Damadam.pk
full-mast-girl's posts | Damadam

full-mast-girl's posts:

full-mast-girl
 

تمہیں ایسا کیوں لگتا ہے کہ وہ تمہیں اکیلا چھوڑ دیتا ہے اُس وقت جب تمہیں اُس کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔
یا پھر تم یہ کیوں نہیں کہتے کہ ہم اللّٰہ کو اُس وقت یاد کرتے ہیں جب ہمیں اُس کی ضرورت ہوتی ہے۔ بات صرف وقت کی نہیں ہے یہ بات تو اللہ پاک سے محبت کی ہے۔ کیا ہم اللّٰہ پاک کو بس اپنے مطلب کے لیے یاد کر سکتے ہیں ویسے نہیں۔
دعاؤں کی قبولیت ہوتے ہی ہم اللّٰہ پاک کو چھوڑ دیتے ہیں اُس سے منہ موڑ لیتے ہیں۔ پر بے حد پیاری بات یہ ہے کہ اللّٰہ پاک ہمیں نہیں چھوڑتا۔ وہ تمہیں کسی بھی حال میں اکیلا نہیں چھوڑتا اور وہ تمہیں اُس وقت بھی یاد کرتا ہے جب تم اُسے یاد نہیں کرتے۔

full-mast-girl
 

بیوقوف بننا چھوڑ دو ۔ بہت سی لڑکیوں کو سمجھا چکی ہوں مگر پتہ نہیں آپ لوگ پشتو سمجھتی ہو یا فارسی ۔ تباہ ہونے کے بعد ہی آپ کو سمجھ آتی ہے ۔ کہ اس کے وعدے صرف ریت کے محل تھے ۔ ان میں سیمنٹ نا تھی ۔ شادی سے کوئی بھی نہیں رہ سکتا اگر زندگی رہی تو آپ سب کی ڈولی اٹھ جائے گی ۔ مگر آپ سے التماس ہے اپنی اور اپنی والدین کی عزت کا جنازہ نا اٹھاؤ...
اپنی اور دوسروں کی اصلاح کریں.

full-mast-girl
 

ماں مرتی ہے تو لوگ چوتھے دن بھول جاتے ہیں ۔
بہت عجیب لگتی ہیں مجھکو وہ لڑکیاں جو کسی اجنبی لڑکے کے لئے سٹیٹس لگاتی ہیں ۔ کہ ایک دن تم مجھکو یاد کرو گے ۔
سنو وہ آپ کو یاد نہیں کرے گا ۔ کیسے یاد کرے ؟ حنا کو یاد کرے یا زویا کو ۔ ثنا کو یاد کرے یا فاطمہ کو ۔ مومنہ کو یاد کرے یا ثوبیہ کو ۔ ٹھرکی کی منزل ہوتی ہی نہیں ۔ اسکی ایک جانو بھی نہیں ہوتی ۔ اب کوئی کہیں گی میرے والا ایسا نہیں کیوں ایسا نہیں جب وہ آپ سے بات کر سکتا ہے تو کیا گارنٹی ہے کسی اور سے نا کرے ۔ دل ایک سہی مگر دل میں خانے تو چار ہوتے ہیں ۔ ہو سکتا ہے ایک میں آپ کو رکھا ہو باقی 3 میں کوئی اور 3 ہوں ۔
ٹھرکی تو شادی کے بعد بھی شکار کرتا رہتا ہے ۔ جو آپ سے 2،3 دن میں نکاح کی بات نہیں کرتا سمجھ لو وہ رانگ نمبر ہے ۔

full-mast-girl
 

ﺍﻟﺴَّـــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴـــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪاپنی زِندگی میں شامل ہونے والے غلط لوگوں ڪو بُـرا بَھلا مَت کہیے بلڪہ اٌن ڪا ہمیشہ شُڪریہ ادا ڪیا ڪریں۔ 🕋ڪیــونڪـہ__! اُن غـلط لوگـوں ڪی بــدولت ہی آپ ڪی زِنــدگی میں اچھــے لوگــــــ شــامل ہـوتے ہیـں ۔یـــہ غــلط لوگــــــ آپ ڪو حــادثے ڪی صُـورت میــں ایڪ ایســـا تــجربہ ؏ــــنایت ڪرتے ہیـــں جِــس ڪی وجــہ سـے آپ لوگـوں ڪی پہچـان ڪرنا سیـڪھ جــاتے ہیــں۔ اہـــم چیـز یـہ ڪہ _! اِن غـلط لوگـوں ڪی وجــہ سـے آپ اپنے اللّٰـــهَ ڪے قـریب بھـی ہـو جـاتے ہیـں یعنـی
آپـــــ ڪو اللّٰــــه ڪا قُـــرب حـاصِل ہـو جـاتـا ہـے۔

