Eid Mubarak all of you
un logo k sath time waste na karian jo apko mil ni skty
shru majboori ma kia tha mager ab maja a rha h
Hamara Hisab 0 ya 100 wala hota ha. Hon to full hu nahi hun to thora sa b ni hu
Her kisi ka koi 1 he khass hota h bs sb wali bs bhen yaki hoti h
I am tharki bach k rehna mjh sa
حلال حرام کی جستجو میں بیٹھے رھے صاحب
حسیناٸیں حرامی لے گٸے ، اور حوریں مولوی
السلام علیکم
الحمداللہ آج انتیسواں روزہ ہے
آج کی اچھی بات یہ ہے
رسول اللہ ﷺ نےفرمایا:
اپنے بھائی کی مدد کرو خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم۔
صحابہ نے عرض کیا، یا رسول اللہ ﷺ! ہم مظلوم کی تو مدد کر سکتے ہیں۔لیکن ظالم کی مدد کس طرح کریں؟
آپﷺ نےفرمایا کہ ظلم سے اس کا ہاتھ پکڑ لو(یہی اس کی مدد ہے)
(صحیح ٢٤٤٤)
السلام علیکم
الحمداللہ آج اٹھائیسواں روزہ ہے
آج کی اچھی بات یہ ہے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ” شغار “ سے منع فرمایا ہے ۔ شغار یہ ہے کہ کوئی شخص اپنی لڑکی یا بہن کا نکاح اس شرط کے ساتھ کرے کہ وہ دوسرا شخص اپنی ( بیٹی یا بہن ) اس کو بیاہ دے اور کچھ مہر نہ ٹھہرے
(صحیح البخاری 5112)
السلام علیکم
الحمداللہ آج ستائیسواں روزہ ہے
آج کی اچھی بات یہ ہے
حضورصلی اللہ علیہ وسلم نماز میں دعا کرتے تو یہ بھی کہتے
"اے اللہ! میں گناہ اور قرض سے تیری پناہ مانگتا ہوں"
کسی نے عرض کیا یارسول اللہ! آپ قرض سےاتنی پناہ مانگتےہیں؟ آپ نے جواب دیاکہ جب آدمی مقروض ہوتا ہےتوجھوٹ بولتاہےاور وعدہ کر کےاس کی خلاف ورزی کرتا ہے
(بخاری 2397)
السلام علیکم
الحمداللہ آج چھبیسواں روزہ ہے
آج کی اچھی بات یہ ہے
رسول اللہ ﷺنے فرمایا:
روزہ دوزخ سے بچنے کے لیے ایک ڈھال ہے اس لیے ( روزہ دار ) نہ فحش باتیں کرے اور نہ جہالت کی باتیں اور اگر کوئی شخص اس سے لڑے یا اسے گالی دے تو اس کا جواب صرف یہ ہونا چاہئے کہ میں روزہ دار ہوں، ( یہ الفاظ ) دو مرتبہ ( کہہ دے )
(صحیح بخاری،۱۸۹۴)
السلام علیکم
الحمداللہ آج پچیسواں روزہ ہے
آج کی اچھی بات یہ ہے
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
جو شخص لباس پہن کر یہ دعا پڑھتا ہے "ہر قسم کی حمد الله کے لئے ہے جس نے مجھے یہ پہنایا اور میرے تصرف و قوت کے بغیر اسے مجھے عطا فرمایا" تو اس شخص کے سابقہ گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں
(ابوداؤد 4023؛ جامع ترمذی 3458)
السلام علیکم
الحمداللہ آج چوبیسواں روزہ ہے
قالَ ﷺ
روزہ دار کی دعا افطار کے وقت رد نہیں کی جاتی
عبدالله بن عمرو بن العاص ؓ جب افطار کرتے تو یہ دعا پڑھتے"اللهم إني أسألك برحمتك التي وسعت كل شيء أن تغفر لي"
اے الله! میں تیری رحمت کے ذریعہ سوال کرتا ہوں جو ہر چیز کو وسیع ہے کہ مجھے بخش دے
(ابن ماجہ 1753)
السلام علیکم
الحمداللہ آج تئیسواں روزہ ہے
آج کی اچھی بات یہ ہے
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
کھانا کھا کر الله تعالیٰ کا شکر ادا کرنے والا، (اجر و ثواب میں) صبر کرنے والے روزہ دار کے برابر ہے.
(جامع ترمذی 2486،
ابن ماجہ 1765، 1764)
السلام علیکم
الحمداللہ آج بائیسواں روزہ ہے
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا یار سول اللہ ﷺ
اگر مجھے معلوم ہو جائے کہ کون سی رات لیلۃ القدر ہے تو میں اس میں کیا پڑھوں؟آپ ﷺ نے فرمایا
اللَّهُمَّ إِنَّكَ عُفُوٌّ كَرِيمٌ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي
(ترمذی۳۵۱۳)
السلام علیکم
الحمداللہ آج اکیسواں روزہ ہے
آج کی اچھی بات یہ ہے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرے اس مومن بندے کا جس کی، میں کوئی عزیز چیز دنیا سے اٹھا لوں اور وہ اس پر ثواب کی نیت سے صبر کر لے، تو اس کا بدلہ میرے ہاں جنت کے سوا اور کچھ نہیں۔“
(صحیح بخاری، ۶۴۲۴)
السلام علیکم
الحمداللہ آج بیسواں روزہ ہے
آج کی اچھی بات یہ ہے
ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اپنے والد کی شکایت کر رہا تھا کہ اس نے میرا مال لے لیا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: کیا تمہیں یہ بات معلوم نہیں کہ تم اور تمہارا مال تمہارے والد کی کمائی ہے
(صحیح 1918)
السلام علیکم
الحمداللہ آج انیسواں روزہ ہے
آج کی اچھی بات یہ ہے
حضرت ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا:
قرآن پڑھا کرو کیونکہ وہ قیامت کے دن اصحاب قرآن ( حفظ وقراءت اور عمل کرنے والوں ) کا سفارشی بن کر آئے گا
(صحیح مسلم، ۱۸۷۴)
السلام علیکم
الحمداللہ آج اٹھارواں روزہ ہے
آج کی اچھی بات یہ ہے
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
تم جہاں بھی ہو الله سے ڈرتے رہو، اور برائی کے بعد نیکی کرو، وہ اس (برائی) کو مٹا دے گی. اور لوگوں کے ساتھ حسن اخلاق کے ساتھ پیش آؤ.
( مسند احمد 9166، 9583)
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain