آج پوسٹ شوسٹ کو چھوڑو یہ بتاو کہ کتنے سال کی عمر میں آپ کو یہ پتہ چلا کہ اگر اپنے موبائل کو shake کریں گے(زور زور سے ہلائیں گے) تو فیس بک کی طرف سے report a problem کا آپشن آئے گا؟😂😂😂😂😂
اسے معاف نہیں کرسکتے تو اس کے خیال کو ترک کردو.. دنیا میں اس انسان سے بڑھ کر کوئی بدنصیب نہیں ہوتا جس کے وجود کو لاوجود مان لیا جائے.. اس کے ہونے کو نہ ہونا کردیا جائے. . .!!
بارشوں کے موسم میں وہ جو اپنے کمروں کی کھڑکیوں کو بند کر کے بادلوں کے جانے کا ،انتظار کرتے ہیں وہ بھی ایک زمانے میں بارشوں کی بوندوں سے کھیلتے رہے ہوں گے...........🍂
جب انسان تلخیوں کے سمندر سے بار بار گزرتا ہے تو اک مسلسل تجربہ کے بعد وہ ہر ناگوار گزرنے والی بات پر حلق سے زہر نگلتی اک مسکراہٹ سجاتا ہے۔۔۔ اصل میں وہ لعنت بھیجنے کا مہذب طریقہ ڈھونڈ لیتا ہے۔۔۔