Damadam.pk
cubcub's posts | Damadam

cubcub's posts:

cubcub
 

جس طرح قطرہ قطرہ سمندر بنتا ہے اسی طرح غلط فہمی کی چھوٹی چھوٹی چنگاڑیاں ایک دن نفرت کی آگ کاشعلہ بن جاتی ہیں جو رشتوں کوجلا کےبھسم کردیتا ہے۔۔۔

cubcub
 

معافی مانگنے میں پہل کرنا بہادر ہونے کی اور دوسروں کی غلطیاں معاف کر دینا سعادت مند ہونے کی دلیل ہے۔۔۔

Paintings image
c  : Beautiful - 
cubcub
 

اپنی باتوں پہ وہ قائم نہیں رہتا تابشؔ...
اس کے انکار کو انکار نہ سمجھا جائے...
عباس تابش

cubcub
 

حسرت کچھ اور، وقتِ التجا کچھ اور
کون جی پاتا ہے اپنے مطابق زندگی یہاں

cubcub
 

اسے اتنی سہولت کون دیتا ہے
محبت پر محبت کون دیتا ہے
تمہارے بارے میں اب پوچھتے ہیں لوگ
بتا دوں کیا؟ اذیت کون دیتا ہے
فقیروں کو ملے گا بھوک میں کھانا
فقیروں کو ریاست کون دیتا ہے
سدھرنے کی طلب ہونا ضروری ہے
نہ مانگو تو ہدایت کون دیتا ہے
ابن آدم

cubcub
 

اک خوشی ہے ، کہ جو لمحوں میں سِمٹ جاتی ہے
ایک غم ہے ، کہ جو صدیوں کے برابر ٹھہرا
وسیم ہاشمی

cubcub
 

لائی نہ ایسوں ویسوں کو خاطر میں آج تک
اونچی ہے اس قدر __ میری نیچی نگاہ بھی،

ہم اتنے پریشاں تھے کہ حالِ دلِ سوزاں
      ان کو بھی سنایا کہ جو غم خوار نہیں تھے
c  : ہم اتنے پریشاں تھے کہ حالِ دلِ سوزاں ان کو بھی سنایا کہ جو غم خوار - 
cubcub
 

اس قدر بوجھ ہے نیندوں کا میری آنکھوں پر
میں نے تھک ہار کے سونا نہیں مر جانا ہے"🥀

cubcub
 

کل رات جو کھول کر دیکھی یادوں کی کتاب
رو پڑے کہ کیا کیا کھویا ہے ہم نے اے زندگی

cubcub
 

.
اب کے یہ سوچ کے بیمار پڑے ہیں کہ ہمیں...
ٹھیک ہونا ہی نہیں تیری عیادت کے بغیر...
ضیاء ضمیر

cubcub
 

.
ٹھیک ہے وہ ملا تھا کچھ لمحے...
تم مگر اس کو — زندگی لکھنا....

cubcub
 

غصہ ہمیشہ تھوک دینا چاہیے
مگر سامنے والے کے منھن پہ نہیں
😑

cubcub
 

جھگڑے اس لئے بھی ختم نہیں ہوتے کہ ہم جھگڑے کو بھی جھگڑے کے ذریعے ہی ختم کرنا چاہتے ہیں...

cubcub
 

بیٹی کی ماں سو نہیں پاتی،
اس کی بیٹی بڑی ہوگئی ہے،
اب وہ ہر کالی نظر کا نشانہ ہے ،
اس نے بیٹی کو جینز پہنانا چھوڑ دیا،
پھر اس نے کپڑے پہنے ہوئے عورت سے زیادتی کا سنا،
اس نے بیٹی کو برقعے میں لپیٹ دیا،
اس نے پڑھا برقعے والے عورت کا ریپ کردیا گیا،تب اسے جاہلیت کے دور کی بات یاد آئی،
سمجھ آئی کہ عورتوں کو زندہ دفن کیوں کیا جاتا تھا،
اس نے بیٹی کو زہر دینے کا ارادہ پختہ کیا،
پھر اس نے پڑھا کہ مردہ عورت کو قبر سے نکال کر زیادتی کی گئی ہے،
اس کی نیند ختم ہوچکی،
اور اس کی سمجھ بوجھ کی وصف روٹھ کر دور ہوگئی ہے۔

سنی نہ اپنی ہنسی کی بھی______ عرصہ سے آواز
بہت ھے جی میں کہ خود پر ہی میں ہنسوں اک بار
c  : سنی نہ اپنی ہنسی کی بھی______ عرصہ سے آواز بہت ھے جی میں کہ خود پر ہی میں - 
cubcub
 

ہم نے کانٹوں کو بھی نرمی سے چھوا ہے اکثر
لوگ بے درد ہیں پھولوں کو مسل دیتے ہیں
بسمل سعیدی

عمریں لگیں کہتے ہوئے
دو لفظ تھے اک بات تھی
گلزار
c  : عمریں لگیں کہتے ہوئے دو لفظ تھے اک بات تھی گلزار - 
cubcub
 

کچھ لوگ آپ کو تسلی دينے کے ليے نہيں آتے ، بلکہ يہ تسلی کرنے آتے ہيں کہ آپ واقعی تکليف ميں ہيں ....