توجہ صرف رب العالمین کی طرف ہوجائے گی۔ آپ اللہ تعالی کی طرف جلدی کریں گے اور اسی کی طرف عاجزی سے بڑھیں گے تاکہ وہ آپ کے لیے خوشی کے اسباب لکھ دے اور آپ سے غم کے اسباب دور کردے۔ آپ اسی سے عافیت مانگیں گے، اور یہ کہ وہ آپ کی کوشش کو کامیابی وکامرانی کا ایسا تاج پہنا دے کہ جب آپ اس کا اثر دنیا وآخرت میں دیکھیں تو خوش ہوجائیں۔🌹