کہیں استخارہ ، کہیں گزارہ
کہیں بلکل... ، بےسہارا 🔥
ہچکیاں تو یہی بتاتی ہیں
تو بھی ہم سے بچھڑ کے زندہ ہے
تم چیخ کے اپنے کانوں پہ ہاتھ رکھ دو گے
میرے ساتھ ایسا حادثہ پیش آئے گا__!
ہاں میں نے ____ توڑا ہے... 🖤
آئینہ مجھ پہ ___ہنستا تها...
شاعروں کی بستی میں سناٹا__ خیر تو ہے؟
محبوب مل گیا یا__ انتقال کرگئے ہو__؟؟؟
Kithay gay o saaray🧐
تمہاری یادیں میری اُداس راتوں میں
خاموشی کے ساز پر رقص کرتی ہیں 🌚
عید کا سنگھار اب راس نہیں آتا مجھے....
چُوڑیاں چُبھتی ہیں، مہندی سے ہاتھ جل جاتے ہیں میرے.
💔
"کہانی ختم ہوئی اور ایسی ختم ہوئی
کہ لوگ رونے لگے تالیاں بجاتے ہوئے"..!! ❤
ترکِ تعلقات بھی ، عینِ تعلقات ہے
آگ بُجھی ہوئی نہ جان ، آگ دبی ہوئی سمجھ
خمارؔ بارہ بنکوی
*چھوڑنے میں نہیں جاتا اُسے دروازے تک*
*لوٹ آتا ہوں کہ اب کون اُسے جاتا دیکھے*
*شہزاد احمد*
ان آنکھوں کا ھسنا بھی کیا
جن آنکھوں میں پانی نہ ھو
وہ جوانی جوانی نہیں ھے
جس کی کوئی کہانی نہ ھو
ایک آنسو نے ڈبویا مجھ کو ان کی بزم میں
بوند بھر پانی سے ساری آبرو پانی ہوئی
💔 😢
نہ لفظوں کا لہو نکلتا ہے نہ کتابیں بول پاتی ہے۔
میرے درد کے دو گواہ تھے دونوں بے زباں نکلے
🤪
ملے گی شیخ کو جنت، ہمیں دوزخ عطا ہوگا
بس اتنی بات ہے جس کے لیے محشر بپا ہوگا
رہے دو دو فرشتے ساتھ اب انصاف کیا ہوگا
کسی نے کچھ لکھا ہوگا کسی نے کچھ لکھا ہوگا
بروز حشر حاکم قادر مطلق خدا ہوگا
فرشتوں کے لکھے اور شیخ کی باتوں سے کیا ہوگا
تری دنیا میں صبر و شکر سے ہم نے بسر کر لی
تری دنیا سے بڑھ کر بھی ترے دوزخ میں کیا ہوگا
سکون مستقل دل بے تمنا شیخ کی صحبت
یہ جنت ہے تو اس جنت سے دوزخ کیا برا ہوگا
مرے اشعار پر خاموش ہے جز بز نہیں ہوتا
یہ واعظ واعظوں میں کچھ حقیقت آشنا ہوگا
بھروسہ کس قدر ہے تجھ کو اخترؔ اس کی رحمت پر
اگر وہ شیخ صاحب کا خدا نکلا تو کیا ہوگا
ہری چند اختر
:درگاہوں میں اکثر چراغ نہیں
صاحب! خواہشیں جلتی ہیں.
🔥
