کئی بارکہا ہے ۔۔۔۔۔ میرا خیا ل ہے وہ لوگ تو تیاریاں بھی کر رہے ہیں ۔ اسجد نے ایک اطمینان بھرا سانس لیا
ہوسکتا ہے امامہ اسی وجہ سے قدرے پریشان ہو
ہاں ہوسکتا ہے ۔۔۔۔۔ بہرحال یہ ہی صحیح ہے ، اگلے سال شادی ہوجانی چاہیے۔ اسجد نے کچھ مطمئن ہوتے ہوئےکہا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ سولہ سترہ سال کا ایک دبلا پتلا مگر لمبا لڑکا تھا ، اس کے چہرے پر بلوغت کا وہ گہرا رواں نظر آرہا تھا جسے ایک بار بھی شیو نہیں کیا گیا تھا اور اس روئیں نے اس کے چہرے کی معصومیت کو برقرار رکھا تھا ۔ وہ اسپورٹس شارٹس اور ایک ڈھیلی ڈھالی شرٹ پہنے ہوئے تھا ۔ اس کے پیروں میں کاٹن کی جرابیں اور جاگرز تھے ۔ چیونگم چباتے ہوئے اسکی آنکھوں میں ایک عجیب طرح کی بے چینی اور اضطراب تھا ۔
شکیلہ نے اسے حیرانی سے دیکھا
نہیں امی ۔۔۔۔۔ پہلے میں بھی یہی سمجھ رہا تھا کہ شاید مجھے وہم ہوگیا ہے لیکن اب خاص طور پر آج مجھے اپنے یہ احساسات صرف وہم نہیں لگے ہیں ۔ وہ بہت اکھڑے سے انداز میں بات کرتی رہی مجھ سے
تمہارا کیا خیال ہے ، اسکا رویہ کیوں بدل رہا ہے ۔ شکیلہ نے برش میز پر رکھتے ہوئے کہا ۔
یہ تو مجھے نہیں پتا
تم نے پوچھا اس سے
ایک بار نہیں کئی بار
پھر ۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟
ہر بار آپ کی طرح وہ بھی یہی کہتی ہے کہ مجھے غلط فہمی ہوگئی ہے۔ اس نے کندھے اچکاتے ہوئے کہا ۔
کبھی وہ کہتی ہے اسٹیڈیز کی وجہ سے ایسا ہے ۔ کبھی کہتی ہے وہ اب میچور ہوگئی ہے اس لئے
یہ ایسی کوئی غلط بات تو نہیں ہے ہوسکتا ہے واقعی یہ بات ہو ۔ شکیلہ نے کچھ سوچتے ہوئے کہا ۔
شکیلہ نے مسکراتے ہوئے پوچھا
ہاں ۔ میں گیا تھا ۔
کیسی ہے وہ ۔۔۔۔۔ اس بار تو خاصے عرصے بعد آئی ہے ۔ شکیلہ کو یاد آیا
ہاں وہ ماہ کے بعد ۔۔۔۔۔ شکیلہ کو اسجد کچھ الجھا ہوا لگا
کوئی مسلئہ ہے ؟
امی ۔ مجھے امامہ پچھلے کچھ عرصے سے بہت بدلی بدلی لگ رہی ہے ۔ اس نے ایک گہرا سانس لیتے ہوئے کہا
بدلی بدلی ؟ کیا مطلب ؟
مطلب تو میں شاید آپ کو نہیں سمجھا سکتا ، بس اسا کا رویہ میرے ساتھ کچھ عجیب سا ہے ۔ اسجد نے کندھے اچکاتے ہوئے کہا ۔
آج تو وہ ایک معمولی سی بات پر ناراض ہوگئی ۔ پہلے جیسی کوئی بات ہی نہیں رہی اس میں ۔۔۔۔ میں سمجھ نہیں پا رہا کہ اسے ہوا کیا ہے
تمہیں وہم ہوگیا ہوگا اسجد ۔۔۔۔۔ اس کا رویہ کیوں بدلنے لگا ۔۔۔۔۔ تم کچھ زیادہ ہی جذباتی ہوکر سوچ رہے ہو ۔
بچہ ؟ اس نے ان کے جملے میں موجود واحد قابل اعتراض لفظ پر زور دیتے ہوئے اسے دہرایا ۔ میرا خیال ہے انکل مجھے اپ کے ساتھ اٹھارہ ہولز کا ایک اور گیم کرنا پڑے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسجد دروازہ کھول کر اپنی ماں کے کمرے میں داخل ہوا ۔
امی آپ سے ایک ضروری بات کرنی ہے
ہاں کہو ۔۔۔۔۔۔ کیا بات ہے ؟
اسجد صوفے پر بیٹھی گیا ۔ آپ ہاشم انکل کی طرف نہیں گئیں ؟
نہیں ۔ کیوں کوئی خاص بات ؟
ہاں امامہ اس ویک اینڈ پر آئی ہوئی ہے
اچھا ۔۔۔۔۔ آج شام کو چلیں گے ۔۔۔۔۔ تم گئے تھے وہاں ؟
کھیل کی جگہ کا انتخاب بھی میں کروں گا ۔ زبیر نے کچھ خفت کے عالم میں اپنی بہن کے ساتھ سالار کی طرف جاتے ہوئے کہا
کسی بھی وقت کسی بھی جگہ ، انہوں نے اپنے بیٹے کی طرف سے اپنے بھائی کو پراعتماد انداز میں چیلنج کرتے ہوئے کہا ۔
میں تمہیں اس ویک اینڈ پر ٹی اے اور ڈی اے کے ساتھ کراچی بلوانا چاہتا ہوں ۔ انہوں نے سالار کے قریب پہنچ کر ہلکے پھلکے انداز میں کہا ۔ سالار مسکرایا
کس لیے ۔۔۔۔۔ ؟
پر تمہیں کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر کے ساتھ ایک میچ کھیلنا ہے ۔ behalfمیرے
میں اس بار الیکشنز میں اس سے ہارا ہوں ۔ مگر وہ اگر کسی سے گالف کا میچ ہار گیا تو اسے ہارٹ اٹیک ہوجائے گا اور وہ بھی ایک بچے کے ہاتھوں
وہ اپنے بھائی کی بات پر ہنسی تھیں مگر سالار کے ماتھے پر چند بل نمودار ہوگئے تھے۔
کیونکہ وہ جانتی تھی کہ سالار کے بارے میں یہ ایک باپ کا جذباتی جملہ نہیں ہے ۔ وہ واقعی اتنا ہی غیر معمولی تھا ۔
اسے دوہفتے پہلےاپنے بھائی زبیر کے ساتھ اسی گالف کورس پر اٹھارہ ہول پر کھیلا جانے والا گالف کا میچ یاد آیا ۔
میں اتفاقا" گرجانے والی ایک بال کو وہ جس صفائی اور مہارت کے ساتھ واپس گرینRough
پر لایا تھا اس نے زبیر کو محو حیرت کردیا ۔ وہ پہلی بار سالار کے ساتھ گالف کھیل رہا تھا ۔ مجھے یقین نہیں آرہا ۔ اٹھارہ ہول کے خاتمہ تک کسی کو بھی یہ یاد نہیں تھا کہ اس نے یہ جملہ کتنی بار بولا تھا ۔
سے کھیلی جانے والی اس شاٹ نے اگر اسے محو حیرت کیا تھا تو سالار سکندر کےRough
پُٹرز نے اسے دم بخود کردیا ۔ گیند کو ہول میں جاتے دیکھ کراس نے کلب کے سہارے کھڑے کھڑے صرف گردن موڑ کر آنکھوں ہی آنکھوں میں سالار
، یہ گالف میں اسکی تیرھویں اور اس سال کی چوتھی ٹرافی ہے ۔
ہر چیز کا حساب رکھتے ہو تم ۔ اس کی بیوی نے مسکراتے ہوئے جیسے قدرے ستائشی انداز میں اپنے شوہر سے کہا ۔ جس کی نظریں اس وقت مہمان خصوصی سے ٹرافی وصول کرتے ہوئے سالار پر مرکوز تھیں ۔
صرف گالف کا ۔ اور کیوں ؟ وہ تم اچھی طرح جانتی ہو۔ سکندر عثمان نے اپنی بیوی کو دیکھا جو اب سیٹ کی طرف جاتے سالار کو دیکھ رہی تھی ۔
اگر یہ اس وقت اس مقابلے میں شرکت کرنے والے پروفیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل رہا ہوتا تو بھی اس وقت اس کے ہاتھ میں یہی ٹرافی ہوتی ۔ سکندر عثمان نے بیٹے کو دور سے دیکھتے ہوئے کچھ فخریہ انداز میں دعویٰ کیا ۔ سالار اب اپنی سیٹ کے اطراف میں دوسری سیٹوں پر موجود دوسرے انعامات حاصل کرنے والوں سے ہاتھ ملانے میں مصروف تھا۔ انکی بیوی کو سکندر کے دعویٰ پر کوئی حیرانی نہیں ہوئی ،
اگر آپ مجھ سے یہ پوچھیں گے کہ تم ٹھیک ہو تو میں اس کا جواب ہاں یا نہیں میں ہی دوں گی ۔ ہاں اور نہیں کے علاوہ اس سوال کا جواب کسی تقریر سے دیا جاسکتا ہے تو آپ مجھے وہ دے دیں میں وہ کردوں گی ۔ وہ بالکل سنجیدہ تھی ۔
ہاں اور نہیں کے ساتھ بھی تو کچھ کہا جاسکتا ہے ۔ ۔۔۔۔ اور کچھ نہیں تو تم جوابا" میرا حال ہی پوچھ سکتی ہو ۔
میں آپکا کیا حال پوچھوں ۔ ظاہر ہے اگر آپ میرے گھر آئےہیں ، میرے سامنے بیٹھے مجھ سے باتیں کررہے ہیں تو اسکا واضح مطلب تو یہی بنتا ہے کہ آپ ٹھیک ہیں ورنہ اس وقت آپ اپنے گھر اپنے بستر پر پڑے ہوتے ۔
یہ فارمیلٹی ہوتی ہے امامہ
ہاں میری دعا اور خواہش تو یہی ہے کہ ایسا نہ ہو اور میں واقعی غلط سوچ رہا ہوں مگر تم سے بات کرتے ہوئے میں ہر بار ایسا ہی محسوس کرتا ہوں ۔
کس بات سے آپ ایسا محسوس کرتے ہیں ۔ اس بار پہلی بار اسجد کو اسکی آواز میں کچھ ناراضی جھلکتی ہوئی محسوس ہوئی ۔
بہت سی باتوں سے ۔۔۔۔۔ تم میری کسی بات کا ڈھنگ سے جواب ہی نہیں دیتیں ۔
حالانکہ میں آپ کی ہر بات کا ڈھنک سے جواب دینے کی بھرپور کوشش کرتی ہوں ۔۔۔۔۔ لیکن اب اگر آپ کو میرے جواب پسند نہ آئیں تو میں کیا کرسکتی ہوں ۔
اسجد کو اس بار بات کرتے ہوئے وہ کچھ مزید خفا محسوس ہوئی ۔
میں نے کب کہا کہ مجھے تمہارے جواب پسند نہیں آئے ۔ میں تو صرف یہ کہہ رہا تھا کہ میری ہر بات کے جواب میں تمہارے پاس ۔ ہاں اور نہیں کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا ۔ بعض دفعہ تو مجھے لگتا ہے میں اپنے آپ سے باتیں کررہا ہوں ۔
اسجد نے ایک گہری سانس لے کر کہا ۔ وہ اس کے بالمقابل لان چیئر پر بیٹھی دور باونڈی وال پر لگی بیل کو گھور رہی تھی۔ اسجد کی شکایت پر اس نے گردن ہائے بغیر اپنی نظریں بیل سے ہٹا کراسجد پر مرکوز کردیں ۔ اسجد نے سوالیہ نظروں سے اسے دیکھا مگر وہ خاموش رہی تو اس نے لفظوں میں کچھ ردوبدل کے ساتھ اپنا سوال دہرایا۔
تمہیں میرے نہ آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا امامہ ۔۔۔۔ کیوں ٹھیک کہہ رہا ہوں میں ؟
اب میں کیا کہہ سکتی ہوں اس پر ؟
تم کم از کم انکار تو کرسکتی ہو ۔ میری بات کو جھٹلا تو سکتی ہو کہ ایسی بات نہیں ہے ۔ میں غلط سوچ رہا ہوں اور ۔۔۔۔۔۔ ؟
ایسی بات نہیں ہے ۔ آپ غلط سوچ رہے ہیں ۔ امامہ نے اسکی بات کاٹ کرکہا ۔ اس کا لہجہ اب بھی اتنا ہی ٹھنڈا اور چہرہ اتنا ہی بے تاثر تھا جتنا پہلے تھا ، اسجد ایک ٹھنڈی سانس لے کر رہ گیا ۔
سالار نے کامران کو مخاطب کیا
ایسے ہی ۔۔۔۔۔۔ نیا گیم لے کر آیا ہوں مگر اسکور کرنے میں بہت مشکل ہو رہی ہے ۔ کامران نے بے زاری سے کہا
اچھا مجھے دکھاؤ ۔۔۔۔۔ اس نے صوفے سے اٹھ کر ریموٹ کنٹرول اس کے ہاتھ سے لے لیا۔
کامران نے دیکھا ۔ پہلے بیس سیکنڈ میں ہی سالار اس جس اسپیڈ پر دوڑا رہا تھا اس اسپیڈ پر کامران ابھی تک نہیں دوڑا پایا تھا ۔ جو ٹریک اسے بہت مشکل لگ رہا تھا وہ سالار کے سامنے ایک بچکانہ چیز محسوس ہو رہا تھا ۔ ایک منٹ بعد وہ جس اسپیڈ پر گاڑی دوڑا رہا تھا اس اسپیڈ پرکامران کے لیے اس پر نظریں جمانا مشکل ہوگیا جب کہ سالار اس اسپیڈ پر بھی گاڑی کو مکمل طور پر کنٹرول کئے ہوئے تھا ۔
تین منٹ بعد کامران نے پہلی بار گاڑی کو ڈگمگاتے اور پھر ٹریک سے اتر کر ایک دھماکے سے تباہ ہوتے ہوئے دیکھا ۔ کامران نے مسکراتے ہوئے مڑ کر سالار کی طرف دیکھا ۔
جہاں بہت سے لڑکے اپنی اپنی گاڑیوں کے ہارن بجا رہے تھے ۔ ان ہی لڑکوں کے ساتھ بیئر کے کین پکڑے وہ وہاں موجود ایک گاڑی کی چھت پر چڑھ گیا ۔ اس لڑکے نے گاڑی کی چھت پر کھڑے کھڑے اپنی جیکٹ کی جیب سے بیئر کا ایک بھرا ہوا کین نکالا اور پوری طاقت سے کچھ فاصلے پر کھڑی ایک گاڑی کی ونڈ اسکرین پر دے مارا ۔ ایک دھماکے کے ساتھ گاڑی کی ونڈ اسکرین چور چور ہوگئی ۔ وہ لڑکا اطمینان کے ساتھ اپنے بائیں ہاتھ میں پکڑا کین پیتا رہا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور اسکے بعد تقریبا" تمام رات وہاں رقص کے ساتھ ساتھ شراب پی جاتی ۔ جس کا اہتمام نئے سال کی اس تقریب کے لئے جم خانہ کی انتظامیہ خاص طور پر کرتی تھی۔ لائٹس آف ہونے ہی وہاں ایک طوفان بدتمیزی کا آغاز ہوجاتا تھا ۔ اور وہاں موجود لوگ اسی طوفان بدتمیزی کے لئے وہاں آئے تھے
پندرہ سالہ وہ لڑکا بھی دس لڑکوں کے اس گروپ کے ساتھ آنے کے بعد اس وقت ڈانس فلور پر راک بیٹ پر ڈانس کررہا تھا ۔ ڈانس میں اسکی مہارت قابل دید تھی
بارہ بجنے میں دس سیکنڈ رہ جانے پر لائٹس آف ہوگئیں اور ٹھیک بارہ بجے لائٹس دوبارہ آن کردی گئی ۔
اندھیرے کے بعد سیکنڈر گننے والوں کی آوازیں اب شور اور خوشی کے قہقہوں اور چیخوں میں بدل گئی تھیں ۔ چند لمحے پہلے تھم جانے والا میوزک ایک بار پھر بجایا جانے لگا ۔ وہ لڑکا اب اپنے دوستوں کے ساتھ باہر پارکنگ لاٹ میں آگیا
اور وہاں وہ مختلف لڑکیوں پر آوازیں کستے رہتے تھے ۔
اپنی بائیکس پر سوار اب وہ مختلف سڑکوں پر چکر لگا رہے تھے ۔ ان کے پاس فائر کریکرز موجود تھے جنہیں وہ وقتا" فوقتا" چلا رہے تھے ۔ پونے بارہ بجے وہ جم خانہ کے باہر موجود تھے جہاں پارکنگ لاٹ گاڑیوں سے بھر چکا تھا ۔ یہ گاڑیاں ان لوگوں کی تھیں جو جم خانے میں نئے سال کے سلسلے میں ہونے والی ایک پارٹی میں آئے تھے ۔ ان لڑکوں کے پاس بھی اس پرٹی کے دعوتی کارڈ موجود تھے کیونکہ ان میں سے تقریبا" تمام کے والدین جم خانہ کے ممبر تھے
وہ لڑکے اندر پہنچے تو گیارہ بج کر پچپن منٹ ہورہے تھے ۔ چند منٹوں بعد ڈانس فلور سمیت تمام جگہوں کی لائٹس آف ہوجانی تھیں ۔ اور اس کے بعد باہر لان میں آتش بازی کے ایک مظاہرہ کے ساتھ نیا سال شروع ہونے پر لائٹس آن ہونا تھیں ۔
اور جتنے دن وہ یہاں رہتی انکی نظریں اس پر اسی طرح مرکوز رہتیں
پتا نہیں یہ ساجد کہاں رہ گیا ہے ۔ جو بھی کام اس کے ذمے لگاؤ بس بھول ہی جاؤ ۔ انہیں اچانک انہیں ملازم کا خیال آیا ۔ جس کے پیچھے وہ لاؤنج میں آئی تھیں ۔ بڑبڑاتے ہوئے وہ لاؤنج سے نکل گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ نیو ایئر نائٹ تھی ۔ نیا سال شروع ہونے میں تیس منٹ باقی تھے ۔ دس لڑکوں پر مشتمل چودہ پندرہ سال کے لڑکوں کا وہ گروپ پچھلے دو گھنٹے سے اپنے اپنے موٹرسائیکلز پر شہر کی مختلف سڑکوں پر اپنے کرتب دکھانے میں مصروف تھا ۔ ان میں چند نے اپنے ماتھے پر چمکدار بینڈز باندھے ہوئے تھے جن پر نئے سال کے حوالے سے مختلف پیغامات درج تھے ۔ وہ لوگ ایک گھنٹہ پہلے پوش علاقے کی ایک بڑی سپر مارکیٹ میں موجود تھے
وہ یہ بھی جانتی تھیں کہ وہ اسجد سے نسبت طے ہونے پر بہت خوش ہوئی تھی ۔ اسجد اور اسکے درمیان پہلے بھی خاصی دوستی اور بے تکلفی تھی مگر بعض دفعہ انہیں لگتا جیسے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ بہت چپ ہوتی جارہی ہے ۔ وہ پہلے ایسی نہیں تھی۔
مگر اب وہ اسکول جانے والی بچی بھی تو نہیں رہی ۔ میڈیکل کالج کی اسٹوڈنٹ ہے ۔ پھر وقت بھی کہاںہ وتا ہے اس کے پاس ۔ ۔۔۔ سلمیٰ ہمیشہ خود کو تسلی دے لییتیں ۔
وہ انکی سب سے چھوٹی بیٹی تھی۔ بڑی دونوں بیٹیوں کی وجہ شادی کرچکی تھیں ۔ جب کہ دو بیٹے اور امامہ غیر شادی شدہ تھے ۔
اچھا ہی ہے کہ یہ سنجیدہ ہوتی جارہی ہے ۔ لڑکیوں کے لیے سنجیدگی اچھی ہوتی ہے ۔ انہیں جتنی جلدی اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہو جائے اتنا ہی اچھا ہے ۔ سلمیٰ نے ایک گہری سانس لیتے ہوئے امامہ سے نظریں ہٹا لیں ۔ وہ چھٹیوں میں گھر آئی ہوئی تھی
کیونکہ مجھے تو ابھی یہاں رہنا ہے ۔
لاؤ پھر مجھے دے دو یہ پیکٹ ۔ میں وسیم کو دوں گی وہ بجھوا دے گا
نہیں امی ۔ میں ابھی نہیں بھجواؤں گی ۔ ابھی اسکی سالگرہ کی تاریخ نہیں آئی ۔ سلمیٰ کو لگا جیسے وہ یک دم گھبرا گئی ہو ۔ انہیں حیرانی ہوئی ۔ کیا یہ گھبرانے والی بات تھی ؟
تین سال پہلے امامہ کی وجہ سے انہیں اور انکے شوہر ہاشم کو بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ وہ تب سے اپنی بیٹی کے بارے میں بہت فکرمند تھیں اور ہاشم اس سے بھی زیادہ ۔ مگر پچھلے تین سال میں سب کچھ ٹھیک ہوگیا تھا ۔ وہ دونوں اب اسکی طرف سے مکمل طور پر مطمئن تھے ۔ خاص طور پر اسجد سے اسکی نسبت طے کرکے ۔ وہ جانتی تھیں امامہ اسجد کو پسند کرتی ہے اور صرف وہی نہیں اسجد کو کوئی بھی پسند کرسکتا تھا ۔ وہ ہر لحاظ سے ایک اچھا لڑکا تھا ۔
نہیں میرا خیال ہے 150 سال کی عمر میں بھی تم یہ پیپر دس منٹ میں کردو گے ۔
اس بار وہ ہنسا اور واپس مڑگیا ۔ فلومینا نے ایک نظر اسکے پیپر کے صفحات کو الٹ پلٹ کر دیکھا ۔ ایک سرسری سی نظر بھی انہیں یہ بتانے کے لیے کافی تھی کہ وہ اس پیپر میں کتنے نمبر گنوائے گا ۔۔۔۔۔ زیرو ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سلمیٰ نے اپنی بیٹی کے ہاتھوں میں گفٹ پیپر میں لپٹے ہوئے پیکٹ کو حیرانی سے دیکھا ۔ یہ کیا ہے امامہ؟ تم تو مارکیٹ گئی تھی ۔ شاید کچھ کتابیں لینی تھیں تمہیں ۔
ہاں امی مجھے کتابیں ہی لینی تھیں ۔ مگر کسی کو تحفے میں دینے کے لیے ۔
کس کو تحفہ دینا ہے
وہ لاہور میں ایک دوست ہے میری ۔ اسکی سالگرہ ہے اسکی کے لیے خریدا ہے ۔ کوریئر سروس کے ذریعے بھجوادوں گی
۔ وہ اگر اسے ایک بار پھر پیپر دیکھنے پر مجبور کرتی تو وہ ہمیشہ کی طرح پیپر لے جا کر کرسی کے ہتھے پر رکھ دیتا اور بازو لپیٹ کر بیٹھ جاتا ۔ انہیں یاد نہیں تھا کہ کبھی اس نے انکے کہنے پر پیپرز کو دوبارہ چیک کیا ہوا ۔ اور وہ یہ بھی تسلیم کرتی تھیں کہ اسے اس کی ضرورت بھی نہیں تھی ۔ اس کے پیپر میں کسی ایک بھی غلطی کو ڈھونڈنا بہت مشکل کام تھا
انہوں نے ایک ہلکی سے مسکراہٹ کے ساتھ اس کے ہاتھ سے پیپر پکڑ لیا ۔
تم جانتے ہو سالار ۔ میری زندگی کی سب سے بڑی تمنا کیا ہے ؟ انہوں نے پیپر پر نظر ڈالتے ہوئے کہا ۔ کہ میں تمہیں تیس منٹ کا پیپر ۔۔۔۔۔ تیس منٹ کے بعد سبمٹ کرواتے ہوئے دیکھوں وہ انکی بات پر خفیف سے انداز میں مسکرایا ۔ آپ کی یہ خواہش اس صورت میں پوری ہوسکتی ہے میم اگر میں یہ پیپر 150 سال کی عمر میں حل کرنے بیٹھوں
اپنے سات سالہ کیریئر میں انہوں نے پیپرز کے دوران سالار کو اسی بے فکری اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے پایا تھا ۔ نو بج کر دو منٹ پر انہوں نے سالار کے پاس سے گزرتے ہوئے اسے تھما دیا ۔ تیس منٹ بعد اسے وہ پیپر ان سے لے لینا تھا ۔ نو بج کر objective paper
دس منٹ پر انہوں نے سالار کو اپنی کرسی سے کھڑا ہوتے ہوئے دیکھا۔ اس کے کھڑے ہوتے ہی ہال میں اس سے پیچھے موجود تمام اسٹوڈنٹس نے سر اٹھا کر اسے دیکھا ۔ وہ پیپر ہاتھ میں لیے فلومینا فرانسس کی طرف جا رہا تھا ۔ فلومینا کے لیے یہ سین بھی نیا نہیں تھا۔ وہ پہلے بھی یہی دیکھتی آئی تھی ۔ تیس منٹ میں حل کیا جانے والا پیپر وہ آٹھ منٹ میں حل کرکے ان کے سر پر کھڑا تھا ۔
پیپر کو دوبارہ دیکھ لو ۔ انہوں نے یہ جملہ اس سے نہیں کہا ۔ وہ جانتی تھیں کہ اسکا جواب کیا ہوگا۔ میں دیکھ چکا ہوں ۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain