چوں بنامِ مصطفی خوانم درود از خجالت آب میگردد وجود ترجمہ و تشریح: جب میں حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ذات والا صفات پر درود بھیجتا ہوں تو میرا وجود شرم سے پانی پانی ہو جاتا ہے۔ (پروفیسر حمید ﷲ شاہ ہاشمی)
کرے يہ کافر ہندی بھی جرات گفتار اگر نہ ہو امرائے عرب کی بے ادبی! يہ نکتہ پہلے سکھايا گيا کس امت کو؟ وصال مصطفوی ، افتراق بولہبی نہيں وجود حدود و ثغور سے اس کا محمد عربی سے ہے عالم عربی
علاج آتشِ رُومیؒ کے سوز میں ہے ترا تری خِرد پہ ہے غالب فرنگیوں کا فُسُوں (اقبال رحمتہ اللّٰہ علیہ) سوز : تپش،جلن،جوش خرد : عقل،دانائی،سمجھ فرنگی : اہلِ یورپ فُسوں : جادو
بچپن اور محبتیں میرا بچپن جب بچپن تھا تو جوانی ایک خواب تھا جب جوان ہوئے تو بچپن ایک زمانہ تھا جب گھر میں رہتے تھے آزادی اچھی لگتی تھی آج آزادی ہے پھر بھی گھر جانے کی جلدی رہتی ہے کبھی ہوٹل میں جانا پڑا برگر کھانا پسند تھا آج گھر پر آنا اور ماں کے ہاتھ کا کھانا پسند ہے سکول میں جن کے ساتھ جھگڑتے تھے آج ان کو ہی انٹرنیٹ پہ تلاش کرتے ہیں خوشی كس میں ہوتی ہے یہ پتہ اب چلا ہے بچپن کیا تھا اس کا احساس اب ہوا ہے کاش تبدیل کر سکتے ہم زندگی کے کچھ سال كاش جی سکتے ہم زندگی بھرپور ایک بار جب ہم اپنی شرٹ میں ہاتھ چھپاتے تھے اور لوگوں سے کہتے پھرتے تھے دیکھ سکتے ہیں میں نے اپنے ہاتھ جادو سے غائب کر دیئے جب ہمارے پاس چار رنگوں سے لکھنے والی ایک قلم ہواکرتی تھی اور ہم سب ک