فضائل _علی علیہ السلام کا کوئی حساب نہیں کتاب مناقب خوارزمی میں نقل ہوا ہے کہ ابن _عباس کہتے ہیں کہ رسول الله (ص) نے فرمایا : " اگر جنگلوں کے تمام درخت قلمیں، سمندر کے تمام پانی روشنائی اور تمام فرشتے لکھنے والے ہو جائیں تو پھر بھی ہرگز علی ابن _ابی طالب علیہ السلام کے فضائل شمار نہیں ہو سکتے " اسی کتاب میں ایک اور حدیث مذکور ہے کہ : ایک شخص نے ابن _عباس سے کہا : سبحان الله ! علی ابن _ابی طالب علیہ السلام کے فضائل کس قدر زیادہ ہیں- میرے خیال میں تین ہزار مناقب ہوں گے ؟؟ ابن _عباس نے کہا : اگر تیس ہزار کہتے تو شاید واقع کے نزدیک ہوتا - { مناقب خوارزمی ، صفحہ_٣٣