زندہ رہنے کو بھی لازم ہے سہارا کوئی
کاش مل جائے غم ہجر کا مارا کوئی
ہے تیری ذات سے مجھکو وہی نسبت جیسے
چاند کے ساتھ چمکتا ہو ستارہ کوئی
کیسے جانو گے کہ راتوں کا تڑپنا کیا ہے
تم سے بچھڑا جو نہیں جان سے پیارا کوئی
ہم محبت میں بھی قائل رہے یکتائی کے
ہم نے رکھا ہی نہیں دل میں دوبارہ کوئی






*اگر کسی کی منافقت یا اصل چہرہ کھل کر آپ کے سامنے آ جائے تو غم مت کیا کریں ڈپریشن کا شکارمت ہو جایا کریں۔*
*بلکہ سجدہ شکر ادا کیا کریں کہ رب کائنات نے خود آپ کو منافق سے محفوظ رکھنے کا انتظام کیا ہے۔ اور آپ کی آنکھوں کے سامنے اس شخص کی اصلیت کھول ڈالی جس پر آپ سب سے زیادہ اعتماد کرتے تھے۔*
*ورنہ تمام عمر دھوکے میں پڑے رہتے اور حقائق سے بے خبر رہتے💯🫠💦❤🩹۔*
*اس لیے اعتماد ٹوٹنا بھی نعمت سے کم نہیں ہوتا جو ہمیں لوگوں کی اوقات بتا جاتا ہے !🌸
کُچھ لوگ ہماری زندگی کے ''موسم '' ہوتے ہیں
وہ چلے جائیں تو درجہ حرارت ''منفی ''ہو جاتا ہے
وہ بے وقت سو جائیں تو ٹھنڈک مزید بڑھ جاتی ہے
وہ آ جائیں تو دھوپ میں بارش ہونے لگتی ہے
وہ دُور ہو جائیں تو دل کا آسمان بے رنگ ہو جاتا ہے
یہی لوگ واجب المحبت ہوتے ہیں!
جو ہمیں خود بخود بےحد عزیز ہو جاتے ہیں،
ایک خوبصورت سا تعلق بن جاتا ہے ان سے۔۔۔۔۔ جو سب تعلقات سے زیادہ گہرا ہوتا ہے، اور کبھی کبھار تو ہم خود بھی حیران رہ جاتے ہیں
کہ آخر وہ ہمیں کیوں اتنے اچھے لگتے ہیں؟؟
یہ ایمانی محبتیں ہوتی ہیں!
جو ﷲ نے ہمارے دلوں میں ڈالی ہوتی ہیں۔۔
ذندگی تو ہمیشہ ادھوری رہتی ہے،
مگر اس میں کچھ پل مکمل ہوتے ہیں جو ہمیں بھی
مکمل ہونے کا احساس دلاتے ہیں.. جب جب وہ ہمارے پاس ہمارے ساتھ ہوتے ہیں
🌹💞 ا💞🌹
مرد شیو کرکے عورت سے برابری چاہتا ہے اور عورت برقعہ اتار کر مرد سے برابری چاہتی ہے رب کعبہ کی قسم دونوں خسارے میں ہیں
🔥💯🔥



انسان کی ذہانت اور شخصیت سب دھری کی دھری رہ جاتی ہے جب پالا نصیب سے پڑتا ہے-
کیونکہ تقدیر ہمیشہ تدبیر سے دو قدم آگے رہتی ہے۔
مٹی سے مٹی تک کے سفر کے درمیانی مہلت کا نام زندگی ہے-
غنیمت جان کر جیو
ہمارے آس پاس بکھرے اِن ہزاروں لاکھوں انسانوں میں سے ہر ایک اپنے اندر کوئی نہ کوئی غم چُھپائے اور کوئی نہ کوئی درد دبائے بیٹھا ہے- لیکن ہم اِس قدر خود غرض ہو چُکے ہیں کہ ہمیں اپنے سوا کوئی دوسرا نظر ہی نہیں آتا ہے-
درد دینا نہیں درد بانٹنا سیکھئیے
کوشش کریں کہ جہاں سے گزریں کوئی خیر کے اثرات چھوڑ جائیں-
جس سے ملیں اس کے دل کو خوشی محسوس ہو-
جو بھی بات کریں اس میں خیر ہو-
دنیا و آخرت کا نفع ہو ۔
زندگی کو بس گزاریں نہیں بلکہ اس کے پل پل کو بہتر بنائیں-
ہر وقت ہر لمحہ درود پاک کی کثرت کرنا سعادتِ دارین کا باعث ہے



جنت کی دو بڑی نعمتیں:
ایک اللّٰہ کا دیدار دوسرا حضرت محمد سے ملاقات
یا اللّٰہ! ہمیں دونوں نعمتیں نصیب فرما۔۔
آمین


submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain