میں نے کہیں پڑھا تھا، کہ آپ کسی ٹوٹے ہوئے انسان سے محبت کریں، کیونکہ وہ خود ٹوٹا ہو تا ہے، اس لئے دوسرے کا دل کبھی نہیں توڑتا، لیکن مجھے لگتا ہے ایسا بھی تو ہو سکتا ہے نا کہ آپ کسی ٹوٹے ہوئے کو جوڑیں، اور جب وہ بالکل پہلے کی طرح ہو جائے، تو جس کی وجہ سے وہ ٹوٹا تھا وہی اس کی زندگی میں واپس پلٹ آئے، اور وہ بھی اسے معاف کر کے اسی کا ہو جائے، تو کبھی سوچا کہ جس نے آپ کو جوڑا تھا اس کا کیا بنے گا ؟ کیا بیتے گی اس پہ ؟ اس کی زندگی تو عذاب بن گئی ناں، ایسا عذاب جس پر وہ دوسروں پر تو کیا خود پر بھی اعتبار کرنے کے قابل نہیں رہا..........