ہماری زندگیوں میں بے چینی کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ہم جہاں ہیں وہاں ہونا ہی نہیں سیکھا سارا وقت یا تو ماضی میں ہوتے ہیں یا مستقبل میں ہوتے ہیں اگر کہیں نہیں ہوتے تو بس "حال" میں ہی نہیں ہوتے۔
دل سے بات کرنے میں اور دل رکھنے کے لئے بات کرنے میں بڑا فرق ہوتا ہے اور میں نے اپنی زندگی میں اس فرق کو ہمیشہ نظر انداز کیا ہے، یہ سوچ کر کہ " خیر ہے " میرے ساتھ ہر کسی کا مخلص ہونا ضروری تو نہیں
✍🏻اللّٰه کا ہر فیصلہ ہمارے حق میں بہتر ہے کبھی *"اللّٰه"* ہمیں بیمار کرتا ہے تا کہ ہم اپنے وجود کی بہتر دیکھ بھال شروع کر دیں۔ کبھی *"اللّٰه"* ہمیں دکھ اور تکلیف دیتا ہے تا کہ ہم مضبوط ہو جائیں۔ کبھی *"اللّٰه"* ہمیں نا کام کرتا ہے تا کہ ہم میں عاجزی پیدا ہو اور ہم متکبر نہ بنیں۔ کبھی *"اللّٰه"* ہمیں مفلس کر دیتا ہے تا کہ ہم مفلس کا دکھ درد سمجھ سکیں۔ کبھی *"اللّٰه"* ہم سے کوئی چیز واپس لے لیتا ہے تا کہ ہم اپنے پاس موجود چیزوں کی قدر و قیمت جانیں۔ کبھی *"اللّٰه"* ہمیں نقصان پہنچاتا ہے تا کہ ہم اپنی غلطیوں سے سیکھ کر بڑے نقصان سے بچ سکیں۔ ہمیں پختہ یقین ہونا چاہیے کہ *"اللّٰه"* جو فیصلہ بھی کرے وہ ہمارے حق میں بہتر ہے ...!!! 🌸🍃🌸🍃🌸
1.*معافی مانگنے والا سب سے بہادر ہوتا ہے۔*❤️✨ 2.*معاف کرنے والا سب سے طاقتور ہوتا ہے۔*🌸🩶 3.*بھول جانے والا سب سے زیادہ خوش ہوتا ہے۔*🌈🌼 *`یہ بات اُن لوگوں کو اپنی بہادری دکھانے کے لیے نہیں ہے جنہوں نے آپ کو تکلیف دی🥀، نہ ہی انہیں یہ یقین دلانے کے لیے کہ ان کی غلطیاں بھول چکی ہیں۔ بلکہ یہ آپ کے دل کے سکون کی خاطر ہے۔🍁🤍` اپنے معاملات کو سدھارنے کے لیے جہاں آپ نے کمی کی ہو وہاں معذرت کریں، اور ایسے ہی معاف کریں جیسے آپ چاہتے ہیں کہ قیامت کے دن `اللّٰه پاک آپ کو معاف فرما دے۔`*🫀🩵🌟
*♻️ ہیرے کو کھونے کا دکھ کھونے والے کو ہی ہوتا ہے ہیرے کو نہیں ہوتا۔ آپ اللّٰه کی طرف آئیں یا نہ آئیں فائدہ یا نقصان آپ کا ہی ہے۔ اللّٰه کی ذات تو غنی ہے وہ آپ کی عبادت، محبت اور توجہ کی محتاج نہیں* *📖 اے لوگو! تم اللہ کے محتاج ہو اور اللہ بے نیاز خوبیوں واﻻ ہے* *📚 `سورۃ فاطر : 15`*
✍🏻 *خدا کے محتاج بنو وہ تمہیں کسی کا محتاج نہیں ہونے دے گا اپنی نیکی چھپانا آپکی سوچ کا امتحان ہے اور دوسروں کے گناہ چھپانا آپکے کردار کا امتحان ہے دنیا سے چھپ کے جب کوئی گناہ کرتا ھے تو سمجھتا ہے کوئی نہیں دیکھ رہا. لیکن اللہ دیکھ رہا ھوتا ہےدنیا سے نہیں اللہ سے ڈریئے، اللہ سے کچھ پوشیدہ نہیں. .بےشک اللہ جاننے والا اور حکمت والا ہے۔*