ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس محفل میں لوگ نہ اللہ کا ذکر کریں اور نہ نبی ﷺ پر درود بھیجیں، وہ مجلس قیامت کے دن اِن لوگوں کے لیے باعثِ حسرت ہو گی“۔ [صحیح] - [اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے] ۔
*اللّٰهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ، تَبَارَكْتَ ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَام* "اے ﷲ! تو ہی سلامتی والا ہے اور تیری طرف سے ہی سلامتی ہے، تو بابرکت ہے اے بزرگی اور عزت والے۔" 📖.*صحیح مسلم:591*
صحيح البخاري 5687 ہم باہر گئے ہوئے تھے اور ہمارے ساتھ غالب بن ابجر رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ وہ راستہ میں بیمار پڑ گئے پھر جب ہم مدینہ واپس آئے اس وقت بھی وہ بیمار ہی تھے۔ ابن ابی عتیق ان کی عیادت کے لیے تشریف لائے اور ہم سے کہا کہ انہیں یہ کالے دانے ( کلونجی ) استعمال کراؤ، اس کے پانچ یا سات دانے لے کر پیس لو اور پھر زیتون کے تیل میں ملا کر ( ناک کے ) اس طرف اور اس طرف اسے قطرہ قطرہ کر کے ٹپکاؤ۔ کیونکہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے مجھ سے بیان کیا کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ کلونجی ہر بیماری کی دوا ہے سوا «سام» کے۔ میں نے عرض کیا «سام» کیا ہے؟ فرمایا کہ موت ہے۔
ســــــــارے گناہ معـــــــــاف پر کیســــــے؟ سیدنا سلمان فارسی رضی اللّٰــہ تعـــــــــالٰی عنہما کہتے ہیــــــــں کہ جناب محمــــــــــــــد رســول اللّٰــہ صلی اللّٰــہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایــا جو شخـص جمعہ کے دن غسل کرے ،، اور خوب اچھی طرح سے پاکی حاصل کرے ،، اور تیل استعمال کرے ،، یا گھر میــــــــں جو خوشبو میسر ہو استعمال کرے ،، پھـــر نماز جمعہ کے لیے نکلے ،، اور مسجـــــد میــــــــں پہنچ کر دو آدمیوں کے درمیان نہ گھسے ،، پھـــر جتنی ہو سکے نفل نماز پڑھے ،، اور جبــــــــ امام خطبہ شروع کرے ،، تو خاموش سنتا رہے ،، تو اس کے اس جمعہ سے لے کر دوسرے جمعہ تک سارے گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیــــــــں (صحیـــح بخــــــاری حدیث نمبــــــر/ 883)