سورة التوبة ٤١ اِنۡفِرُوۡا خِفَافًا وَّ ثِقَالًا وَّ جَاہِدُوۡا بِاَمۡوَالِکُمۡ وَ اَنۡفُسِکُمۡ فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ ؕ ذٰلِکُمۡ خَیۡرٌ لَّکُمۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ. Go forth, whether light or heavy, and strive with your wealth and your lives in the cause of Allah . That is better for you, if you only knew. [9. Surah At-Tawbah: 41] سورة التوبة 41 اللہ تعالیٰ کی راہ میں نکلوہلکے ہویا بوجھل اوراپنے مالوں اور جانوں کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہادکرو،یہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم جانتے ہو۔
اگر تم اس (پیغمبر) کی مدد نہ کرو تو یقیناً اللہ تعالیٰ نے اس کی مدد کی جب اُسے ان لوگوں نے نکال دیا تھا جنہوں نے کفر کیا جب کہ وہ دو میں سے دوسرا تھا، جب وہ دونوں غار میں تھے، جب وہ اپنے ساتھی سے کہہ رہا تھا: غم نہ کرو! یقیناً اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے۔ تواللہ تعالیٰ نے اس پر اپنی سکینت نازل کی اور اس کو ایسے لشکروں کے ساتھ قوت دی جن کو تم نے نہیں دیکھا اور ان لوگوں کی بات نیچی کردی جنہوں نے کفر کیا اور اللہ تعالیٰ کی بات ہی سب سے اونچی ہے اور اللہ تعالیٰ سب پر غالب، کمال حکمت والا ہے۔
If you do not aid the Prophet - Allah has already aided him when those who disbelieved had driven him out [of Makkah] as one of two, when they were in the cave and he said to his companion, "Do not grieve; indeed Allah is with us." And Allah sent down his tranquillity upon him and supported him with angels you did not see and made the word of those who disbelieved the lowest, while the word of Allah - that is the highest. And Allah is Exalted in Might and Wise
سورة التوبة ٣٩ اِلَّا تَنۡفِرُوۡا یُعَذِّبۡکُمۡ عَذَابًا اَلِیۡمًا ۙ وَّ یَسۡتَبۡدِلۡ قَوۡمًا غَیۡرَکُمۡ وَ لَا تَضُرُّوۡہُ شَیۡئًا ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ. If you do not go forth, He will punish you with a painful punishment and will replace you with another people, and you will not harm Him at all. And Allah is over all things competent. [9. Surah At-Tawbah: 39] سورة التوبة 39 اگر تم (اللہ کی راہ میں) نہ نکلو گے تو وہ تمہیں دردناک عذاب دے گا اور تمہارے علاوہ دوسرے لوگوں کو بدل کر لے آئے گا اور تم اس کا کچھ بھی نقصان نہ کرو گے اور اللہ تعالیٰ ہرچیز پر پوری طرح قدرت رکھنے والا ہے۔
O you who have believed, what is [the matter] with you that, when you are told to go forth in the cause of Allah , you adhere heavily to the earth? Are you satisfied with the life of this world rather than the Hereafter? But what is the enjoyment of worldly life compared to the Hereafter except a [very] little. [9. Surah At-Tawbah: 38] سورة التوبة 38 اے لوگو جو ایمان لائے ہو! تمہیں کیا ہے کہ جب تم سے کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں نکلو تو تم زمین کی طرف نہایت بوجھل ہوجاتے ہو؟ کیا تم آخرت کے مقابلے میں دنیا کی زندگی پر راضی ہوگئے ہو؟ تو دنیا کی زندگی کا سامان آخرت کے مقابلے میں بہت ہی تھوڑا ہے