Damadam.pk
dilwala007's posts | Damadam

dilwala007's posts:

dilwala007
 

لکھیں گے تمہارے لیے غزل مگر سنائیں گے نہیں
یاد تو بہت آؤ گے تم لیکن ہم بتائیں گے نہیں
تم ہی آجانا کبھی کبھی میرے خوابوں میں
ہم تیرے خواب میں آکر تجھے جگائیں گےنہیں
تو میرے دل کی سُن صدا مت جا مت جا
بنادینگے دل کو پتھر پھر کبھی لگائیں گےنہیں
جس میں ہے تیری خوشی جاجا اسی کے پاس
ہم واسطہ دے کے اپنا تمہیں رُلائیں گے نہیں
آخری سانس تک ہم تیرا انتظار کریں گے
کہ جب تم آؤ گے واپس ہم ٹھکرائیں گے نہیں
کہ جنگِ عشق میں ہماری مکمل ہار ہوگئی
کریں گے الوداع اسے پر آنسو بہائیں گے نہیں
لکھ کے دیوار پہ دغا باز اُس کے نام کے ساتھ
روز دیکھیں گے اُسے لیکن مٹائیں گے نہیں
💔

dilwala007
 

چہرے کی چمک اور محلوں کی اونچائی پر مت جانا غور کرنا جس گھر میں ماں باپ ہنستے نظر آئیں
سمجھ جانا وہ گھر امیروں کا ہے !!!

dilwala007
 

حکایات لب و رخسار سے آگے نہیں جاتی
تمنا کیا جو تیرے پیار سے آگے نہیں جاتی
کئی طوفان اس منجدھار سے آگے بھی ہیں لیکن
نگاہ نا خدا منجدھار سے آگے نہیں جاتی
میں اکثر سوچتا رہتا ہوں تیرے سامنے جا کر
تمنا کیوں لب اظہار سے آگے نہیں جاتی
شکست شیشۂ دل کی صدا اٹھتی تو ہے لیکن
سبو و جام کی جھنکار سے آگے نہیں جاتی
نگاہ و دل کی وسعت میں ہمیں ترمیم کرنی ہے
نظر کیا ہے جو حسن یار سے آگے نہیں جاتی
عجب اہل محبت ہیں کبھی تیری محبت ہیں
بڑھی گر بات بھی تو دار سے آگے نہیں جاتی
یہ کیسے لوگ ہیں شبنمؔ ابھی تک جو یہ کہتے ہیں
غزل کیوں نرمیٔ گفتار سے آگے نہیں جاتی

dilwala007
 

بس اِک شخص ہی کُل کائنات ہو جیسے
نظر نہ آۓ تو دن میں بھی رات ہو جیسے
میرے لبوں پہ تبسم موجزن ہے اب تک
کہ دل کا ٹوٹنا چھوٹی سی بات ہو جیسے
شبِ فراق مجھے آج یوں ڈراتی ہے
تیرے بغیر میری پہلی رات ہو جیسے
اُسکی یاد کی یہ بھی تو ایک کرامت ہے
ہزار میل پہ ہو کہ بھی ساتھ ہو جیسے
تیرا سلوک مجھے روز زخم تازە دے
کسی کو پہلی محبت میں مات ہو جیسے
ہمارے دل کو کوئ مانگنے نہ آیا محسن
کسی "غریب" کی بیٹی کا ہاتھ ہو جیسے...!

dilwala007
 

نہیں آیا دل میرا کسی حسیناؤں پہ۔💔😐
ایک تیرا تذکرہ کشمکش میں ڈال دیتا ہے❣️🔥

dilwala007
 

💞❤ تیرا تعلق میرے لیے ایک تحفہ ہے خدا کا❤❤
❤ جو کبھی نہ ٹوٹے وہ رشتہ ہے وفا کا ❤❤
💞 ❤ ہم تُجھ کو نہ چھوڑیں گے کبھی ❤❤
❤❤ تُجھ سے بندھن ایسا ہے جیسے ہاتھ اور دعا کا❤❤
❣️💞💞💞💞

dilwala007
 

Arzz ha,
kuch hosh ni rahta ,kch dehan ni rahta
insan mohabbat ma insan ni rahta💔

dilwala007
 

ضروی تو نہیں تم میری نگاہ میں رہو♥♥♥ بس دعا ہے جہاں بھی رہو خدا کی پناہ میں رہو