السلام علیکم
الحمداللہ آج پانچواں روزہ ہے
آج کی اچھی بات یہ ہے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:
اے معاذ! میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ ہرنماز کے بعد یہ دعا پڑھنا کبھی نہ چھوڑنا:
اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ
اے اللہ! اپنے ذکر، شکر اور اپنی بہترین عبادت کے سلسلہ میں میری مدد فرما۔
(ابوداؤد،۱۵۲۲)
السلام علیکم
الحمداللہ آج چوتھا روزہ ہے
آج کی اچھی بات یہ ہے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
جو شخص کسی مسلمان کی ایک مصیبت کو دور کرے، اللہ تعالیٰ اس کی قیامت کی مصیبتوں میں سے ایک بڑی مصیبت کو دور فرمائے گا۔ اور جو شخص کسی مسلمان کے عیب کو چھپائے اللہ تعالیٰ قیامت میں اس کے عیب چھپائے گا۔
(صحیح بخاری،۲۴۴۲)
السلام علیکم
الحمدللہ آج تیسرا روزہ ہے
آج کی اچھی بات یہ ہے
رسول اللہ نےفرمایا
اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر قائم کی گئی ہے۔ اول گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور بیشک محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے سچے رسول ہیں اور نماز قائم کرنا اور زکوٰۃ ادا کرنا اور حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا۔
(صحیح بخاری، ۸)
السلام علیکم
الحمداللہ آج دوسرا روزہ ہے
آج کی اچھی بات یہ ہے
رمضان کامہینہ وہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا جو لوگوں کے لئے سراپا ہدایت، اور ایسی روشن نشانیوں کا حامل ہے جو صحیح راستہ دِکھاتی اور حق و باطل کے درمیان دوٹوک فیصلہ کردیتی ہیں، لہٰذا تم میں سے جو شخص بھی یہ مہینہ پائے، وہ اس میں ضرور روزہ رکھے۔
(سورۃ البقرۃ، ۱۸۵)
السلام علیکم
الحمداللہ آج پہلا روزہ ہے
آج کی اچھی بات یہ ہے
آپ ﷺنے فرمایا:
جو کوئی اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے ، وہ خیر کی بات کہے یا خاموش رہے ۔ اور جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے ، وہ اپنے پڑوسی کا احترام کرے ۔ اور جو آدمی اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے ، وہ اپنے مہمان کی عزت کرے.
(صحیح مسلم،۱۷۳)
کاش اس موسم میں ملاقات ہوتی
ہم ہوتے تم ہوتے اور برسات ہوتی.
🖤