Damadam.pk
cher_cheri_churel's posts | Damadam

cher_cheri_churel's posts:

cher_cheri_churel
 

قصہِ غم ..... دلِ کافر کا سناتے کس کو
اجنبی شہر کا ہر شخص تو مومن ٹھہرا

cher_cheri_churel
 

اتنی کیوں سکھائی جا رہی ہے زندگی
ہمیں کونسا یہاں صدیاں گزارنی ہیں

cher_cheri_churel
 

جو بھی گزرا ھے دل کے رستے سے
ہر بشر دل کو............لو ٹنے و ا لا
خواب ، دل ، آئینہ ، ترے وعدے
جو ملا ھم کو......... ٹو ٹنے و ا لا

cher_cheri_churel
 

اسے تو کھو دیا اب نجانے کس کو کھونا ہے
لکیروں میں جدائی کی علامت اب بھی باقی ہے

cher_cheri_churel
 

اپنی نیکی چھپانا آپ کی سوچ کا امتحان اور دوسروں کے گناہ چھپانا آپ کے کردار کا امتحان ہے۔

cher_cheri_churel
 

شہر میں کس سے سخن رکھیے کدھر کو چلیے
اتنی تنہائی تو گھر میں بھی ہے گھر کو چلیے
نصیر ترابی

cher_cheri_churel
 

آنکھیں بھی وھی ھیں ، دریچہ بھی وھی ھے
اور سوچ کے آنگن میں ، اُترتا بھی وھی ھے
جس نے میرے جذبوں کی صداقت کو نہ جانا
اب میری رفاقت کو ترستا بھی وھی ھے۔
جو کچھ بھی کہا تھا میری تنہائی نے تجھ سے
اِس شہر کی دیوار پہ لکھا بھی وھی ھے
وہ جس نے دیے مجھ کو محبت کے خزانے
بادل کی طرح آنکھ سے برستا بھی وھی ھے.

cher_cheri_churel
 

چراغ جلتے رہیں یا ھوا ٹھہر جائے
تیری نگاہ پہ ہر سلسلہ ٹھہر جائے
کسی کا ساتھ ملے اور اس طرح امجد
کہ وقت چلتا رہے اور راستہ ٹھہر جائے!
امجد اسلام امجد

cher_cheri_churel
 

ہے دعا یاد مگر حرف دعا یاد نہیں
میرے نغمات کو انداز نوا یاد نہیں
میں نے پلکوں سے در یار پہ دستک دی ہے
میں وہ سائل ہوں جسے کوئی صدا یاد نہیں
میں نے جن کے لیے راہوں میں بچھایا تھا لہو
ہم سے کہتے ہیں وہی عہد وفا یاد نہیں
کیسے بھر آئیں سر شام کسی کی آنکھیں
کیسے تھرائی چراغوں کی ضیا یاد نہیں
صرف دھندلائے ستاروں کی چمک دیکھی ہے
کب ہوا کون ہوا کس سے خفا یاد نہیں
زندگی جبر مسلسل کی طرح کاٹی ہے
جانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں
آؤ اک سجدہ کریں عالم مدہوشی میں
لوگ کہتے ہیں کہ ساغرؔ کو خدا یاد نہیں

cher_cheri_churel
 

محبت کے کمرے میں ایک کھڑکی خوش فہمیوں کے جزیرے کی طرح کھلتی ہے اور اس منظر کو سب حقیقت سمجھتے ہیں!

cher_cheri_churel
 

عجیب لمس ہے اسکا , مری ہتھیلی پر!
وہ دل بناتا ہے اور دل دھڑکنے لگتا ہے

cher_cheri_churel
 

💞 کبھی یاد آؤں تو پوچھنا 💞
💞 ذرا اپنی فرصت شام سے 💞
💞 کسے عشق تھا تیری ذات سے 💞
💞 کیسے پیار تھا تیرے نام سے 💞
💞 ذرا یاد کر کہ وہ کون تھا 💞
💞 جو کبھی تجھے بھی عزیز تھا 💞
💞 وہ جو جی اٹھی تیرے نام سے 💞
💞 وہ جو مر مٹی تیرے نام سے 💞
💞 ہمیں بے رخی کا نہیں گلہ 💞
💞 کہ یہی وفاؤں کا ہے صلہ 💞
💞 مگر ایسا جرم تھا کون سا ? 💞
💞 گئے ہم دعا سلام سے 💞
💞 کبھی یاد آؤں تو پوچھنا 💞
💞 ذرا اپنی فرصت شام سے 💞

cher_cheri_churel
 

""؟چهوڑ دیا ہم نے اس کے دیدار کا شوق ہمیشہ کے لیے
،.جسے محبت کی قدر نہ ہو اسے مڑ مڑ کر کیا دیکهنا.،.:"؟

cher_cheri_churel
 

افسوس تو کم ہوتا، گر ساتھ ذرا چلتے
تا عمر کے وعدے پر دوگام نہ تم آئے
شفیق خلشؔ

cher_cheri_churel
 

جسکی جھنکار میں دل کا آرام تھا۔۔۔وہ تیرا نام تھا
میرے ہونٹوں پہ رقصاں جو اک نام تھا۔۔۔وہ تیرا نام تھا
تہمتیں مجھ پہ آتی رہی ہیں کئی، ایک سے اک نئی،
خوبصورت مگر جو اک الزام تھا۔۔۔وہ تیرا نام تھا
دوست جتنے تھے نا آشنا ہوگئے، پارسا ہوگئے،
ساتھ میرے جو رسوا سرِ عام تھا۔۔۔وہ تیرا نام تھا
مجھ پہ قسمت رہی ہمیشہ مہرباں، دے دیا سارا جہاں،
پر جو سب سے بڑا ایک انعام تھا۔۔۔وہ تیرا نام تھا۔

cher_cheri_churel
 

تمھارے پوچھ لینے سے نہ جی اٹھتے نہ مر جاتے
عیادت رسم دنیا تھی چلے آتے تو کیا ہوتا ۔!!

cher_cheri_churel
 

دعا ہے کے وہ لوٹ آئے
خدا کرے میں نا مِلوں اُسے

cher_cheri_churel
 

چلنے کا خوصلہ نہیں رکنا محال کردیا💘
عشق کی اس سفر نے تو ہمکو مجبور کردیا💘

cher_cheri_churel
 

تجھے مرض ہو تو ایسا ہو، جو دنیا میں لاعلاج ہو
تیری موت تیرا شباب ہو، تو تڑپ تڑپ کے جیا کرے
تیرے سامنے تیرا گھر جلے، تیرا بس چلے نہ بجھا سکے
تیرے منہ سے نکلے یہی دعا کہ نہ گھر کسی کا جلا کرے
تجھے میرے ہی سے خلش رہے، تجھے میری ہی تپش رہے
جیسے تو نے میرا جلایا دل، ویسے تیرا بھی دل جلا کرے
جو کسی کے دل کو دکھائے گا، وہ ضرر ضرور اٹھائے گا
وہ سزا زمانے سے پائے گا، جو کسی سے مل کر دغا کرے
تیرا شوق مجھ سے ہو پیکرانہ، تیری آرزوئیں بھی ہوں جوان
مگر عین عہدِ بہار میں، لٹے باغ تیرا خدا کرے
خدا کرے آئے وہ بھی دن، تجھے چین آئے نہ مجھ بن
تو گلے ملے، میں پرے ہٹوں، میری منتیں تو کیا کرے
(جگر مراد آبادی)

cher_cheri_churel
 

یہ دعا ہے آتشِ عشق میں تو بھی میری طرح جلا کرے
نہ نصیب ہو تجھے ہنسنا، تیرے دل میں درد اٹھا کرے
زلفیں کھولے اور چشم تر، تیرے لب پہ نالۂ سوزگر
تو میری تلاش میں دربدر لئے دل کو اپنے پھرا کرے
تو بھی چوٹ کھائے او بے وفا، آئے دل دکھانے کا پھر مزا
کرے آہ و زاریاں درد، مجھے بے وفا تو کہا کرے
رہے نامراد رقیب تو، نہ خدا دکھائے تجھے خوشیاں
نہ نصیب شربت دل ہو، سدا زہرِ غم تو پیا کرے