*إِنْ تَسْتَفْتِحُوْا فَقَدْ جَاءَكُمُ الْفَتْحُ وَإِنْ تَنْتَهُوْا فَهُوَ خَيْرٌ لَكُمْ وَإِنْ تَعُوْدُوْا نَعُدْ وَلَنْ تُغْنِيَ عَنْكُمْ فِئَتُكُمْ شَيْئًا وَلَوْ كَثُرَتْ وَأَنَّ ﷲَ مَعَ الْمُؤْمِنِينَ* (الأنفال : 19)
*اگر تم فیصلہ چاہو تو یقینا تمھارے پاس فیصلہ آ چکا اور اگر باز آجاؤ تو وہ تمھارے لیے بہتر ہے اور اگر تم دوبارہ کرو گے تو ہم (بھی) دوبارہ کریں گے اور تمھاری جماعت ہر گز تمھارے کچھ کام نہ آئے گی، خواہ بہت زیادہ ہو اور (جان لو) کہ اللہ ایمان والوں کے ساتھ ہے۔*
*ذٰلِكُمْ وَأَنَّ ﷲَ مُوْهِنُ كَيْدِ الْكَافِرِيْنَ* (الأنفال : 18)
*بات یہ ہے! اور یہ کہ اللہ کافروں کی خفیہ تدبیر کو کمزور کرنے والا ہے۔*
*فَلَمْ تَقْتُلُوْهُمْ وَلٰكِنَّ ﷲَ قَتَلَهُمْ وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلٰکِنَّ ﷲَ رَمٰى وَلِيُبْلِيَ الْمُؤْمِنِيْنَ مِنْهُ بَلَاءً حَسَنًا إِنَّ ﷲَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ* (الأنفال : 17)
*پس تم نے انھیں قتل نہیں کیا اور لیکن اللہ نے انھیں قتل کیا اور آپ نے (مٹھی بھر خاک) نہیں پھینکی تھی جبکہ آپ نے پھینکی تھی لیکن وہ اللہ نے پھینکی تھی اور تاکہ وہ مومنوں کو اپنی طرف سے اچھا انعام عطا کرے، بے شک اللہ سب کچھ سننے والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔*
*وَمَنْ يُّوَلِّهِمْ يَوْمَئِذٍ دُبُرَہٗۤ إِلَّا مُتَحَرِّفًا لِقِتَالٍ أَوْ مُتَحَيِّزًا إِلٰی فِئَةٍ فَقَدْ بَاءَ بِغَضَبٍ مِنَ ﷲِ ومَاۡوٰٮہَُ جَهَنَّمُ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ* (الأنفال : 16)
*اور جو کوئی اس دن ان سے اپنی پیٹھ پھیرے، ماسوائے اس کے جو لڑائی کے لیے پینترا بدلنے والا ہو، یا کسی جماعت کی طرف پناہ لینے والا ہو تو یقینا وہ اللہ کے غضب کے ساتھ لوٹا اور اس کا ٹھکانا جہنم ہے اور وہ لوٹنے کی بری جگہ ہے۔*
*يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا لَقِيْتُمُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا زَحْفًا فَلَا تُوَلُّوْهُمُ الْأَدْبَارَ* (الأنفال : 15)
*اے لوگو جو ایمان لائے ہو! جب تم ان لوگوں سے جنھوں نے کفر کیا، آمنے سامنے مقابلے کی صورت میں ملو تو ان سے پیٹھیں نہ پھیرو۔*
*ذٰلِكُمْ فَذُوْقُوْهُ وَأَنَّ لِلْكَافِرِيْنَ عَذَابَ النَّارِ* (الأنفال : 14)
*یہ ہے! سو اسے چکھو اور (جان لو) کہ کافروں کے لیے آگ کا عذاب ہے۔*
*ذٰلِكَ بِأَنَّهُمْ شَاقُّوا ﷲَ ورَسُوۡلَہَٗ وَمَنْ يُّشَاقِقِ ﷲَ ورَسُوۡلَہَٗ فَإِنَّ ﷲَ شَدِيْدُ الْعِقَابِ* (الأنفال : 13)
*یہ اس لیے کہ انھوں نے اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کی اور جو اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرے تو بے شک اللہ بہت سخت عذاب والا ہے۔*
*إِذْ يُوْحِيْ رَبُّكَ إِلَى الْمَلَائِكَةِ أَنِّيْ مَعَكُمْ فَثَبِّتُوا الَّذِيْنَ آمَنُوْا سَأُلْقِيْ فِيْ قُلُوْبِ الَّذِيْنَ كَفَرُوا الرُّعْبَ فَاضْرِبُوْا فَوْقَ الْأَعْنَاقِ وَاضْرِبُوْا مِنْهُمْ كُلَّ بَنَانٍ* (الأنفال : 12)
*جب آپ کا رب فرشتوں کی طرف وحی کر رہا تھا کہ میں تمھارے ساتھ ہوں، پس تم ایمان والوں کو ثابت قدم رکھو، عنقریب میں کافروں کے دلوں میں رعب ڈال دوں گا۔ پس ان کی گردنوں کے اوپر ضرب لگاؤ اور ان کے ہر ہر پور پر ضرب لگاؤ۔*
*وَمَا جَعَلَهُ اللّٰهُ إِلَّا بُشْرٰی وَلِتَطْمَئِنَّ بِہٖ قُلُوْبُكُمْ وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ ﷲِ إِنَّ اللَّهَ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ* (الأنفال : 10)
*اور اللہ نے اسے صرف ایک خوش خبری کے سوا کچھ نہیں بنایا اور تاکہ اس کے ساتھ تمھارے دل مطمئن ہوں اور مدد صرف اللہ کے پاس سے۔ بے شک اللہ سب پر غالب، کمال حکمت والا ہے۔*
