وہی بےربط یارانے۔۔وہی فنکاریاں اس کی بڑا بےچین کرتی ہیں ۔۔یہ تعلق داریاں اس کی محبت کرکے بھی اس نے۔۔ ۔۔۔بدلی نہیں عادت نا اچھی رنجشیں اس کی۔۔نا اچھی یاریاں اسکی بہت تکلیف دیتی ہیں کہ۔۔ دونوں کو نہیں بھاتی اسے آسانیاں میری ۔۔۔۔مجھے دشواریاں اس کی کئ دن سے فقط اک ۔۔ خامشی کا ربط قائم ہے بہت یاد آرہی ہیں آج ۔۔۔ وہ دل زاریاں اس کی کہاں تک ساتھ چل سکتے تھے ۔۔ ہم ایسی کہانی میں ادھر میری جنوں خیزی ۔۔۔ادھر بے زاریاں اس کی
بس اِک شخص ہی کُل کائنات ہو جیسے🍁 نظر نہ آئے تو دن میں بھی رات ہو جیسے🖤 اُس کی یاد کی یہ بھی ایک کرامت ہے🍁 ہزار میل پہ ہو کہ بھی ساتھ ہو جیسے🖤 تیرا سلوک مجھے روز زخم تازە دے🍁 کسی کو پہلی محبت میں مات ہو جیسے🖤 ہمارے دل کو کوئی مانگنے نہ آیا عدمؔ🍁 کسی غریب کی بیٹی کا ہاتھ ہو جیسے🖤
بعض دفعہ ہم اپنے ساتھ ساتھ کسی دوسرے کے لیے بھی ہدایت چاہ رہے ہوتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ وہ اللّٰہ کے کامیاب بندوں میں شامل ہوں، مگر ہم صرف کوشش کر سکتے ہیں ،دعا کر سکتے ہیں، پر ہدایت نہیں دے سکتے کیونکہ ہدایت صرف اللہ دیتا ہے۔ ہاں! ہم انسان کسی دوسرے انسان کی ہدایت کا ذریعہ یا سبب بن سکتے ہیں، اگر اللّٰہ چاہے۔ ”اور کس قدر خوبصورت لوگ ہیں وہ جنہیں اللّٰہ ہدایت دیتا ہے اور دوسروں کے لئے بھی انہیں ہدایت کا ذریعہ یا سبب بناتا ہے“♥
چراغ زندگی ہوگا فروزاں ہم نہیں ہوں گے چمن میں آئے گی فصل بہاراں ہم نہیں ہوں گے جوانو اب تمہارے ہاتھ میں تقدیر عالم ہے تمہیں ہوگے فروغ بزم امکاں ہم نہیں ہوں گے جئیں گے جو وہ دیکھیں گے بہاریں زلف جاناں کی سنوارے جائیں گے گیسوئے دوراں ہم نہیں ہوں گے ہمارے ڈوبنے کے بعد ابھریں گے نئے تارے جبین دہر پر چھٹکے گی افشاں ہم نہیں ہوں گے اگر ماضی منور تھا کبھی تو ہم نہ تھے حاضر جو مستقبل کبھی ہوگا درخشاں ہم نہیں ہوں گے ہمارے دور میں ڈالیں خرد نے الجھنیں لاکھوں جنوں کی مشکلیں جب ہوں گی آساں ہم نہیں ہوں گے کہیں ہم کو دکھا دو اک کرن ہی ٹمٹماتی سی کہ جس دن جگمگائے گا شبستاں ہم نہیں ہوں گے ہمارے بعد ہی خون شہیداں رنگ لائے گا یہی سرخی بنے گی زیب عنواں ہم نہیں ہو
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain