سنبھالے گا جو تم سے محبت کرتا ہو، تمہاری پرواہ صرف وہ کرے گا جو تمہیں اپنی زندگی میں چاہتا ہو، تمہارا حال صرف وہ پوچھے گا جو تمہاری کمی محسوس کرے، اور تمہیں یاد صرف وہ کرے گا جس نے تمہارے بغیر جینے کی کوشش کی ہو مگر ناکام رہا… 💕 محبت سچی ہو تو دِل راستہ خود بنا لیتا ہے، اسی لیے اپنے آپ کو صرف اس کے لیے رکھو جو تمہیں اپنا سمجھے، اور اگر ایسا کوئی نہ ملے، تو خود کے لیے کافی بن جاؤ۔ ❤️
ایسا کیوں ہوتا ہے؟ یہاں زندگی بھر کسی سے جینے کی وجہ تو نہیں پوچھی جاتی لیکن جب انسان مرتا ہے تب سب ہی پوچھتے ہیں کہ کیسے مرا؟ کیا یہ بھی کوئی دستور ہے ہمارے معاشرے کا؟ پتہ ہے، میرا دل کرتا ہے جا کر کہوں ایسے لوگوں سے کہ آپ لوگوں کی وجہ سے مرا ہے۔ اگر زندگی میں ہی آپ لوگ اس سے پوچھ لیتے کہ کیسے جی رہا ہے؟ تو شاید۔۔۔۔ یہاں لوگ زندگی میں ہی سب کیوں نہیں کرتے؟ کیوں نہیں کرتے یہ ہمدردی؟😢
لوگ اکثر کہتے ہیں کہ ایک ذَرا سِی بات پر برسوں کا تعلق ٹُوٹ گیا ۔۔۔ سُوچنے کی بات ہے کہ جو تعلق پروان چڑھانے مضبوط کرنے میں برسوں لگ گئے وہ اتنا کمزور كيونكر ہوا۔۔۔؟ کہ ذَرا سِی بات نہ سہہ پایا۔۔۔!! دراصل اس ایک ذرا سی بات کے پیچھے اَن گِنت بڑی باتیں ہوتی ہیں اور وہ ایک ذَرا سِی بات دراصل برداشت کی آخری حَد ہوتی ہے۔۔۔💔💔💔
: یہ دنیا ہے، یہاں پہ داستانیں مار دیتی ہیں یہاں رسموں رواجوں کی چٹانیں مار دیتی ہیں کئی غیروں کے میٹھے بول سُن کے جان پڑتی ہے کئی اپنوں کی زہریلی زبانیں مار دیتی ہیں مجھے مرتے ہوئے کہنے لگی حوّا کی اِک بیٹی یہاں رشتے نِبھانے کی تھکانیں مار دیتی ہیں فقط بیٹے ہی ہوتے ہیں یہاں جاگیر کے وارِث اگرچہ بیٹیاں خدمت میں جانیں مار دیتی ہیں💔💔💔
: صحیح شخص زندگی میں صرف ایک بار آتا ہے... اگر تمہیں وہ شخص مل جائے جو تمہارے دل کو سمجھے، تمہاری روح سے جُڑا ہو، اور تمہیں ویسے ہی قبول کرے جیسے تم ہو، تو اسے کبھی کھونا مت۔ ایسے لوگ بار بار نہیں آتے، اور اگر چلے جائیں، تو واپس نہیں آتے۔ 🔹 محبت صرف کسی کو پانے کا نام نہیں، بلکہ اسے سنبھالنے اور اس کی قدر کرنے کا ہنر بھی ہے۔ ❤️ اگر تم نے اپنا "صحیح شخص پا لیا ہے، تو اسے کسی بھی قیمت پر جانے مت دینا!