*إِذْ تَسْتَغِيثُوْنَ رَبَّكُمْ فَاسْتَجَابَ لَكُمْ أَنِّي مُمِدُّكُمْ بِأَلْفٍ مِّنَ الْمَلَائِكَةِ مُرْدِفِيْنَ* (الأنفال : 9)
*جب تم اپنے رب سے مدد مانگ رہے تھے تو اس نے تمھاری دعا قبول کر لی کہ بے شک میں ایک ہزار فرشتوں کے ساتھ تمھاری مدد کرنے والا ہوں، جو ایک دوسرے کے پیچھے آنے والے ہیں۔*
*لِيُحِقَّ الْحَقَّ وَيُبْطِلَ الْبَاطِلَ وَلَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُونَ* (الأنفال : 8)
*تاکہ وہ حق کو سچا کر دے اور باطل کو جھوٹا کر دے، خواہ مجرم ناپسند ہی کریں۔*
*وَإِذْ يَعِدُكُمُ ﷲُ إِحْدَى الطَّائِفَتَيْنِ أَنَّهَا لَكُمْ وَتَوَدُّوْنَ أَنَّ غَيْرَ ذَاتِ الشَّوْكَةِ تَكُوْنُ لَكُمْ وَيُرِيْدُ اللَّهُ أَنْ يُّحِقَّ الْحَقَّ بِكَلِمٰتِہٖ وَيَقْطَعَ دَابِرَ الْكَافِرِينَ* (الأنفال : 7)
*اور جب اللہ تم سے دو گروہوں میں سے ایک کا وعدہ کر رہا تھا کہ وہ تمھارے لیے ہو گا اور تم چاہتے تھے کہ جو بغیر اسلحے کے ہے وہ تمھیں مل جائے اور اللہ چاہتا تھا کہ حق کو اپنی باتوں کے ساتھ سچا کر دے اور کافروں کی جڑ کاٹ دے۔*
*يُجَادِلُوْنَكَ فِي الْحَقِّ بَعْدَمَا تَبَيَّنَ كَأَنَّمَا يُسَاقُوْنَ إِلَى الْمَوْتِ وَهُمْ يَنْظُرُونَ* (الأنفال : 6)
*وہ آپ سے حق میں جھگڑتے تھے، اس کے بعد کہ وہ صاف ظاہر ہو چکا تھا، جیسے انھیں موت کی طرف ہانکا جا رہا ہے اور وہ دیکھ رہے ہیں۔*
*كَمَا أَخْرَجَكَ رَبُّكَ مِنْ بَيْتِكَ بِالْحَقِّ وَإِنَّ فَرِيْقًا مِّنَ الْمُؤْمِنِيْنَ لَكَارِهُونَ* (الأنفال : 5)
*جس طرح آپ کے رب نے آپ کو آپ کے گھر سے حق کے ساتھ نکالا، حالانکہ یقینا مومنوں کی ایک جماعت تو ناپسند کرنے والی تھی۔*
*أُولٰئِكَ هُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا لَهُمْ دَرَجَاتٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَمَغْفِرَةٌ وَّرِزْقٌ كَرِيمٌ* (الأنفال : 4)
*یہی لوگ سچے مومن ہیں، انھی کے لیے ان کے رب کے پاس بہت سے درجے اور بڑی بخشش اور باعزت رزق ہے۔*
*الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنْفِقُونَ* (الأنفال : 3)
*وہ لوگ جو نماز قائم کرتے ہیں اور اس میں سے جو ہم نے انھیں دیا، خرچ کرتے ہیں۔*
*إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ ﷲُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَإِذَا تُلِيَتْ عَلَيْهِمْ آيَاتُہُٗ زَادَتْهُمْ إِيْمَانًا وَّعَلٰی رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ* (الأنفال : 2)
*(اصل) مومن تو وہی ہیں کہ جب اللہ کا ذکر کیا جائے تو ان کے دل ڈر جاتے ہیں اور جب ان پر اس کی آیات پڑھی جائیں تو انھیں ایمان میں بڑھا دیتی ہیں اور وہ اپنے رب ہی پر بھروسا رکھتے ہیں۔*
*يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْأَنْفَالِ قُلِ الْأَنْفَالُ لِلّٰہِ وَالرَّسُولِ فَاتَّقُوا ﷲَ وَأَصْلِحُوا ذَاتَ بَيْنِكُمْ وَأَطِيعُوا ﷲَ وَرَسُولَہٗۤ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ* (الأنفال : 1)
*وہ آپ سے غنیمتوں کے بارے میں پوچھتے ہیں، کہہ دیں غنیمتیں اللہ اور اس کے رسول کی ہیں، سو اللہ سے ڈرو اور اپنے آپس کے تعلقات درست کرو اور اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانو، اگر تم مومن ہو۔*
رمضان مبارک
السلامُ علیکم
*اِنَّ الَّذِیۡنَ عِنۡدَ رَبِّکَ لَا یَسۡتَکۡبِرُوۡنَ عَنۡ عِبَادَتِہٖ وَ یُسَبِّحُوۡنَہٗ وَلَہٗ یَسۡجُدُوۡنَ* (الأعراف: 206)
*بے شک جو لوگ تیرے رب کے پاس ہیں، وہ اس کی عبادت سے تکبر نہیں کرتے اور اس کی تسبیح کرتے ہیں اور اسی کو سجدہ کرتے ہیں۔*
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain