تم ثروت کو پڑھتی ہو؟کتنی اچھی لڑکی ہو میں جنت سے نکلا تھااور تم مجھ سے نکلی ہو بات نہیں سنتی ہو، کیوں ؟غزلیں بھی تو سنتی ہو لوگ نہیں ڈرتے رب سےتم لوگوں سے ڈرتی ہو ؟ آدم ؟؟ اور سدھر جائے ؟؟تم بھی حد ہی کرتی ہو میں تو جیتا ہوں تم میںتم کیوں مجھ پر مرتی ہو ؟ مصرعوں میں باتیں کرناتم آسان سمجھتی ہو ؟ کیوں انکار کروں اِس کا ؟؟تم اِس جسم میں رہتی ہو پیار ہے یہ، "تبلیغ" نہیں کس چکر میں پڑتی ہو ؟ کس نے جینز کری ممنوع ؟؟پہنو ! اچھی لگتی ہو کافی ہو مُلتان کی تم اور زریون کی مستی ہو !
مجھے معلوم ہے تمھارے فون کا ہر پاسورڈ میرے نام سے کھلتا ہے تمھارے فون میں میرے وائس میسجز کی بھرمار ہے اس وقت تمھاری گیلری میں میری تین ہزار سے زائد تصاویر موجود ہیں مگر میری پھر بھی ایک خواہش ہے وعدہ کرو کہ پوری کرو گے مجھے معلوم ہے تمھارا جواب بھی کہ" ایسی کوئی خواہش ہے جو اب تک ادھوری ہو؟ " نہیں ایسی کوئی خواہش نہیں مگر پھر بھی سنو جب میں اور تم ادھیڑ عمر کو پہنچ جائیں مجھے تمھارے فون کے وال پیپر پر اپنی جھریوں والی تصویر دیکھنی ہے بس اتنی سی خواہش ہے میری بس اتنی ہی خواہش ہے!!