Damadam.pk
capt@in's posts | Damadam

capt@in's posts:

capt@in
 

بَاتِیں آج بِھی کَرتَا ہُوں مَیں لُوگُوں سِے لَیکِن بَھرُوسَہ نَہِیں.. 😔

capt@in
 

وہ مجھے چھوڑ کے اک شام گئے تھے ناصر
زندگی اپنی اسی شام سے آگے نہ بڑھی
💔💔😢

Funny joke
c  : Hahah umeed ha ap mujy chor KR jao ge he nhe.e3 - 
capt@in
 

ہمیں شوق نہیں کسی کو تنگ کرنے کا
Murshid
مگر کیا کروں جو لوگ اچھے لگے ان کو یاد کرنا آچھا لگتا ہے

capt@in
 

چپ چاپ گزار دیں گے ........ تیرے بن یہ زندگی
لوگوں کو سیکھا دیں گے محبت ایسی بھی ہوتی ہے. ❤❤

capt@in
 

زندگی میں بعض چیزوں کو صفحات پہ لکھنا جتنا آسان ہوتا ہے، حقیقی زندگی میں ان پر عمل کرنا اتنا ہی مشکل ہوتا ہے ۔ بعض الفاظ جب حقیقت کا لبادہ اوڑھ کر مجسم سامنے آئیں تو ان کو دیکھنے سے ہی آنکھیں جلنے لگتی ہیں ۔ ان کو چھو کر محسوس کرنا تو بہت دور کی بات ہے۔
#idiotic_thoughts🍂🍁

capt@in
 

چپ چاپ گزار دیں گے ........ تیرے بن یہ زندگی
لوگوں کو سیکھا دیں گے محبت ایسی بھی ہوتی ہے. ❤❤

capt@in
 

خوشی کہاں ہم تو غم چاہتے ہیں
خوشی تو اسے دے دو جسے ہم چاہتے ہیں

capt@in
 

پائل والے پیروں سے کس کو ٹھوکر ماری تھی
گجرے والے ھاتھوں سے کس کے بال سنوارے ہیں..💔

capt@in
 

خود کو ہر بزم مسرت میں سمو کر دیکھا
روح کا دکھ نہ گیا قلب کی وحشت نہ گئ

capt@in
 

تو کیا ہوا ؟ جو آپ کے شمار میں نہیں رہا
میں مختلف سا شخص تھا ہزار میں نہیں رہا
فقط یہ آپ کا گلہ نہیں ہے میری محترمہ
ہمارے ساتھ جو رہا قرار میں نہیں رہا

capt@in
 

معاشرے کا نقصان برے لوگوں سے نہیں بلکہ اچھے لوگوں کے خاموش رہنے سے ہوتا ہے خاموشی اچھی عادت ہے مگر جب معاملہ حق و باطل کا ہو تو خاموشی گناہ اور منافقت ہے۔

capt@in
 

کیا آپ نے کبھی میٹھے کریلے دیکھے ہیں؟؟
یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جن کے دل میں بغض اور زہر بھرا ہوا ہوتا ہے ، مگر بول ہمیشہ میٹھا بولتے ہیں..!!

capt@in
 

🕊️جانے کیوں یاد نہیں رہتا ایک دن حساب ہونا ہے
💯💯
لاد رکھا ہے یُوں گناہوں کو جیسے
ان کا ثواب ہونا ہے🕊️
☝️😢

capt@in
 

ہر وہ شخص جو آپ کی زندگی میں قدم رکھتا ہے، اُس کے آنے کا کوئی نہ کوئی سبب ہوتا ہے
کچھ لوگ آپ کو محبت کرنا سکھا دیتے ہیں، کچھ لوگ محبت نبھانا
کچھ صبر کرنا سکھا دیتے ہیں، تو کچھ خواب دیکھنا، اور کچھ لوگ اِنہیں خواب کو پورا کرنے کا حوصلہ دے جاتے ہیں !!😌

capt@in
 

سرائیکئ شوہر: اگر میڈے ہتھ اچ پاکستان دی حکومت آگئ تاں میں ملک دی تقدیر بدل کے رکھ ڈیساں

 ذال : قہر پؤوی پہلے ستھنڑ تاں بدل چا -رات دی میڈی پاتی ودیں

capt@in
 

ہوا ہوں کس لئے آخر تباہ لکھ دوں کیا
کیا ہے کونسا ایسا گناہ لکھ دوں کیا؟
میری وفا نے کہیں کا نہیں رکھا مجھکو
کہ تم سے مہنگا پڑا ہے نباہ لکھ دوں کیا؟
اگرچہ رخ سے ٹپکتا تھا نور دلبر کے
مگر جگر تھا مکمل سیاہ لکھ دوں کیا؟
تمہارے بعد کسی کی طرف نہیں دیکھا
تمہارے بعد نہیں کوئی چاہ لکھ دوں کیا؟
تمہی کو دیکھ کے ہم نے منائی ہیں عیدیں
ترے ہی چہرے کو سمجھا ہے ماہ لکھ دوں کیا؟
تمہارے ہجر میں تڑپا ہے دل کئی برسوں
جگر کے درد سے نکلی ہے آہ لکھ دوں کیا؟
کوئی بھی شخص محبت سے بچ نہیں پایا
فقیر ہو یا کوئی بادشاہ لکھ دوں کیا؟
آگر جو محوءمحبت ہوئے تو پھر عاطر
نہیں ہے کوئی برائت کی راہ لکھ دوں کیا؟
عاقل عاطر

capt@in
 

محبت ہی اگر تجھکو نہ راس آئی تو کیا ہوگا
تیرے غم میں طبیعت میری گھبرائ تو کیا ہوگا؟
تجھے پانے کی خاطر کس قدر بےچین رہتا ہوں
تجھے پا کر بھی گر تسکیں نہیں پائی تو کیا ہوگا؟
نہیں پیتا نہ ہی زاہد مگر یہ تو سمجھ لیتا
اگر ساقی نے مے آنکھوں سے برسائ تو کیا ہوگا؟
ہم اسکے در پہ جانے کی جو رسوائی ہے سہہ لیں گے
تلاش اسکی جو در ہہ غیر کے لائ تو کیا ہوگا ؟
کئے وعدے بھی تم نے اور دی مجھکو تسلی بھی
نہ آئے تم شبءفرقت نہ نیند آئی تو کیا ہوگا؟
خزاں کے دور میں دیکھی بہت گلشن کی بربادی
مگر اب موسمءگل میں خزاں آئی تو کیا ہوگا؟
حبیب اس گھر کو غیر آئے جلانے کو تو کیا غم ہے
سلگتی آگ یاروں نے جو بھڑکائی تو کیا ہوگا؟
جے کرشن حبیب

capt@in
 

شاعر : شفیق خلشؔ
لگائے وصل کی اُمید اور آس، اور بھی ہیں
ہم ایسے اُن کے کئی آس پاس اور بھی ہیں
پلٹ کے جانے کو یکتائے آشتی نہ رہے
اب اُن کے عِشق میں کُچھ دیوداس اور بھی ہیں
جو انحصار سا ، پہلے تھا گفتگو پہ کہاں!
حُصُولِ دِید پہ اب اِلتماس اور بھی ہیں
مُتاثر اِس سے کہاں ہم کہ خوش نَوا وہ نہیں
سُپردِ ذات میں مانع قیاس اور بھی ہیں
تمھارے ہجر کا رونا ہی کب مُقدّر اب
اِس ایک غم سے جُڑے آس پاس اور بھی ہیں
نتیجہ ایک کے کہنے پہ کُچھ اخذ نہ کریں
ہماری زیست کے کچھ اِقتباس اور بھی ہیں
بسنت میلہ میں تا دیر گھر نہیں جانا!
یُوں آئی یاد سے اُن کی اُداس اور بھی ہیں
بُرا ہو ہم پہ مُعاشی مُصیبَتوں کا خَلِشؔ !
بس ایک وہ ہی نہیں، ناشناس اور بھی ہیں

capt@in
 

tum jaag ry ho Han tum Jo post dekh rahy ho🙄🙄