full-mast-girl
 

جب کوئی لڑکی کسی انجان مرد کے نکاح میں جانے کیلیئے نکاح نامے پر دستخط کر رہی ہوتی ہو گی سوچیں ذرا اسکی سوچ میں کتنا خوف ہوتا ہو گا کہ پتہ نہیں وہ مرد جسکے نکاح میں وہ جا رہی وہ کیسا ہو گا اسکی فیملی کیسی ہو گی اسکے ساتھ کیسا رویہ رکھا جائے گا اسے اس گھر میں قبول بھی کیا جائے گا کہ نہیں اسے وہ مقام ملے گا کہ نہیں جسکی وہ حقدار ہے یا جسکے اس نے خواب دیکھ رکھے تھے ایسی لا محدود سوچوں کے ساتھ وہ دستخط کر دیتی ہے اپنی ساری سوچوں کا وارث اس ایک شخص کو مقرر کر دیتی ہے اور اسی کرب کے ساتھ اپنا آپ اس شخص کو سونپ دیتی ہے
تھوڑی دیر کو سوچا جائے تو کتنا تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے کتنا مشکل فیصلہ ہوتا ہے پھر بھی دل پر پتھر رکھ دیتی ہیں
ایسے تمام مرد حضرات جو کسی لڑکی کسی عورت کو اپنے نکاح میں لیتے ہیں انکا ہاتھ تھامتے ہیں

full-mast-girl
 

مرد کو بنانے کیلئے مٹی فرشتوں کے زریعے اللہ نے زمین سے منگوائی لیکن عورت کیلئے مٹی نہیں منگوائی اسکو مرد کی ہی ٹیڑھی پسلی سے بنایا
اور جس مرد کی پسلی سے وہ بنی ہے وہی اسکا محرم بنتا ہے وہ اسی کے نکاح میں جاتی ہے کیونکہ وہ اس مرد کے وجود کا حصہ ہوتی ہے

full-mast-girl
 

پھر ... تم اچھی طرح سے جانتے ہو۔
اور مذکورہ بالا بیانات صرف میرے پاگل علم پر مبنی نہیں بلکہ ایک حدیث کے تعبیر پر بھی مبنی ہے جس میں ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ،
"جب مرد اور عورت تنہا ہوتے ہیں تو ان میں تیسرا شیطان ہوتا ہے۔" (ترمذی)
اور شیطان کبھی بھی جوڑے کو تہجد کی نماز پڑھنے کی ترغیب نہیں دیتے یہاں تک کہ اگر وہ رات 11 بجے سے صبح 3 بجے تک گفتگو کر رہے ہوں۔ یا کسی بھی وقت
اللہ تعالٰی ہمیں معاف فرمائے اور ہمیں صحیح راہ پر گامزن کرے۔ آمین

full-mast-girl
 

اپنے آپ کو اچھا بنا لیجئے۔ دنیا سے ایک برا انسان کم ہو جائے گا

full-mast-girl
 

لہذا دونوں ہی لطیفے کو کریک کرنا شروع کردیتے ہیں ، یہاں تک کہ سادہ سی چیزوں کو بھی ہنسی کے معاملے میں بدل دیتے ہیں۔ اے بی سی زیڈ شیطان بخوبی جانتا ہے کہ کسی بھی لڑکی کو متاثر کرنے کا پہلا طریقہ یہ ہے کہ اپنا مذاق اڑاتے ہوئے بھی اسے زیادہ سے زیادہ ہنسانا جائے۔
پھر سادہ ذاتی معاملات زیر بحث آئے۔
بطور نام ، پتہ ، اہلیت ، عمر ، کنبہ وغیرہ۔
پھر پسند اور ناپسند کا اشتراک کرنا ،
پھر احساسات۔
پھر فون نمبر۔
پھر دونوں ایک دوسرے کے بارے میں اپنے حقیقی جذبات کا اظہار کرنا شروع کردیتے ہیں۔
اب تک ، شیطان نے زنا کے دو سرشار کلائنٹ بنائے ہیں۔
تو اب وہ ایک دوسرے کو شریک ہونے کی ترغیب دیتے ہیں۔
تصاویر ، ویڈیوز ، بالغ لطیفے ، تفریح میں بھی سیکس کے بارے میں باتیں کرنا۔
اگر دونوں ایک ہی شہر سے ہیں۔ پھر شیطان بھی ڈیٹنگ کا بندوبست کرتا ہے۔

full-mast-girl
 

کیا میں صرف فیس بک یا واٹس ایپ پر چیٹنگ کرکے کسی لڑکے / لڑکی سے محبت کرسکتی ہوں؟ جواب- یسسسس ، نہ صرف آپ بلکہ کسی بھی لڑکے / لڑکی کے ساتھ صرف ایف بی یا دیگر سماجی سائٹوں پر چیٹ کرکے ان سے محبت کر سکتے ہیں۔ اور ہر جگہ یہی ہو رہا ہے۔ آپ یہ دعویٰ کر سکتے ہیں کہ میں نہیں کر سکتی لیکن 90℅ امکان ہے کہ آپ اپنے چیٹنگ پارٹنر کی طرف کچھ محسوس کرنے لگیں گے۔ یہ کس طرح شروع ہوتا ہے۔ شروع میں ، یہ بہت منطقی اور حدود کی باتیں کرنے لگتیں ہے۔ اور ایک دوسرے کو بھائی اور سیس کہتے ہیں۔ اور کچھ مستند مذہبی شبہات اور الجھنوں پر تبادلہ خیال ہوسکتا ہے۔ لیکن جلد ہی ، شیطان کو نئے کلائنٹ ملتے ہیں اور سرگوشیوں کا آغاز کرتے ہیں۔

full-mast-girl
 

صرف پھول ہی نہیں کچھ انسانوں کی خصوصیات ایسی ہوتی ہیــں جن کو دیکھتے ہی طبیعت کھل اٹھتی ھے اور بات کر کے دکھ کم ہوتے محسوس ہوتے ہیں

full-mast-girl
 

جب رسی سخت ہو جائے تو سمجھ جائیں کہ ٹُوٹنے والی ہے اسی طرح جب حالات سخت ہو جائیں تو جان لیجیئے کہ آسانی آنے والی ہے بیشک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔

full-mast-girl
 

اگر سامنے والا کباڑیہ ہو تو آپ کے بڑے بڑے الفاظ بھی ردی ہیں.

full-mast-girl
 

ہم نے اپنے گھر سے زیادہ وقت اپنی قبر میں گزارنا ہے
غور کرے
احتیاط کرے
اور اس میں بھی آسائش کے سامان ہو اس کی تیاری کرے

full-mast-girl
 

لاکھـوں کــروڑوں درود ان کی آل پــر
جن کی بدولت قــرآن ملاایمـان ملا

full-mast-girl
 

کوئی نمازی نہ ہو اور بولے میرے معیار کا تقاضا
ہے میرا ہم سفر نمازی ہو تو سُننے میں عجیب ہی لگتا ہے ۔
تو بھائیوں فیس بُک ایک بے جان چیز ہے اِسے جو
جیسے چاہے گا یہ ویسے ہی استعمال ہوگی ۔
میں نہیں مانتی کہ فیس بُک استعمال کرنے والی لڑکیاں بُری ہوتی ہیں یا جو بھی اول فول قول کہتے رہتے ہیں میں نہیں مانتی۔
ہاں اگر کوئی یہ بات ثابت کردے کہ وہ تمام کی تمام لڑکیاں جو فیس بُک استعمال نہیں کرتی
یا جن کا سوشل میڈیا سے کوئی لِنک ہی نہیں ہیں وہ سب کی سب بہت اچھی ہیں نیک ہیں تو پھر میں بھی متفق ہوجاؤں گی
ورنہ یہی کہوں گی اپنی سوچ اتنی چھوٹی نہ رکھیں کہ آپ بولیں تو آپکے لفظوں کی مہک سے سامعین کا دَم گُھٹنے لگے۔
اللہ بہتر جانتا ہے کہ کون کیسا ہے کسی کو کسی کا خدا بننے کی ضرورت نہیں۔۔

full-mast-girl
 

یہ دنیا تو عبرت کی جگہ ہے ۔ جگہ سے کسی بندے کو بھلا تم جج کر بھی کیسے سکتے ہو ۔
میں تو نہیں بتا سکتا کہ مسجد میں کھڑا مرد کتنا نیک ہے۔ ہو سکتا ہے وہ وہاں چوری کی غرض
سے آیا ہو ۔
میں تو کوٹھے پر کھڑے کسی طوائف کے کمرے کی طرف جاتے مرد پر بھی اُنگلی نہیں اُٹھاسکتی
کہ کیا خبر وہ کوئی اچھا انسان کسی بُرے انسان کے
بھیس میں کسی مجبور لڑکی کو اُس گناہوں کے
پنجرے سےآزاد کرانے کے لئے گیا ہو ۔
اور ہمارے
یہاں کچھ مرد حضرات اتنی تنگ سوچ کے ہوتے ہیں کہ اپنا معیار بتاتے ہیں تو کیا ؟ کہ شادی اُس سے کروں گا
جو فیس بُک استعمال نہیں کرتی ہوگی ۔ ایسے بھائیوں سے گزارش ہے کہ پہلے اپنا معیاربنا لیں
پھر معیاری باتیں بنائیں

full-mast-girl
 

پابندی لگانے سے بہتر ہے اچھے بُرے کی تمیز سکھاؤ تاکہ وہ خود عمل کرے ۔ جبر ، زور زبردستی کی نوبت ہی نہیں آئے۔
بہنیں بھی اُنھی بھائیوں کی ذیادہ قدر کرتی ہیں جو اُن سے پیار کرتے ہیں بے جا پابندیاں نہیں لگاتے جو ہر وقت شک کرتے ہی
پابندیاں لگاتے ہیں اُنکی بہنیں یہی سوچتی ہیں کہ جب بھائی کو پرواہ نہیں تو میں کیوں اُنکی عزت کی پرواہ کروں
وہ کیوں نہ کروں جو میرا دل چاہتا ہے۔ کتنی لڑکیوں کے قدم بھائی کی محبت میں غلط راستے پے جاتے جاتے رُک جاتے ہیں
اور کتنے قدم محض اس لئے بھی اُٹھ جاتے ہیں کہ اُن لڑکیوں کو اپنے گھرکے محرم مردوں سے ہی محبت نہیں ملتی ۔ بس پابندیاں ملتی ہے ۔
اور رہی بات فیس بک کی تو اگر فیس بُک بُری جگہ ہے تو یاد رکھیں اِس دنیا سے بُری جگہ اور کوئی نہیں اور جو فیس بُک پر نہیں وہ اِس دنیا میں تو ہے ؟

full-mast-girl
 

فیسبک کی ہر لڑکی غلط نہیں)
فیس بُک ایسی جگہ ہے جہاں کوئی لڑکی اگر کسی غیر مرد کو لِفٹ نہ کرائے
یا اُس سے دوستی نہ کرنے کو تر جیح دے غلط کو غلط کہے تو میرے کچھ
بھائی حضرات بہت ہی احمقانہ بات کہہ دیتے ہیں کہ” اتنی نیک ہو تو بی بی فیس بُک پر کیوں ہو“ ؟
اللہ کے بندے ہوش کرو
فیس بُک پرکسی کا ہونا اُس کے گناہگار ہونے کی ڈگری نہیں نا ہی کسی کا فیس بُک پر نہ ہونا اُسکے نیک ہونے کی ضمانت ہے۔
انہی میں سے ہوتے ہیں وہ مرد حضرات جو اپنی عورتوں پر خوب ناجائز پابندیاں لگاتے ہیں
اور اُسکے باوجود بھی اگر اُنکی کسی عورت سے
کوئی گستاخی ہوجائے تو اُسے غیرت کے نام پر مار
ڈالتے ہیں
کہ لوگ کیا کہیں گے اتنا غیرت مند بنا پھرتا تھا۔اب کہاں گئی غیرت ؟

full-mast-girl
 

اُن چیزوں کی لسٹ بناںٔیں جن کو پیسوں سے نہیں خریدا جا سکتا پھر ان کی قدر کرنا شروع کر دیں زندگی پُر سُکون ہو جاۓ گی