مطلب کہ جس طرح انسان کا لباس اسکو گرمی سردی سے بچاتا ہے اسی طرح عورت اپنے خاوند کو پریشانیوں، آفتوں اور مصیبتوں سے بچاتی ہے۔ اسی طرح خاوند اپنی بیوی کو پریشانیوں سے آفتوں سے اور مصیبت سے بچاتا ہے۔ انسان کے جسم کے سب سے زیادہ قریب اسکا لباس ہوتا ہے۔ لباس سے زیادہ قریب اور کوئ چیز نہیں ہوتی۔ تو شریعت نے بتا دیا کہ اے خاوند تیرے لیۓ تیری ذات کے سب سے زیادہ قریب تیری بیوی ہے۔ اور بیوی کو بتا دیا کہ تیری ذات یے کے لیۓ سب سے زیادہ قریب تیرا خاوند ہے۔ اس لیۓ جو عورت اپنے خاوند کی باندی بنے گی، اسکے ہر فیصلوں میں اسکا ساتھ دے گی، اسکی خدمت میں پیش پیش رہے گی تو ان سب کی بدولت بیوی اپنے خاوند کے دل پر حکومت کرے گی
رب تعالی عمل کی توفیق عطا فرماۓ آمین...
یہ سب تمہیں بیت المال میں واپس کرنی پڑے گی۔ اب دو چیزوں کو چن لو اگر تم ان چیزوں کو نہیں چھوڑ سکتی تو مجھے چھوڑ دو اور اگر مجھے نہیں چھوڑ سکتیں تو ان چیزوں کو قربان کردو۔
فاطمہ مسکرائیں اور کہنے لگی۔ امیر المؤمنین! میں اس سے کئ گنا چیزیں آپ کی خاطر قربان کرسکتی ہوں۔ تو یہ ہوتی ہیں نیک بیویاں جو اپنے خاوند کے دلوں پر حکومت کرتی ہیں۔ دیکھیں مرد عورت پر حکومت کرتا ہے شرعی درجہ کی وجہ سے۔ اور عورت مرد پر حکومت کرتی ہے اپنی محبت کی وجہ سے، اپنی سلیقہ مندی کی وجہ سے۔ اسی لیۓ شریعت نے میاں بیوی کے تعلق کو کہا۔
"ھن لباس لکم وانتم لباس لھن"
وہ تمہارا لباس ہیں اور تم انکا لباس ہو۔
عورت کو چاہیۓ کہ ہر حال میں شوہر کا ساتھ دے
حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی صاحب دامت فیوضہم
عورت کو چاہیۓ کہ وہ ہر حال میں اپنے شوہر کا ساتھ دے۔ کوئ گھر کا فیصلہ ہو، خاوند کی راۓ ہو، کوئ معاملہ ہو، اختلاف راۓ ہو، کوئ بندہ کچھ کہ رہا ہے اور خاوند کچھ کہ رہا ہو تو عورت سیدھا سیدھا اپنے شوہر کا ساتھ دے۔ عمر بن عبدالعزیزؒ جب امیر المؤمنین بنے تو انہوں نے اپنی بیوی کو بلایا اور کہا کہ تمہارے والد بھی بادشاہ تھے، تمہارے بھائ بھی بادشاہ تھے اور اب میں تمہارا خاوند ہوں، میں بھی وقت کا خلیفہ بنا ہوں۔ لیکن میں یہ سمجھتا ہوں کہ پہلے لوگوں نے بیت المال سے ضرورت سے زیادہ پیسے لیکر اپنے رشتہ داروں کو دیا۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ سب پیسہ بیت المال میں واپس کردیا جاۓ۔ اسکی ابتدا میں اپنے گھر سے کرتا ہوں۔ تمہارے پاس یہ جو ہیرے موتی کی جیولری ہے۔
یہ وہ زمانہ ہوگا جب علم دنیا سے اٹھا لیا جائے گا۔فتنوں اور لڑائیوں کی وجہ سے علامات شریعت غائب ہوچکی ہوگی ۔اس وقت مومن کے درمیان بلکل نامانوس اجنبی شخص کی طرح ہوگا ۔اس دشوار صورت حال میں اللہ تعالی سچے خوابون کے زریعے مومن کی نصرت فرمائے گا ۔فتح الباری شرح صیحح البخاری 507/12۔۔
حافظ ابن الحجر نے اسی بات کی طرف اشارہ کیا ہے ۔یہ واقعات حضرت عیسی کے زمانے میں ہوں گے ۔۔۔۔
رسول اللہ نے فرمایا ۔جب قیامت کا زمانہ قریب آجائے گا تو مسلمان کا خواب کم ہی جھوٹا ہوگا۔جس کا خواب سچا ہوگا وہ بات میں بھی زیادہ سچا ہوگا ۔مومن کا خواب کا پنتالیس حصہ ہوتا ہے۔۔۔خواب تین قسم کا ہوتا ہے۔ ایک سچا خواب جو کہ اللہ کی طرف سے خوشخبری ہوتا ہے ۔دوسرا غمناک خواب جو شیطان کی طرف سے ہوتا ہے ۔اور تیسرا خواب جس میں انسان اپنے آپ سے باتیں کرتا ہے۔ اگر تم کوئ ناپسندیدہ خواب دیکھو تو اسے چاہئے کہ وہ کھڑا ہوجائے ۔نماز پڑھے اور لوگوں سے خواب بیان نا کرے ۔ میں خواب میں بیڑی کو پسند اور طوق کو ناپسند کرتا ہوں ۔ کیونکہ خواب میں بیڑی کی تعبیر دین پر استقامت اور ثابت قدمی ہے ۔۔مسند احمد 507/2۔۔و صیحح المسلم ،الرویا،حدیث 2263۔۔
نبی کریم نے خوابوں کے بارے بعض ایسی خبریں دی ہیں جو علامات قیامت اور اس کے آثار سے تعلق رکھتی ہیں ۔ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میرے بعد نبوت میں سے کوئ چیز باقی نا رہے گی سوائے؛؛ مبشرات ؛؛کے ۔صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی *مبشرات * کیا ہیں ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : وہ اچھا خواب جو ایک مومن دیکھتا ہے ،مسند احمد 129/6،و صیحح البخاری ،التفسیر،حدیث؛
اللہ مجھے اور آپکو جلد از جلد مکہ مکرمہ
اور مدینہ منورہ کی با ادب حاضری عطا کرے آمین
حضرت ِسیدنا عُقْبَہ بن عامِر رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ نبیٔ کریم، رسولِ عظیم، رء ُوفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : ’’جو شخص اَحْسَن طریقے سے وضو کرے اور دو رکعتیں قلبی توجہ سے ادا کرے تواُس کے لئے جَنّت واجب ہو جائے گی۔‘‘
(صحیح مسلم ، کتا ب الطھارۃ ، باب ذکر المستحب عقب الوضوء ، حدیث۲۳۴، ص ۱۴۴
اکثر عورت کے جنازے میں گھر کے افراد کہتے ہیں
”میت کا منہ ڈھانپ دیں“
”غیر محرم نہ دیکھیں “
یقین جانیے زندہ کے لٸے بھی یہی حکم ہے
اللّه سب کو شفایاب رکھے۔۔۔لیکن۔
اگر کبھی بیمار ہوجائیں۔۔۔
سوره الرحمٰن سنا کریں۔۔
بلکل ٹھیک ہوجائینگے۔۔۔
انشاء اللّه
تو تم دعا کرنا کبھی مت چھوڑنا اور ہاں مقدر کے پیچھے تو کبھی مت بھاگنا!
بس یقین رکھنا اور انتظار کرنا۔جو لمحے صبر آزماتے ہیں دراصل وہی قبولیت کے ہوتے ہیں
الخَبيثٰتُ لِلخَبيثينَ وَالخَبيثونَ لِلخَبيثٰتِ ۖ وَالطَّيِّبٰتُ لِلطَّيِّبينَ وَالطَّيِّبونَ لِلطَّيِّبٰتِ ۚ
﴿٢٦﴾ سورة النور
(ترجمہ) ناپاک عورتیں ناپاک مردوں کے لئے ہیں اور ناپاک مرد ناپاک عورتوں کے لئے ہیں۔اور پاکیزہ عورتیں پاکیزہ مردوں کے لئے ہیں اور پاکیزہ مرد پاکیزہ عورتوں کے لئے ہیں۔ —
الله پاک ہم سب کی ماؤں ، بہنوں ، بیٹیوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے
.(آمين یا رب العالمین)
ہو سکتا ہی نہیں بلکہ لازمی ہو گا !
آج اگر آپ کسی کی بچی کی زندگی خراب کرو گے تو کل آپ کی اپنی بیٹی بھی
اسی مقام پر کھڑی ہو گی اور آپ کے پاس سوائے سر پیٹنے کے کوئی چارہ نہ ہو گا !
ﻣﺎﮞ ﺑﺎﭖ ﮐﮯ ﮐﯿﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺑﻌﺾ ﮔﻨﺎﮦ ﺻﺮﻑ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺍﭘﻨﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺑﺮﺑﺎﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ
ﻭﮦ ﻭﺭﺍﺛﺖ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﭼﻠﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺍﻭﻻﺩ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﭘﺎﺗﺎﻝ ﺑﻦ ﮐﺮ ﺁ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ
ﺍﻭﺭ ﮐﺲ ﻃﺮﺡ ﮐﮧ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﺒﮭﯽ ﺗﺼﻮﺭ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﺎ۔ !
اگر آپ اپنے لئے ایک نیک بیوی اور نیک بیٹی کی کی آرزو رکھتے ہو تو
دوسروں کی ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کو بھی عزت دینا سیکھو کیونکہ قران پاک میں ہے
جیسے بھی ہوئی مگر اب اس ڈر سے کہ گھر والے کیا کہیں گے ، آپ خاموش نہ رہیں پلیز ،اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے آپ اپنی امی ، بہن وغیرہ کو بتا کر ان سے مدد مانگیں ، ان کا غصہ وقتی ہو گا مگر ہو گا آپ ہی کی بھلائی میں اور آپ کو اس غلاظت سے نکلنے میں مدددےگا اور آئندہ کیلئے ایک سبق بھی . باقی معاف کرنے والی ذات الله پاک کی ہے وہ بہت مہربان اور معاف کرنے والا ہے !
اب آخر میں !!!
آوارہ اوباش لڑکوں اور مردوں کے لئے ایک پیغام !!!
عورت مقدّس ہے اسکے تقدّس کو اپنے اعمال سے پامال مت کیجئے !
یاد رکھیں !!! کہ آپ آج جس طرح کسی اور کی بہن ، بیٹی کو ورغلا رہے ہو، اس کے ساتھ زنا کرنا چاھتے ہو کل کو یہی سب آپ کے گھر Repeat ہو گا کیوں کہ دنیا مکافات عمل ہے ، کسی کی بیٹی کے تن سے چادر ہٹا نے سے پہلے سوچنا کہ کل یہی کچھ آپ کی بہن بیٹی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہی
ضرورت کیا ہے آخر ، خود کو نمائش کیلئے پیش کرنے کی ؟؟؟
کیا آپ کو ہونے والے ان نقصانات کا اندازہ ہے جو کل آپ کی آنے والی زندگی تک تباہ کر سکتے ہیں ؟؟؟
ا
پنی تصاویر اپنی فیملی کے لئے رکھیں ، نیٹ پر ان تصاویرکا بنا اجازت کاپی کر کے غلط استعمال بھی ہو سکتا ہے اور آپ کو خبر تک نہیں ہوتی اور یہ چیز آپ کے لئے نقصان کا باعث بھی بن سکتی ہے !!! ایسے کئی واقعات سامنے آئے ہیں جہاں لڑکیوں کی تصاویر یا وڈیو بنائی گئی اور پھر انھیں بلیک میل کر کے غلط کام کرنے پر مجبور کیا گیا جس کے نتیجے میں کئی لڑکیوں نےخودکشی کر لی !
میری بہنو فرض کریں کہ
ا
گر آپ ایسی ہی ایک لڑکی ہو جو ایسے کسی بے غیرت انسان کے ہتھے چڑھ گئی ہوں اور گھر والوں کے ڈر سے کسی کو بتا بھی نہیں سکتی کہ کیسے ان لوگوں یا حالات سے چھٹکارا پایا جائے ، تو میری بہنو ایک غلطی تو آپ سے ہو چکی ،
اور اس کی بھی ویڈیو اور تصاویر بنا لی جاتی ہیں جن کو مستقبل کی بلیک میلنگ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، یعنی ایک شریف لڑکی کو جسم فروشی کی اس دلدل میں دھکیل دیا جاتا ہے ، جس سے وہ چاہ کر بھی نہیں نکل سکتی ، لڑکی صرف اس ڈر کی وجہ سے کہ کہیں گھر والوں کو پتا نہ چل جائے ، بس تڑپتی ہے اور اپنی قسمت کو کوستی ہے کہ کس لمحے اس سے یہ غلطی ہوئی اور ہر لمحے موت کی دعا مانگتی ہے
لہٰذا میری بہنوں نیٹ پر کسی شخص کا اعتبار نہ کریں جو آپ سے محبت کے نام پر گفتگو کرتا ہو یا مذھب کا سہارا لے کر آپ کے قریب ہونے کی کوشش کر رہا ہو ، یہ بھی ممکن ہے وہ آپ کے ساتھ اور بہت سی لڑکیوں کو بیوقوف بنا رہا ہو اسلئے خود بھی بچیں اور اپنی دوستوں کو بھی بچائیں !
