السلام علیکم
الحمداللہ آج بارہواں روزہ ہے
آج کی اچھی بات یہ ہے
حضرت ابوھریرہ ؓ فرماتے ہیں کہ مجھے میرے جانی دوست ( نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ) نے تین چیزوں کی وصیت کی ہے کہ موت سے پہلے ان کو نہ چھوڑوں۔ ہر مہینہ میں تین دن روزے۔ چاشت کی نماز اور وتر پڑھ کر سونا۔
(صحیح بخاری،۱۱۷۸)
السلام علیکم
الحمداللہ آج گیارہواں روزہ ہے
آج کی اچھی بات یہ ہے
قالَ ﷺ:
بیواؤں اور مسکینوں کے کام آنے والا (ضروریات کو پورا کرنے والا) الله کے راستے میں جہاد کرنے والے کے برابر ہے، یا رات بھر عبادت اور دن کو روزے رکھنے والے کے برابر ہے.
بخاری 5353، 6006، 6007
(مسلم 7468؛ ترمذی 1969؛ نسائی 2578؛ ابن ماجہ 2140)
السلام علیکم
الحمداللہ آج دسواں روزہ ہے
آج کی اچھی بات یہ ہے
حضرت لقیط بن صبرہ ؓ نے عرض کیا:
الله کے رسول! مجھے وضو کے بارے میں بتائیے، آپ ﷺ نے فرمایا: "وضو مکمل کیا کرو؛ انگلیوں میں خلال کرو؛ اور روزہ کی حالت کے علاوہ ناک میں پانی خوب چڑھاؤ."
(ابن ماجہ 407؛ ترمذی 788؛ نسائی 87؛ ابوداؤد 2366؛ مسند احمد 646)
السلام علیکم
الحمداللہ آج نواں روزہ ہے
آج کی اچھی بات یہ ہے
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
جس نے عشاء کی نماز باجماعت ادا کی تو گویا اس نے آدھی رات کا قیام کیا، اور جس نےصبح کی نماز (بھی) جماعت کے ساتھ پڑھی تو گویا اس نے ساری رات نماز پڑھی.
صحیح مسلم 1491
(جامع ترمذی 221؛ ابوداؤد 555)
السلام علیکم
الحمداللہ آج آٹھواں روزہ ہے
آج کی اچھی بات یہ ہے
رسول اللہ ﷺنے فرمایا:
روزہ دوزخ سے بچنے کے لیے ایک ڈھال ہے اس لیے ( روزہ دار ) نہ فحش باتیں کرے اور نہ جہالت کی باتیں اور اگر کوئی شخص اس سے لڑے یا اسے گالی دے تو اس کا جواب صرف یہ ہونا چاہئے کہ میں روزہ دار ہوں، ( یہ الفاظ ) دو مرتبہ ( کہہ دے )۔
(صحیح بخاری،۱۸۹۴)
السلام علیکم
الحمدللہ آج ساتواں روزہ ہے
آج کی اچھی بات یہ ہے
قالَ ﷺ:
تم میں سے جو شخص بھی وضو کرے، اور اپنے وضو کو پورا کرے پھر یہ کہے: "أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمدا عبده ورسوله"، تو اس کے لئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، جس سے چاہے داخل ہوجائے.
(ماجہ 470؛ ترمذی 55)
السلام علیکم
الحمداللہ آج چھٹاروزہ ہے
آج کی اچھی بات یہ ہے
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
کھانا کھا کر الله تعالیٰ کا شکر ادا کرنے والا، (اجر و ثواب میں) صبر کرنے والے روزہ دار کے برابر ہے.
(جامع ترمذی 2486)
السلام علیکم
الحمداللہ آج پانچواں روزہ ہے
آج کی اچھی بات یہ ہے
سات تباہ و برباد کردینےوالی چیزوں سےبچو،
عرض کیا گیا: اللہ کے رسولﷺ! وہ کیا ہیں؟
فرمایا:
اللہ کےساتھ شرک کرنا، جادو، ناحق کسی کوجان سےمارنا، سود کھانا،یتیم کامال کھانا،اور لڑائی کےدن پیٹھ پھیرکربھاگنا،اورپاک باز اورعفت والی بھولی بھالی مومنہ عورتوں پرتہمت لگانا۔
(ابوداؤد،۲۸۷۴)
السلام علیکم
الحمدللہ آج چوتھا روزہ ہے
آج کی اچھی بات یہ ہے
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
جس آدمی نے ماہِ رمضان کے روزے رکھے، اس کی حدود کا خیال رکھا اورجن امور سے بچنا چاہئے، ان سے بچ کر رہا، تو اس کا یہ عمل اس کے سابقہ گناہوں کا کفارہ بن جائے گا۔
(مسند احمد،۳۶۵۹)
السلام علیکم
الحمدللہ آج تیسرا روزہ ہے
آج کی اچھی بات یہ ہے
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
جو شخص روزے کی حالت میں بھول گیا اور کھا لیا یا پی لیا، تو وہ اپنا روزہ پورا کرے (توڑے نہیں).. کیونکہ اس کو الله نے کھلایا اور پلایا ہے.
صحیح مسلم 2716
(صحیح بخاری 1933، 6669؛ مشکوٰۃ 2003؛ ترمذی 721؛ ابن ماجہ 1673؛ ابوداؤد 2398؛ مسند احمد 3788)
السلام علیکم
الحمدللہ آج دوسرا روزہ ہے
آج کی اچھی بات یہ ہے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
صدقہ سے مال میں کمی نہیں آتی، جو آدمی ظلم کو معاف کر دیتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی عزت میں اضافہ کرتا ہے اور جو شخص اللہ تعالیٰ کے لیے تواضع اختیار کرتاہے، تو اللہ تعالیٰ اس کو بلند کر دیتا ہے۔
(مسند احمد،۹۱۹۰)
Ramzan Mubarak
تو چلے #ساتھ تو آہٹ بھی نہ آئے اپنی
درمیاں ہم بھی نہ ہوں یوں تجھے تنہا چاہیں
محبت کا ارادہ کیا نہیں ہے! مگر،
وہ اسی خلوص سے ملتا رہا تو دیکھیں گے,
اتنا حُسن کہاں رکھّو گے؟ لب، قامت ، رُخسار اور تِل
تم چاہو تو حاضر کر دوں ، اپنی آنکھیں!! اپنا دل..!!
مرد خوش نصیب ہے اگر وہ عورت کی پہلی محبت ہے اور عورت خوش نصیب ہے اگر وہ مرد کی آخری محبت ہے ❤️
مت پوچھ ہم سے کیسا رہا سفر
جوتی کہاں پہ ٹوٹی چھالے کہاں پھٹے
ہمت کو توڑنا اتنا آساں نہیں
لالے جان کے نہیں نہیں جان وار آئے ہم
اب وہ بیٹھے سوچتے ہونگے
دیوانہ تھا یا پاگل یا کوئی مجنوں
اتنی مشقت پہ زخم زخم مسکرا کہ چل دیا
کبھی کبھی جو ترے قرب میں گزارے تھے..
اب اُن دنوں کا تصور بھی میرے پاس نهیں..💔
دن گزر جائیں گے تم ان چیزوں کو ترک کر دو گے جن کی تمہیں عادت ہے۔ پسندیدہ انسان کو چھوڑ دو گے ،اپنے خواب سے دستبردار ہو جاو گے بالآخر یہ تمہارا حقیقت قبول کرنے کی طرف سفر ہو گا ۔
_نزار قبانی 🖤
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain