ہر شخص کے آگے اور پیچھے وہ نگراں (فرشتے) مقرر ہیں جواللہ کے حکم سے باری باری اُس کی حفاظت کرتے ہیں۔ یقین جانو کہ اللہ کسی قوم کی حالت اُس وقت تک نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنے حالات میں تبدیلی نہ لے آئے۔ ﴿سورۃ الرعد،۱۱﴾
کسی کو پسندیدہ بنا لینا اعلیٰ ظرفی ہے اور کسی کا پسندیدہ بن جانا خوش قسمتی ہے....خوش قسمت اگر تکبر نہ کرے تو سونا ہے اور اعلیٰ ظرف اگر منافق نہ ہو تو ہیرا ہے.
اے ایمان والو ! جب جمعہ کےدن نماز کےلیے پکارا جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف لپکو، اور خریدو فروخت چھوڑ دو۔ یہ تمہارےلیےبہتر ہے،اگر تم سمجھو۔ پھر جب نماز پوری ہوجائےتو زمین میں منتشر ہوجاؤ، اور اللہ کافضل تلاش کرو،اور اللہ کو کثرت سےیاد کرو، تاکہ تمہیں فلاح نصیب ہو۔ ﴿الجمعہ۔۹،۱۰﴾
اور تم اُس ذات پر بھروسہ رکھو جو زندہ ہے، جسے کبھی موت نہیں آئے گی، اور اُسی کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے رہو، اور وہ اپنے بندوں کے گناہوں کی خبر رکھنے کے لئے کافی ہے۔ سورۃ الفرقان
بڑی شان ہے اُس ذات کی جس کے ہاتھ میں ساری بادشاہی ہے، اور وہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے۔ جس نے موت اور زندگی اس لئے پیدا کی تاکہ وہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کون عمل میں زیادہ بہتر ہے، اور وہی ہے جو مکمل اِقتدار کا مالک، بہت بخشنے والا ہے، سورۃ الملک

لوگوں کے بدلتے رویوں سے فرق تو نہیں پڑتا لیکن ہاں تھوڑا دکھ ضرور ہوتا ہے کہ کیا یہ وہی لوگ ہے جو ایک وقت پر ہم سے بنا کوئی وجہ کہ بھی بات کرتے تھے صرف وقت ہی نہیں بدلتا بلکہ انسان بھی پل بھر میں اتنے بدل جاتے ہیں کہ ہے نئے رشتے بنانے سے ڈر لگنے لگتا