براہ مہربانی نیٹ پر لڑکوں سے رشتے داریاں نہ بنائیں ، نہ ہی ان کو اپنے فوٹو وغیرہ دکھائیں ،
کبھی مذھب کا لبادہ اوڑھ کر خود کو پارسا ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو کبھی بہت میٹھا ، با اخلاق بن کر اعتماد جیتا جاتا ہے ، پھر Inbox Messages شروع ہو جاتے ہیں ، فون نمبر مانگا جاتا ہے ، پھر تصاویر مانگی جاتی ہیں اور لڑکی کو یقین دلانے کیلئے الله اور رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کی جھوٹی قسمیں تک کھائی جاتی ہیں کہ صرف میں ہی دیکھوں گا اور کسی کو نہیں دکھاؤں گا ، اب جو لڑکی بیوقوف ہوتی ہے یا اپنے حالات کی ستائی ہوتی ہے وہ ان باتوں میں آ جاتی ہے اور ان بے غیرتوں کو ہمدرد سمجھ کراپنےحالات شئیرکرلیتی ہےاور اعتبارکرکےاپنی تباہی کاسامان کرلیتی ہے
اور پھرجب وہ لڑکی مکمل طورپران کے بس میں آجاتی ہےتوملاقات پراصرارکیا جاتا ہےملنے سے انکار پر لڑکی کے گھر والوں کو بتانے کی دھمکیاں دےکر اس لڑکی کو باہر بلا کراس کی عزت کا جنازہ نکال دیاجاتا ہے
یہ پوسٹ خاص طور پر ان نادان یا بیوقوف لڑکیوں کو خبردار کرنے کیلئے کی جا رہی ہے جو بعض اوقات اپنے گھریلو حالات سے پریشان ہوتی ہیں اور جو بھی پیار سے بات کرے اسی کو ہمدرد سمجھ کر اعتبار کر لیتی ہیں اور اپنی نادانی میں غلیظ مردوں کی ہوس کا شکار بن جاتی ہیں !
عام زندگی کے علاوہ یہاں نیٹ پر بھی کئی بد کردار ، آوارہ اور عیاش فطرت لوگ صرف لڑکیاں پھنسانے اور انکی معصومیت سے فائدہ اٹھانے کیلئے آتے ہیں ، ان کا ایک خاص طریقہ کار ہوتا ہے ، جس پر عمل کر کے وہ لڑکی کو با آسانی شیشے میں اتار لیتے ہیں
حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ حضور انور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے جسم اقدس کا رنگ گورا سپید تھا۔ ایسا معلوم ہوتا تھا کہ گویا آپ کا مقدس بدن چاندی سے ڈھال کر بنایا گیا ہے۔
(شمائل ترمذی ص۲)
تو اُس کو اپنے دل و دماغ میں بھی نکال دو کہ وہ تمہارے دل کے حال سے واقف نہیں اور وہ نا ہی وہ سُنتا ہے تمہاری اور نا ہی تمہیں دیکھتا ہے۔ تم ہی بتاؤ جس نے تمہیں بنایا ہو اور اس پوری دنیا کا مالک ہو وہ اپنے بندے کی بھلا کیسے نہیں سُنے گا اور تمہیں کیسے نہیں دیکھے گا؟
اور ہمارا اللّٰہ پاک اتنا پیارا ہے کہ وہ اپنے ہر بندے کی خوشی اور غم میں ساتھ ہوتا ہے ہر پل ہر لمحہ اور ہماری سوچ سے بھی زیادہ۔ بس تم اُس پر توکل کرتے رہو اور صبر بنائے رکھو وہ تمہارا صبر ٹوٹنے سے پہلے ہی کُنّ کہہ دے گا۔۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain